مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

کثیر دفعات کی خلاف ورزی بے ضابطہ فنڈنگ کی وجہ سے پوسٹل یونین کی منظوری کو ختم کیا جانا

Posted On: 03 MAY 2023 12:19PM by PIB Delhi

سروس ایسوسی ایشن ہمیشہ سے محکمہ ڈاک کا ایک لازمی حصہ رہی ہیں۔ وہ اپنے ممبروں کی  عام خدمات کے مفادات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے  ہیں۔

سنٹرل سول سروسز (سروس ایسوسی ایشن کی پہچان) رولز - سی سی ایس (آر ایس اے) ضابطے، 1993 سروس ایسوسی ایشن کی منظوری فراہم کرتے ہیں۔ یہ تمام تسلیم شدہ انجمنوں پر لازم ہے کہ وہ سی سی ایس (آر ایس اے)ضابطے، 1993 کی تمام شقوں کی تعمیل کریں۔

دو ایسوسی ایشنز - آل انڈیا پوسٹل ایمپلائز یونین گروپ 'سی' اور نیشنل فیڈریشن آف پوسٹل ایمپلائز (این ایف پی ای) کے ذریعہ ان قواعد کی مبینہ خلاف ورزی کے بارے میں ایک شکایت موصول ہوئی تھی۔ یہ الزامات یونینوں کے ممبران سے اکٹھے کیے گئے فنڈز کے بے قاعدہ استعمال سے متعلق تھے۔

مناسب طریقہ کار کے بعد شکایات سے متعلق تفصیلی انکوائری کرائی گئی تھی۔ یونین کو اپنا معاملہ پیش کرنے کا وافر موقع دیا گیا۔

انکوائری رپورٹ میں یونین کی طرف سے فنڈ کے استعمال میں مختلف بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی جو سی سی ایس (آر ایس اے)ضابطے، 1993 کی شقوں کے خلاف تھیں۔ان ضابطوں کے تحت کثیر شق کی خلاف ورزی کی وجہ سے حسب ذیل پہلوؤں کے تعلق سے سروس ایسوسی ایشنوں کی عدم تعمیل ہوئی:

  1. اپنے اراکین کی مشترکہ خدمت کے مفاد کو فروغ دینا [ضابطہ 5(b)]۔
  2. سروس ایسوسی ایشن کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے علاوہ فنڈز کا استعمال [ضابط 5 (h)]۔
  3. کسی بھی پارٹی یا اس کے ممبر کے سیاسی نظریات کوپھیلانے یا کوئی سیاسی فنڈنگ نہیں [ضابطہ 6 (c)]

یہ کارروائیاں، اگر کسی سرکاری ملازم کی طرف سے کی جاتی ہیں تو یہ سنٹرل سول سروسز (کنڈکٹ) ضابطے، 1964 کی شقوں کی بھی خلاف ورزی ہوں گی۔

لہذا، مناسب طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے، محکمہ ڈاک نے 25 اپریل 2023 سے آل انڈیا پوسٹل ایمپلائز یونین گروپ 'C' اور نیشنل فیڈریشن آف پوسٹل ایمپلائز( این ایف پی ا ی) کی منظوری کو واپس لے لی ہے۔

بعض ملازمین کی انجمنیں محکمہ ڈاک کی نجکاری/کارپوریٹائزیشن کے حوالے سے غیر حقائق پر مبنی اور گمراہ کن بیانات دے رہی ہیں۔

واضح کیا گیا ہے کہ ڈاکخانوں کی کارپوریٹائزیشن یا نجکاری کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

اس کے برعکس، حکومت نے دیہی علاقوں میں سرکاری خدمات کی فراہمی اور ڈوراسٹیپ ڈجیٹل بینکنگ کےلئے پوسٹل نیک ورک کاگزشتہ کچھ برسوں میں استعمال کیا ہے۔ اس لیے پوسٹ آفس نیٹ ورک کو کچھ برسوں کے دوران مسلسل توسیع اور مضبوط کیا گیا ہے۔

***

ش ح۔  ح ا۔ ف ر

U. No. 4779



(Release ID: 1921592) Visitor Counter : 90