یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

مشترکی دفاعی خدمات امتحان (I)-2023کے تحریری نتائج

Posted On: 04 MAY 2023 4:39PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بتاریخ 16اپریل 2023 کو منعقد مشترکہ دفاعی خدمات امتحان (1)-2023کے نتائج کی بنیاد پر درج ذیل رول نمبر والے6518 امیدواروں نے (1)انڈین ملٹری اکیڈمی ، دہرادون میں جنوری 2024 میں شروع ہونے والے 156ویں (ڈی ای)نصاب (2)انڈین ملٹری  اکیڈمی ایزھی مالا، کیرالہ میں جنوری 2024 میں شروع ہونے والے نصاب (3)ایئرفورس اکیڈمی حیدرآباد میں جنوری 2024 میں شروع ہونے والے (اُڑان-ماقبل)تربیتی نصاب[215ایف(پی)](4)آفیسرٹریننگ اکیڈمی چنئی میں اپریل 2024 میں شروع ہونے والے 119ویں ایس ایس سی (مردوں کے لئے)(این ٹی)(یو پی ایس سی)نصاب اور (5)آفیسر ٹریننگ اکیڈمی چنئی میں اپریل 2024 میں خواتین کے لئے شروع ہونے والے 33ویں ایس ایس سی (غیر تکنیکی)(یو پی ایس سی)نصاب میں داخلے کے لئے وزارت دفاع کے سلیکشن بورڈ کے ذریعے لئے جانے والے انٹرویو کے لئے اہلیت حاصل کرلی ہے۔

جن امیدواروں کے رول نمبر درج ذیل فہرستوں میں دکھائے گئے ہیں، ان سب کی امیدواری عبوری ہے۔مذکورہ امتحان کے لئے داخلے کی شرائط کے مطابق انہیں عمر (پیدائش کی تاریخ)، تعلیمی اہلیت، این سی سی(سی)(آرمی وِنگ؍سینئر ڈویژن ایئر وِنگ؍نیول وِنگ)وغیرہ کے دعوے کی حمایت میں اپنےاصل سرٹیفکیٹ ، آئی ایم اے؍ایس ایس سی کو پہلے متبادل کے طور پر چننے والے امیدواروں کو متحدہ  ہیڈکوارٹر ، وزارت دفاع (فوج؍آرٹی جی ڈائریکٹوریٹ’اے‘)ایس ایس سی مرد امیدواروں کے لئے سی ڈی ایس ای اِنٹری سیکشن، ویسٹ بلاک I I I، آر کے پورم نئی دہلی-110066کو، بحریہ کو اپنے پہلے متبادل کے طور پر چننے والے امیدواروں کو متحدہ ہیڈکوارٹر وزارت دفاع (بحریہ)ڈی ایم پی آر(او آئی اینڈ آر سیکشن)، کمرہ نمبر 204، ’سی‘ وِنگ، سینا بھون نئی دہلی-110011 کو اور ایئر فورس کو پہلے متبادل کی شکل میں چننے والے امیدواروں کو پی او3(اے)؍ایئر فورس ہیڈکوارٹر جے بلاک کمرہ نمبر17، وایو بھون کے سامنے، موتی لال نہرو مارگ ، نئی دہلی -110106کو درج ذیل تاریخوں تک پیش کرنے ہوں گے۔ایسا کرنے میں ناکام رہنے پر اُن کی امیدواری رد ہوجائے گی۔اصل سرٹیفکیٹ انڈین ملٹری اکیڈمی اور نیول اکیڈمی میں داخلے کے معاملے میں یکم جنوری 2024 تک ، ایئر فورس اکیڈمی میں داخلے کے معاملے میں 13؍نومبر 2023 تک اور صرف ایس ایس سی نصاب کے معاملے میں یکم اپریل 2024 تک بھیجنے ہوں گے۔امیدوار اپنی اصل سرٹیفکیٹ یونین پبلک سروس کمیشن کو ہرگز نہ بھیجیں۔

تحریری امتحان میں کوالیفائی کرنے والے تمام امیدوار ، جنہوں نے فوج (انڈین ملٹری اکیڈمی؍آفیسر ٹریننگ اکیڈمی)کو اپنے پہلے متبادل کے طورپر منتخب کیا ہے، ان سے درخواست ہے کہ وہ بھرتی ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ  www.joinindianarmy.nic.inپرخود کو آن لائن رجسٹر کریں، تاکہ انہیں ایس ایس بی انٹرویو کی اطلاع موصول ہوسکے۔جن امیدواروں نے خود کو بھرتی  ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر پہلے ہی رجسٹرڈ کرلیا ہے، انہیں دوبارہ ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ اگر ان کے پتے میں کسی طرح کی تبدیلی ہوئی ہوتو اس کی اطلاع براہ راست آرمی ہیڈکوارٹر؍نیول ہیڈکوارٹر؍ایئر ہیڈکوارٹر ، جیسا بھی معاملہ ہو ، کو فوراً دیں۔

کسی بھی اضافی معلومات کے لئے امیدوار کمیشن کے گیٹ ’’سی‘‘کے پاس بنے سویدھا کیندر سے اس امتحان سے متعلق کوئی بھی معلومات؍ وضاحت کام کے دنوں میں صبح 10:00 سے شام 5:00بجے تک خود آکر یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271 ، 011-23381125 اور 011-23098543سے حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ایس ایس بی ؍انٹرویو سے متعلق معاملوں کے لئے فوج کو پہلا متبادل منتخب کرنے والے امیدوار ٹیلی فون نمبر 011-26175473 یا joinindianarmy.nic.in کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔نیول ؍نیول اکیڈمی پہلا متبادل ہونے پر ٹیلی فون نمبر 011-23010097 ، ای میل: officer-navy[at]nic[dot]in یا ویب سائٹ joinindiannavy.gov.in پر رابطہ کریں اور ایئر فورس پہلا متبادل ہونے پر امیدوار ٹیلی فون نمبر 011-23010231ایکسٹینشن 7645؍7646؍7610 یا http://www.upsc.gov.in پر رابطہ کریں۔امیدوار اپنے امتحانی نتائج وغیرہ سے متعلق معلومات یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.careerindianairforce.cdac.in سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

جن امیدواروں نے کوالیفائی نہیں کیا ہے ان کی مارک شیٹ او ٹی اے  کے آخری نتائج شائع ہونے کے 15دن کے اندر (ایس ایس بی انٹرویو کے انعقاد کے بعد)کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہو ں گے اور 30 دن کی مدت کے لئے ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گے۔

نتائج کے لئے یہاں کلک کریں:

Click here for results:

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(04.05.2023)

(U: 4824)



(Release ID: 1922041) Visitor Counter : 116


Read this release in: Hindi , English , Tamil