صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

انٹرنشنل  انسٹی ٹیوٹ فار پاپولشن سائنسز، ممبئی کے 64ویں کانووکیشن میں 199 طلباء کو ڈگریاں دی گئں


ڈی جی، آئی سی ایم آر نے آبادی کے سائنسدانوں کو تربیت دینے اور سروے کے ذریعے اعلیٰ معاکر کا ڈیٹا تیار کرنے کے لئے آئی آئی پی ایس کی تعریف کی

Posted On: 06 MAY 2023 2:48PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسز(آئی آئی پی ایس) ، ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی، ممبئی کا چونسٹھواں کانووکیشن آج (6 مئی 2023) کو منعقد ہوا۔ اس سال، مجموعی طور پر، 199 طلباء کو ڈگریاں/ڈپلومہ سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔ طلباء کی تحقیقی اور علمی کاموں میں بہترین کارکردگی کو بھی سراہا گیا اور انہیں ان کی کامیابیوں پر سونے اور چاندی کے تمغوں سے نوازا گیا۔

حکومت ہند کے محکمہ صحت تحقیق کے سکریٹری اور آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل نے تقریب کی صدارت کی۔ اپنی صدارتی تقریر میں ڈگریاں، ڈپلومہ اور میڈل حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے تحقیق کو جاری رکھنے کی اپیل کی اور معاشرے اور قوم  کےلئےاپنا کردار ادا کرنے پر خاص زور دیا۔انہوں نے آبادی کے سائنسدانوں کو تربیت دینے اور نیشنل فیملی ہیلتھ سروے اور انڈیا میں لاجسٹک ایزنگ اسٹڈی جیسے سروے کے ذریعے اعلیٰ معیار کے اعداد و شمار تیار کرنے میں آئی آئی پی ایس کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے کووڈ۔19 کے بندوبست جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں ہندوستان نے جو پیش رفت کی ہے اس کی نشاندہی کی، اور ملک کی جانب سے متبادل سطح کی حاصل کرنے والی کامیابی کی تعریف کی۔ انہوں نے طلباء اور محققین پر زور دیا کہ وہ ملک کی تعمیر کے لیے کام کریں۔

ڈاکٹر اندو بھوشن، سابق سی ای او، آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجناکے سابق سی ای او اوربھارت سرکار کے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے اعلی عہدیدار ڈاکٹر اندوبھوشن نے کانووکیشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے آبادی کے شعبے میں اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے میں آئی آئی پی ایس کے کردار کی تعریف کی جبکہ ان طلباء کو مبارکباد دی جنہوں نے اپنی ڈگریاں/ ڈپلومہ حاصل کیا۔ ڈاکٹر بھوشن نے سات بڑے شعبوں کے بارے میں بات کی جن پر ڈیموگرافر/ پاپولیشن سائنس دان کو ملک کی ترقی کے لیے توجہ مرکوز کرنی چاہیے، یعنی؛ (i) مہارت کی ترقی کے ذریعے آبادیاتی منافع کا فائدہ اٹھانا، (ii) عمر رسیدہ آبادی کو سپورٹ کرنا (iii) ہجرت اور شہری کاری سے نمٹنا (iv) موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنا (v) صنفی مساوات کو یقینی بنانا (vi) متعلقہ اوراعلی معیار کا متعلقہ ڈیٹا تیار کرنا اور (vii) تکنیکی ترقی کی سرحدوں سے واقفیت حاصل کرنا۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ ذمہ دار شہری بنیں اور سیکھنے کا تجسس کبھی نہ چھوڑیں۔

آئی آئی پی ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر کے ایس جیمز نے تعلیمی سال 2022-23 کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر مشتمل ڈائریکٹر کی رپورٹ پیش کی۔ انسٹی ٹیوٹ چار باقاعدہ پروگرام، پی  ایچ ڈی، ایم پی ایس ،بایواسٹیٹسٹکس اورپاپولیشن اسٹڈیز میں ایم  اے/ایس سی، بذریعہ فاصلاتی تعلیم اور دو ڈپلومہ کورسز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ٹریننگ اینڈ ریسرچ، ممبئی کے دو ماسٹرز پروگرام  پیش کرتا ہے۔

***

 

ش ح۔  س ک۔ ف ر

U. No. 4880



(Release ID: 1922503) Visitor Counter : 105


Read this release in: Marathi , English , Hindi