وزارت خزانہ

وزیر مالیات محترمہ نرملا سیتا رمن نے مالی استحکام اور ترقیاتی متعلق کونسل (ایف ایس ڈی سی)کی 27ویں میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 08 MAY 2023 6:19PM by PIB Delhi

وزیر مالیات اور کارپوریٹ امو رکی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ 24-2023کے علان کے بعد پہلی بار آج یہاں مالی استحکام اور ترقیاتی کونسل (ایف ایس ڈی سی)کی 27ویں میٹنگ کی صدارت کی۔

 

001.jpg

 

کونسل کی میٹنگ کے دوران اس بات پر غورو خوض کیا گیا کہ مالیاتی سیکٹر کی مزید ترقی کے لئے پالیسی اور  قانونی  اصلاحی اقدامات کو وضع کرنے کی ضرورت ہے اور اسے فوری نافذ کرکے  نہ صرف لوگوں کی مالیاتی رسائی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، بلکہ اس سے ان کی مجموعی اقتصادی بہتری میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

مرکزی وزیر مالیات محترمہ سیتارمن نے یہ صلاح دی کہ:

  • ’مالیاتی سیکٹر کا استحکام ایک ساجھا ذمہ داری ہے‘کویقینی بنانے کے لئے ضابطہ کاروں کو مسلسل نگرانی رکھنی چاہئے۔ضابطہ کاروں کو کسی بھی دخل کو کم کرنے  اور مالی استحکام کو مضبوط کرنے کے لئے مناسب اور وقت پر کارروائی کرنی چاہئے۔
  • ضابطہ کاروں کو عمل آواری کے بوجھ کو مزید کم کرنے کے لئے ایک مرتکز نظریہ اپنانا چاہئے اور ایک منظم اور کارگر ضابطہ ماحول کو یقینی بنایاجانا چاہئے۔ جون 2023 میں وزیر مالیات ہر ضابطہ کار کے ساتھ اس سلسلے میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیں گی۔
  • ضابطہ کاروں کو سرگرم ہونے اور سائبر حملوں کو کم کرنے ، حساس مالیاتی ڈاٹا کا تحفظ کرنے اور مجموعی سسٹم کے استحکام کو بنائے رکھنے کے لئے اطلاعاتی ٹیکنالوجی نظام کی سائبر تحفظ تیاریوں کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔اس طرح ہندوستانی مالیات ایکو سسٹم  کےاستحکام  اور لچک کا تحفظ کرنا ہے۔
  • ضابطہ کاروں کو بینکنگ جمع ، شیئر اور ڈیوینڈنٹ ، میؤچول فنڈ ، بیمہ وغیرہ جیسے تمام شعبوں میں مالیاتی سیکٹر میں دعویٰ نہ کئے گئے جمع اور دعووں کے نمٹارے کی سہولت کے لئے ایک خصوصی مہم چلانی چاہئے۔
  • 2019 سے کئے گئے بجٹ اعلانات پر کی گئی کارروائی رپورٹ پر غورو خوض کیا گیا۔ضابطہ کاروں کے ذریعے 24-2023 میں کئے گئے اعلانات کو نافذ کرنے کے لئے ایک مرکوز نظریہ اپنایا جانا چاہئے، جس کے لئے وقت کی حد بھی طے کردی گئی ہے۔

کونسل نے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ معیشت کے لئے ابتدائی انتباہی اشاریے اور ان سے نمٹنے کے لئے ہماری تیاری پر بھی غورو خوض کیا۔ ریگولیٹری کوالٹی میں بہتری لاکر مالیاتی سیکٹر میں ریگولیٹڈ اداروں پر عمل آوری کے بوجھ کو کم کرنا ، ہندوستان میں کارپوریٹ اور خاندانوں کے قرض کی سطح ، آسانی پیدا کرنا اور ڈیجیٹل انڈیا کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کے وائی سی فریم ورک کو منظم کرنا، سرکاری حصص میں خوردہ سرمایہ کاروں کے لئے بلارُکاوٹ تجربہ، بیمہ کرت بھارت-بیمہ کو آخری میل تک لے جانے کے لئے غیر معمولی ویلیو تجویز اور گفٹ آئی ایف ایس سی کھیلنے کے لئے بین ضابطہ ایشوز کو حل کرنے کے ضمن میں ضروری حمایت ، آتم نربھر بھارت میں حکمت عملی سے بھرپور کردار ۔ کونسل نے آر بی آئی گورنر کی صدارت والی ایف ایس ڈی سی ذیلی کمیٹی کے ذریعے کی گئی سرگرمیوں اور ایف ایس ڈی سی کے گزشتہ فیصلوں پر ممبروں کے ذریعے کی گئی کارروائی پر بھی توجہ دی۔

میٹنگ میں وزرائے مملکت برائے مالیات جناب پنکج چودھری  اور ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کارد، ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس، وزارت مالیات کے محکمہ اخراجات کے سیکریٹری اور مالیات کے سیکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن، وزارت مالیات کے اقتصادی امور کے محکمے کے سیکریٹری جناب اجے سیٹھ، وزارت مالیات کے مالیاتی خدما ت کے محکمے کے سیکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی، وزارت مالیات کے ریوینیو محکمے کے سیکریٹری جناب سنجے ملہوترا، کارپوریٹ امور کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر منوج گوول، وزارت مالیات کے چیف اقتصادی مشیر ڈاکٹر وی اننتھا ناگیسورن، سیکوریٹز اور ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کی سربراہ  محترمہ مدھابی پوری بُچ، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا کے چیئر مین جناب دیباسش پانڈا، پنشن فنڈ ریگولیٹری  اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین ڈاکٹر دیپک موہنتی، انسالوینسی اینڈ بینک کرپسی بورڈ آف انڈیا کے چیئرمین جناب روی متل،انٹرنیشنل فائننشل سروسز سینٹرز اتھارٹی کے چیئرمین اور وزارت مالیات میں محکمہ اقتصادی امور میں ایف ایس ڈی سی کے سیکریٹری جناب انجیتی سرینواس نے شرکت کی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(08.05.2023)

(U: 4899)

 



(Release ID: 1922600) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil