وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سنگاپور میں سی این ایس ایڈمرل آر ہری کامر کا اولین آسیان ہندوستان بحری مشق کی افتتاحی تقریب کا دورہ

Posted On: 02 MAY 2023 6:24PM by PIB Delhi

چیف آف دی نیول اسٹاف  ، ہندوستانی بحریہ ایڈمرل آر ہری کمار 2 سے 4مئی 2023 تک سنگاپور کے سرکاری دورے پر ہیں۔

دورے کے دوران سی این ایس نے 2 مئی 2023 کو چانگی نیول بیس میں منعقد اولین آسیان –بحری مشق (اے آئی ایم ای)2023 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کا افتتاح مشترکہ طور سے دیگر آسیان ممالک سے سینئر معزز شخصیتوں کی موجودگی میں ایڈمرل آر ہری کمار اور سنگاپور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سین واٹ کے ذریعے کیا گیا۔اے  آئی ایم ای کی افتتاحی ایڈیشن کی مشترکہ میزبانی ریپبلک آف سنگاپور نے نیوی اور انڈین نیوی کے ذریعے کی جارہی ہے اور اس میں دیگرآسیان ممالاک کے جہازوں اور عملے کی شراکت داری بھی ہوگی۔

مشق کا بندرگاہ مرحلہ 2سے 4مئی 2023 تک چانگی نیول بیس میں اور سمندری مرحلہ 7سے 8مئی 2023 تک جنوبی چین ساگر میں منعقد کیا جائے گا۔

اے آئی ایم ای 2023 کے دوران ہندوستان اور ہندوستانی بحریہ کی نمائندگی کرنے کے علاوہ ایڈمرل آر ہری کمار بین الاقوامی بحری دفاعی نمائش (آئی ایم ڈی ای ایکس-23)کی افتتاحی تقریب میں بھی شامل ہوں گے اور ’مستقبل کے بحری خطے میں تعاون اور اشتراک‘کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔آئی ایم ڈی ای ایکس-23کے ساتھ ساتھ ’مستقبل کی ساحلی ماحولیات میں اشتراک و تعاون‘کے موضوع پر منعقد ہونے والی 8ویں بین الاقوامی ساحلی تحفظ کانفرنس (آئی ایم ایس سی) میں ایک لیکچر بھی دیں گے۔

سی این ایس سنگاپور کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کریں گے اور دفاعی افواج کے سربراہ (سی ڈی ایف)، سنگاپور مسلح افواج (ایس اے ایف)سنگاپور ، جمہوریہ بحری افواج کے سربراہ (آر ایس این)، بحریہ کے دیگر سربراہوں اور اے آئی ایم ای، آئی ایم ڈی ای ایکس اور آئی ایم ایس سی میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اے آئی ایم ای -23 کا مقصد بحری تعاون کو بڑھاوا دینا ،آسیان اور ہندوستانی بحریہ کے درمیان اعتماد اور دوستی کو بڑھاوا دینا ہے۔ 2 سے 4مئی 2023 تک سنگا پور میں ہاربر مرحلے میں حصہ لینے والی بحریہ افواج کے درمیان پیشہ ور اور سماجی بات چیت کی ایک سریز دیکھی جائے گی، جس میں کراس ڈیک وزِٹ سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینج (ایس ایم ای ای)اور منصوبہ بند میٹنگیں شامل ہیں۔ جنوبی چین ساگر میں 7سے 8مئی 2023 تک مقرر شدہ بحری مرحلے حصہ لینے والی بحری افواج کو بحری خطے میں آپریشن میں اشتراک اور کارروائی میں گہرے تعلقات وضع  کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

ہندوستان کا پہلا دیشی ساخت کا تباہ کار آئی این ایس دہلی اور آئی این ایس ستپوڑا، ایک پی 81بحری گشتی  طیارے کے ساتھ سودیشی طور سے تعمیر شدہ گائیڈیڈ میزائل اسٹیلتھ فریگیٹ افتتاحی  آسیان  بحری   مشق اور آئی ایم ڈی ای ایکس میں حصہ لیں گے۔ حصہ لینے والے جہاز وشاکھاپٹنم میں واقع ہندوستانی بحریہ کی مشرقی کمان کا حصہ ہیں اور مشرقی بیڑے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ آر اے ڈیم ایم گُرچرن سنگھ کے کمان میں کام کرتے ہیں۔کثیر ملکی انعقاد میں ہندوستانی بحریہ کے سودیشی طورپر تعمیر شدہ جہازوں کی موجودگی ہندوستانی بندرگاہوں کی جہاز تعمیری صلاحیتوں کی نمائش کرنے کا ایک موقع ہوگا۔

آسیان ہندوستان کی ہند-بحرالکاہل پالیسی کی بنیا د میں ہیں۔ جیسا کہ ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے 2018 میں سنگا پور میں شنگری لا ڈائیلاگ میں اپنے خطاب میں ظاہر کیا تھا۔اے آئی ایم ای اس یقین اور ’ایکٹ ایسٹ‘کے ہندوستان کے عہدکی تصدیق کرتا ہے، تاکہ اس تمام خطے (ساگر) کے لئے سلامتی اور ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔سی این ایس کا دورہ سنگاپور کے ساتھ ساتھ خطے میں ’آسیان ‘پر مرکوزیت کی  ہندوستان کی منظوری کے ساتھ باہمی دفاعی تعلقات کی اعلیٰ سطح کو مزید مضبوط کرے گا۔

01.jpeg

02.jpg

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4758)


(Release ID: 1921521) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Marathi