عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
نئے روزگار کی تخلیق
Posted On:
29 MAR 2023 4:52PM by PIB Delhi
افرادی قوت، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روزگار کی صلاحیت کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ اسی مناسبت سے حکومت ہند نے حالیہ دنوں میں بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ حکومت ہند نے کاروبار کو مراعات فراہم کرنے اور کووڈ 19 کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے آتم نر بھر بھارت پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکیج کے تحت حکومت ستائیس لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی مراعات فراہم کر رہی ہے۔اس پیکیج میں ملک کو خود کفیل بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف طویل مدتی اسکیمیں/ پروگرامس/ پالیسیاں شامل ہیں ۔ 25.01.2023 تک، 60.26 لاکھ لوگوں نے ان اسکیموں سے فائدہ اٹھایا ہے ۔یہ مالی سال 22-2021 سے شروع ہونے والے 5 سال کی مدت کے 1.97 لاکھ کروڑ روپے کےتخمینہ جاتی اخراجات کے ساتھ پروڈکشن لنکڈ مراعات (پی ایل آئی) اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے، جن میں 60 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
پی ایم گتی شکتی اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے لیے ایک انقلابی تبدیلی کا نقطہ نظر ہے۔ یہ نقطہ نظر سات انجنوں سے چلتا ہے، یعنی سڑکیں، ریلوے، ہوائی اڈے، بندرگاہیں، عوامی نقل وحمل، آبی گزرگاہیں اور لاجسٹک انفراسٹرکچر۔ یہ نقطہ نظر صاف توانائی اور سب کا پریاس سے تقویت یافتہ ہے جس کی وجہ سے سب کے لیے بڑی ملازمت اور کاروباری مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ حکومت ہند مختلف منصوبوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جس میں ، جس میں روزگار پیدا کرنے کے لئے پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) ، مہاتما گاندھی نیشنل رورل امپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس) ،پنڈت دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو۔جی کے وائی) اور دین دیال انتیودیہ یوجنا-نیشنل اربن لائیولی ہوڈس مشن (ڈی اے وائی۔این یو ا یل ایم) وغیرہ جیسی اسکیموں پر خاطر خواہ سرمایہ کاری اورعوامی اخراجات شامل ہیں ۔ ان اقدامات کے علاوہ، حکومت کے مختلف اہم پروگرام، جیسے میک ان انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، ہاؤسنگ فار آل وغیرہ بھی روزگار کے مواقع پیدا کرنے پرتوجہ مرکوز کرتے ہیں۔
روزگار میلے حکومت ہند کی طرف سے تمام مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں/سینٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (سی پی ایس یوز) /خود مختار اداروں/تعلیم اور صحت کے ادارے وغیرہ میں مشن موڈ میں خالی آسامیوں کو ایک مقررہ وقت میں پُر کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ میلے مزید روزگار پیدا کرنے میں محرک کے طور پر کام کریں گے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں براہ راست شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کریں گے۔
***
ش ح۔ س ک۔ ف ر
U. No. 4921
(Release ID: 1922693)
Visitor Counter : 123