شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھوگاپورم انٹرنیشنل گرین فیلڈ ہوائی اڈے کو فروغ دینے کے پہلے مرحلے کا کام  شروع ہو گیا


گرین فیلڈ ایئرپورٹ کو تین مرحلوں میں تیار کیا جائے گا

پہلے مرحلےمیں 4592 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی  اور اس سے تیار ہونے والا  انفراسٹرکچر سالانہ 6 ملین مسافروں کے کام آئے گا

رن وے 3800 میٹر کا ہو گا اور سی اے ٹی ون وائرلیس رابطے سے آراستہ ہو گا

پانچ ہزار مربع میٹر کے علاقے میں ایک کارگو ٹرمینل تیار کیا جائے گا

Posted On: 04 MAY 2023 7:14PM by PIB Delhi

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے 3 مئی 2023 کو بھوگا پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تیاری کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

 

اس منصوبے کو تین مراحل میں عمل میں لایا جائے گا:

 

پہلا مرحلہ - سالانہ 60 لاکھ مسافروں (ایم پی پی اے) کی خدمت کے لیے تیار کیا جائے گا

 

دوسرا مرحلہ - صلاحیت کو 12 ایم پی پی اے تک بڑھایا جائے گا

 

تیسرا مرحلہ - فروغ کا عمل  18 ایم پی پی اے کی کل صلاحیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا

 

اس ہوائی اڈے کو گرین فیلڈ ہوائی اڈے کے طور پر تیار کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں اس پر تخمیناً 4592 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

ہوائی اڈے کا کل زمینی رقبہ 2203.26 ایکڑ ہو گا جس میں سی اے ٹی ون سے آراستہ رن وے 3800 میٹر تک پھیلا ہوا اور کارگو ٹرمینل 5000 مربع میٹر میں ہوگا۔

 

ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اور حکومتِ آندھرا پردیش کے درمیان 12.09.2022 کو مفاہمت کی ایکیادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ریاستی حکومت ایم او یو پر دستخط کی تاریخ سے 06 ماہ کے اندر کسی اسٹامپ ڈیوٹییا میوٹیشن چارجیزیا کوئی اور چارجیزیا فیس وصول کیے بغیر  پورے ہوائی اڈے کی زمین کو اے اے آئی کے نام پر تبدیل کر دے گی اور وشاکھاپٹنم (آئی این ایس ڈیگا) میں سول انکلیو بھوگاپورم ہوائی اڈے کا کام شروع ہونے کی تاریخ سے 30 سال تک بند رہے گا۔

 

شہری ہوا بازی کی وزارت اور ہوائی اڈے کے ڈویلپریعنی جی ایم آر وشاکھاپٹنم انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (جی وی آئی اے ایل) کے درمیان ہوائی اڈے پر محفوظ خدمات کے لیے مفاہمت نامے کا تبادلہ 10.03.2023 کو ہوا اور جی وی آئی اے ایل اور بی سی اے ایس کے درمیان معاہدہ 06.04.2023 کو ہوا۔

 

ریاست کی ترقی کے لیےیہ ہوائی اڈہ ایک ترقیاتی انجن بنے گا اور شمالی آندھرا کے علاقے میں سیاحت کے فروغ میں کلیدی رول ادا کرے گا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


U NO 4832


(Release ID: 1922073)
Read this release in: English , Hindi