یو پی ایس سی

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی امتحان (ا)، 2023۔ تحریری نتائج کا اعلان

Posted On: 02 MAY 2023 7:05PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام 16 اپریل 2023 کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی کے امتحان (ا) 2023 کے تحریری حصے کے نتائج کی بنیاد پر درج ذیل رول نمبر والے امیدوار 2 جنوری 2024 سے شروع ہونے والے 151 ویں کورس اور 113 ویں انڈین نیول اکیڈمی کورس (آئی این اے سی) کے لیے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے آرمی، نیوی اور ایئر فورس ونگز میں داخلہ کے لیے وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کے ذریعے انٹرویو کے لیے اہل ہو گئے ہیں۔ نتیجہ کمیشن کی ویب سائٹ

www.upsc.gov.in

پر بھی دستیاب ہے

ان تمام امیدواروں کی امیدواری، جن کے رول نمبر فہرست میں دکھائے گئے ہیں، عارضی نوعیت کی ہے۔امتحان میں داخلے کی شرائط کے مطابق "امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تحریری نتیجہ کے اعلان کے دو ہفتوں کے اندر انڈین آرمی میں بھرتی کرنے والی ویب سائٹ

joinindianarmy.nic.in

پر خود کو آن لائن رجسٹر کرلیں۔ اس کے بعد کامیاب امیدواروں کو انتخابی مراکز اور ایس ایس بی انٹرویو کی تاریخیں ان کے رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی پر بتائی جائیں گی۔کوئی بھی امیدوار جو سائٹ پر پہلے سے رجسٹر ہو چکا ہے اسے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔کسی بھی سوال ہو/لاگ ان کا مسئلہ درپیش ہو تو

dir-recruiting6-mod[at]nic[dot]in

پر  ای میل بھیج دیا جائے۔

امیدواروں سے یہ بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایس ایس بی انٹرویو کے دوران متعلقہ سروس سلیکشن بورڈز (ایس ایس بیز) میں عمر اور تعلیمی قابلیت کے اصل سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔ امیدواریونین پبلک سروس کمیشن کو اصل سرٹیفکیٹ ہرگز نہ بھیجیں۔ مزید کسی بھی معلومات کے لیےامیدوار کمیشن کے گیٹ 'سی' کے قریب فیسیلیٹیشن کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر

011-23385271/011-23381125/011-23098543

پر صبح 10:00 بجے سے 17:00 بجے کے درمیان رابطہ کرسکتے ہیں۔ ایسا کام کے کسی بھی دن کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایس ایس بی/انٹرویو سے متعلق امور کے لیے امیدوار اس ٹیلی فون نمبر

011-26175473

پر رابطہ کر سکتے ہیں یا پہلی پسند کے طور پر فوج کے لیے جوائن انڈین آرمی.این آئی سی ڈاٹ اِن، 23010097-011/ ای میل: آفیسر-نیوی[ایٹ]این آئی سی[ڈاٹ]اِن یا جوائن انڈین نیوی ڈاٹ گوو ڈاٹ اِن برائے بحریہ/ نیول اکیڈمی کے لیے پہلی پسند اور 23010231-011 ایکسٹینشن 7645/7646/7610  یا پہلی پسند کے طور پر ایئر فورس کے لیےیا ڈبلیو ڈبلیو داٹ کرئیرین انڈین فورس ڈاٹ سی ڈی اے سی ڈاٹ اِن پر رابطہ کیا جائے۔

امیدواروں کی مارک شیٹس حتمی نتائج کی اشاعت کی تاریخ سے پندرہ (15) دنوں کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائیں گی۔ (ایس ایس بی انٹرویوز کو ختم کرنے کے بعد) یہ تیس (30) دنوں کی مدت تک ویب سائٹ پر دستیاب رہے گا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1921520) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil