ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریل وکاس نگم لمیٹڈ (آر وی این ایل) کو نو رتن کا درجہ حاصل ہوا

Posted On: 03 MAY 2023 7:42PM by PIB Delhi

وزارت ریلوے کے مرکزی عوامی شعبے، ریلوے ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (آر وی این ایل) کو نو رتن کمپنی کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔

آر وی این ایل کو 24 جنوری 2003 کو پی ایس یو کے طور پر شامل کیا گیا تھا، جس کا مقصد فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر بنیادی ڈھانچے کی صلاحیتوں کی تعمیر اور نمو سے متعلق منصوبوں کو نافذ کرنا اور ایس پی وی منصوبوں کے لیے اضافی بجٹ کے وسائل کو بڑھانا تھا۔ کمپنی نے 2005 میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا۔ اس کمپنی کو ستمبر 2013 میں منی رتن کا درجہ عطا کیا گیا تھا۔ 2085 کروڑ روپے کی ادائیگی شدہ حصص کے ساتھ کمپنی کا مجاز حصص سرمایہ 3000 کروڑ روپے ہے۔

آر وی این ایل کو مندرجہ ذیل کام تفویض کیے گئے ہیں:

 

  1. پروجیکٹ کی ترقی اور مکمل پروجیکٹ لائف سائیکل پر محیط کاموں پر عمل درآمد کرنا۔
  2. اگر ضرورت ہو، تو انفرادی کاموں کے لیے پروجیکٹ مخصوص ایس پی وی کی تشکیل کرنا۔
  • iii. آر وی این ایل کے ذریعہ ریلوے منصوبے کی تکمیل ہونے پر، متعلقہ زونل ریلوے اس کے آپریشن اور دیکھ بھال کا کام سنبھالے گا۔

 

آر وی این ایل کو ”نو رتن“ کا درجہ حاصل ہونا اختیارات کی بہتر تفویض، زیادہ آپریشنل آزادی اور مالی خود مختاری کا باعث بنتا ہے جو آر وی این ایل کی پیش رفت کو بہت بڑی تحریک دے گا، خاص طور پر، جب آر وی این ایل ریلوے سے باہر اور یہاں تک کہ بیرون ملک منصوبوں میں بھی اپنے کاموں کی توسیع کر رہا ہے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4799


(Release ID: 1921834) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi