زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
محکمہ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے او ایس ڈی ڈاکٹر ابھیلکش لِکھی نے آئی سی اے آر-نیشنل بیورو آف فِش جینیٹک ریسورسز(این بی ایف جی آر)لکھنؤ ، اترپردیش کا دورہ کیا
Posted On:
08 MAY 2023 5:21PM by PIB Delhi
ڈاکٹر ابھیلکش لِکھی ، او ایس ڈی، محکمہ ماہی پروری، مویشی اور ڈیری کی وزارت نے لکھنؤ اترپردیش میں آئی سی اے آر-نیشنل بیورو آف فِش جینیٹک ریسورسز (این بی ایف جی آر)کا دورہ کیااور ادارے کے فارموں میں ماہی پروری کرنے والے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی۔
آئی سی اے آر-نیشنل بیورو آف جینیٹک ریسورسز (این بی ایف جی آر) کی اہم سرگرمیوں میں ملک کے مختلف آبی ایکوسسٹم میں ماہی نامیاتی وسائل پر دستاویز سازی ، زمرہ بندی ، علامات کی تفصیل ، کیٹ لائنگ اور ان کی تحفظاتی عملیاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ ادارہ سرحد پار کے امراض کی روک تھام کے لئے ایکسوٹکس، کورینٹائن وغیرہ کی شروعات کے لئے تحقیق کرتا ہے اور ضروری پالیسی ، اصول و ضوابط فراہم کرتا ہے۔
ادارہ ملک بھر میں 31 صحت لیباریٹریوں کی شراکت داری کے توسط سے 21ریاستوں میں آبی مویشی امراض کے لئے قومی نگرانی پروگرام (این ایس پی اے اے ڈی)بھی نافذ کرتا ہے۔
آئی سی اے آر-این بی ایف جی آر کے ڈائریکٹر نے ادارے کے تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی)سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں ایک پریزینٹیشن دی۔میٹنگ کے دوران اِکائی ممبر اور آئی سی اے آر کے سائنسداں بھی موجود تھے۔بعد ازاں ماہی پروری محکمے کے افسران کے ذریعے ریاست میں بین ملکی ماہی پروری کی صلاحیت اور دائرے پر ایک وسیع پریزینٹیشن بھی دی گئی۔ ڈاکٹر لِکھی نے گاؤں مشری پور، بلاک دیوا، بارابنکی میں مچھلی فارم کا بھی دورہ کیا اور ماہی پروری کرنے والے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی۔
ڈاکٹر ابھیلکش لکھی نے اس بات پر زور دیا کہ آئی سی اے آر-این بی ایف جی آر اور اترپردیش سرکار کو پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت کسانوں کو دستیاب مختلف پروگراموں ، سرگرمیوں اور متعلقہ سبسڈی کے بارے میں ماہی پرور کسانوں کے درمیان بیداری پید اکرنے کے لئے وسیع طورپر کوشش کرنی چاہئے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(08.05.2023)
(U: 4896)
(Release ID: 1922574)
Visitor Counter : 121