وزارات ثقافت
آئی بی سی نے آج ہمالیائی بدھسٹ کلچر ایسوسی ایشن (ایچ بی سی اے) کے ساتھ مل کر ویساکھ پورنیما کا مبارک دن منا یا
بدھ کا امن، عدم تشدد اور سچائی کی راہ کا پیغام آج بھی اتنا ہی موزوں ہے جتنا 2500 سال پہلے تھا: محترمہ میناکشی لیکھی
یو این یوم ویساک کے موقع پر دہلی اور ملک بھر میں کئی پروگرام منعقد کیے گئے
Posted On:
05 MAY 2023 8:52PM by PIB Delhi
بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) نے آج ویساکھ پورنیما کا مقدس دن عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ آئی بی سی نے ہمالیائی بدھسٹ کلچر ایسوسی ایشن (ایچ بی سی اے) کے ساتھ مل کر نئی دہلی کے نیشنل میوزیم میں یہ تقریب منائی۔
مہاتما بدھ کا امن، عدم تشدد اور سچائی کی راہ کا پیغام آج بھی اتنا ہی موزوں ہے جتنا 2500 سال پہلے تھا، وزیر مملکت برائے ثقافت اور امور خارجہ محترمہ میناکشی لیکھی نے زور دیتے ہوئے کہا، "ہم نہ صرف اسے یاد رکھیں بلکہ اسے آگے بھی لے جائیں جیسا کہ صدیوں سے کیا جا رہا ہے۔
نیشنل میوزیم میں، جہاں مہاتما بدھ کے مقدس آثار رکھے ہوئے ہیں،وہاں ویساکھ بدھ پورنیما کے مبارک دن پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ لیکھی نے نظریات سے عمل کی طرف بڑھنے کی اپیل کی۔ قدیم متن یعنی بدھ کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام خیالات اور نظریات خوشبو کی طرح ہیں، یہ سب تک پہنچنا چاہئے اور ہمیں انہیں عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ سمراٹ اشوک کے دور حکومت میں کئی راہب بدھ کی تعلیمات کو لے کر کئی ممالک میں پھیل گئے۔ انہوں نے مزید کہا "اس سلسلے میں، ہم سبھی اپنے خون، فکر اور ثقافت کے ذریعہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ پیغام عام ہے: سوچ اور عمل میں مہربان بنیں، اور ہر ایک کی زندگی میں صحیح عمل کی پیروی کریں ۔
شاکیمونی بدھ کے یوم پیدائش، روشن خیالی اور مہاپری نروانا کی یاد میں تقریبات کا اہتمام وزارت ثقافت نے بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن اور ہمالیائی بدھسٹ کلچرل ایسوسی ایشن کے ساتھ کیا تھا۔ تقریب میں عقیدت اور تقویٰ کا اظہار کیا گیا۔ نیشنل میوزیم میں بدھا کے مقدس آثار کے سامنے قومی اتحاد، ہم آہنگی اور عالمی امن کے لیے دعائیں کی گئیں۔
تقریب کا آغاز چراغ روشن کرنے اور راہبوں کے ذریعہ منگلاچرن (دعوت کی دعاء)کی پیشکش سے ہوا۔ دھما ٹاک مہمان اعزازی، ہز ایمیننس دی کنڈیلنگ تاکسک چوکٹرول رنپوچے، ڈریپنگ گومانگ خانقاہ نے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی تعلیمات کا نچوڑ ہمالیہ کے گلیشیئر کے میٹھے پانی کی طرح تر و تازہ اور اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تعلیمات کو محفوظ رکھنا، ان کا مطالعہ کرنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ ہم عصر دنیا کو درست رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے اپنی بات کا اختتام یہ کہہ کر کیا کہ یہ ہر ایک پر فرض ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق دوسروں کی خدمت کرے۔
اس موقع پر آئی سی سی آر کے صدر ڈاکٹر ونے سہسرا بدھے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ ہندوستان کے تصور میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور بھارت اور بدھ کا گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدھ کی تعلیمات اور افکار تمام ہندوستانی روحانی اور فلسفیانہ روایات میں انفرادیت اور اجتماعیت کے درمیان تعامل کی وجہ سے منفرد ہیں۔
مختلف خود مختار بدھ تنظیموں اور وزارت ثقافت کے تحت ضمانت دینے والے اداروں نے اس موقع پر کئی پروگراموں/تقریبات کا اہتمام کیا۔
سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف بدھسٹ اسٹڈیز (سی آئی بی ایس)، لیہہ کے تمام عملے اور 600 طلباء نے لیہہ کے پولو گراؤنڈ میں لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن (ایل بی اے) اور لداخ گونپا ایسوسی ایشن (ایل جی اے) کے زیر اہتمام شاندار تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر سی آئی بی ایس، لیہہ کے طلباء کے ذریعہ’منگلاچرن‘ (دعوت کی دعا) کی گئی اس کے علاوہ، لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیہہ سی آئی بی ایس کےطلباء کے ذریعہ، بدھ کے پہلے خطبہ کی معرض وجود میں آنے اور ترسیل کی تصویر کشی کرنے والے دو ٹیبلوز کی نمائش کی گئی۔
اس موقع پر سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہائر تبتی اسٹڈیز (سی آئی ایچ ٹی ایس) ،سارناتھ کے ذریعہ صبح 6:00 بجے 'بدھ جینتی سماروہ' کے انعقاد کے بعد ریسرچ میگزین، ’’ڈی ایچ آئی ایچ‘‘ کے 63ویں ایڈیشن کا اجراء کیا گیا۔
نالندہ، بہار کے راہب-طلبہ کے ذریعہ بدھ مندر میں روایتی پوجا نوا نالندہ مہاویہارا (این این ایم) کی جائے گی۔ اس کے بعد ’بدھ مت اور بہار‘ کے موضوع پر ایک روزہ قومی سیمینار ہوا۔
سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین کلچر اسٹڈیز (سی آئی ایچ سی ایس)، داہنگ، اروناچل پردیش کے ذریعہ اس مبارک موقع پر پوجا کی تقریب اور دیگر رسومات کے ساتھ ساتھ مباحثہ مقابلہ کا انعقاد بھی ہوا ۔
اس موقع پر ، اروناچل پردیش کی جینٹسی گارڈن ریبجل لنگ(جی آر ایل) خانقاہ، اپنے راہب طلباء کے ذریعے عالمی امن کی دعا اور ’منگلاچرن‘ کا انعقاد کیا۔ اس دن کو منانے کے لیے تبت ہاؤس میں خواہش مند بودھی ستوا منت کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔
اروناچل پردیش کی توانگ خانقاہ، میں ’’بدھ کی تبلیغ، امن اور سکون‘‘ کے عنوان پر تقریری و لیکچر مقابلہ منعقد کرکے اس موقع کو منایا ۔
اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ہماچل پردیش کے دھرم شالہ ، تبتی ورکس اینڈ آرکائیوز کی لائبریری (ایل ٹی ڈبلیو اے) میں ، یکم مئی سے 5 مئی 2023 تک ایک 'حیوانیات کی شعوری کانفرنس' (اے سی سی)،کا انعقاد کیا گیا ۔
وشاکھ بدھ پورنیما پوری دنیا کے بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے سال کا سب سے مقدس دن ہے کیونکہ یہ بھگوان بدھ کی زندگی کے تین اہم واقعات – پیدائش، روشن خیالی، اور مہاپری نروان کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس دن کی خاص اہمیت ہے کیونکہ بدھ مت کی ابتدا ہندوستان میں ہوئی تھی۔ 1999 سے اسے اقوام متحدہ کی جانب سے بھی 'یو این ڈے آف ویساک' کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس سال وشاکھ بدھ پورنیما 5 مئی کو منائی جارہی ہے۔
حال ہی میں، وزارت ثقافت نے پہلی عالمی بدھ سربراہ کانفرنس (20سے21 اپریل) منعقد کی جس میں 30 ممالک کے 500 سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی۔ اس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا۔ وزارت ثقافت نے اپنے ضمانتی ادارے ، بدھ مت کی ایک عالمی تنظیم ، آئی بی سی کے ساتھ، بین ثقافتی روابط کو از سرنو قائم کرنے اور شنگھائی تعاون تنظیم کےممالک کے بدھسٹ آرٹ کے درمیان مشترکات تلاش کرنے کے لیے ، 14 سے 15 تاریخ تک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ممالک کے ماہرین کی ایک کامیاب بین الاقوامی میٹنگ منعقد کی،جس کا صدر دفتر نئی دہلی میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
4859
(Release ID: 1922239)
Visitor Counter : 128