عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی 20 کا اینٹی کرپشن ورکنگ گروپ

Posted On: 29 MAR 2023 4:50PM by PIB Delhi

وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے  آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب یہ جانکاری دی ہے کہ 2023 میں   جی-2020 کے انسداد بدعنوانی ورکنگ گروپ(اے سی ڈبلیو جی) کے خصوصی توجہ والے  معاملات  میں سے ایک بدعنوانی کے مجرموں کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون ہے۔

مندرجہ ذیل بین الاقوامی تنظیموں نے جی-20 اے سی ڈبلیو جی کے مباحثوں میں حصہ لیا:-

  1.  ای جی ایم او این ٹی گروپ

(ii) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)

(iii) بین الاقوامی انسداد بدعنوانی اکیڈمی (آئی اے سی  اے)

(iv) انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لاء آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او)

 (v) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)

(vi) انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول)

(vii) اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم(او ای سی ڈی)

(viii) اقوام متحدہ کا دفتر برائے منشیات اور جرائم(یو این او ڈی سی)

(ix) ورلڈ بینک

بدعنوانی کے مجرموں کے خلاف کارروائی کے لیے بین الاقوامی تعاون کے علاوہ، جی -20 اے سی ڈبلیو جی  بدعنوانی کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کے لیے ذمہ دار عوامی اداروں اور حکام کی  ایمانداری  اور اثر انگیزی  کو فروغ دینے پر بھی توجہ دے رہا ہے۔ مزید برآں، جی-20 اے سی ڈبلیو جی میں عوامی شعبے میں بدعنوانی سے نمٹنے میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے کردار کے ساتھ بدعنوانی کی صنفی جہتوں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔

*************

ش ح ۔ س ب ۔ رض

U. No.4924

 


(Release ID: 1922696)
Read this release in: English , Telugu