سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

فاسٹیگ کے ذریعے یومیہ ٹول کلیکشن 193 کروڑ روپے سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچا

Posted On: 02 MAY 2023 3:14PM by PIB Delhi

ہندوستان میں ٹول کلیکشن  کے لیے فاسٹیگ  سسٹم کے نفاذ کوزبردست  کامیابی ملی  ہے، جس میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔ 29 اپریل 2023 کو، فاسٹ ٹیگ سسٹم کے ذریعے یومیہ ٹول کلیکشن  نے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا، جو کہ اب تک کے بلند ترین کلیکشن 193.15 کروڑ روپے تک پہنچ گیا  ، جس میں ایک ہی دن میں 1.16 کروڑ  ٹرانزیکشن درج کئے گئے ہیں  ۔

چونکہ فروری 2021 میں حکومت کی طرف سے فاسٹیگ   کو لازمی قرار دیا گیا تھا، فاسٹیگ   پروگرام کے تحت ٹول پلازوں کی تعداد 770 سے بڑھ کر 1,228 ہو گئی ہے، جس میں 339 ریاستی ٹول پلازے بھی شامل ہیں۔ تقریباً 97 فیصد کی رسائی کی شرح اور صارفین کو 6.9 کروڑ سے زائد فاسٹیگ   جاری کیے جانے کے ساتھ، سسٹم نے  این ایچ  فیس پلازوں میں انتظار کے اوقات کو کم کر کے صارف کے تجربے کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے۔

ہائی وے استعمال کرنے والوں کے ذریعہ  فاسٹیگ    کو مسلسل اور بڑھتی ہوئی تعداد میں اختیار کرنے سے نہ صرف ٹول آپریشنز کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ  یہ سڑک کے اثاثوں کی زیادہ درست  اندازۂ قدر  کا باعث بھی بنا ہے، جس نے  ہندوستان کے ہائی وے انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری کو  راغب کیا ہے۔

ٹول وصولی میں کارگر ہونے  کے علاوہ، فاسٹیگ   نے پورے ہندوستان کے 50+ شہروں میں 140 سے زیادہ پارکنگ لاٹس پر پارکنگ فیس کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے اور محفوظ کنٹیکٹ لیس ادائیگی کی سہولت فراہم کی ہے۔

حکومت تمام سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ اور پریشانی سے پاک ٹولنگ کا تجربہ فراہم کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ اس تناظر میں،این ایچ اے آئی  ہندوستان میں فری فلو ٹولنگ سسٹم کی اجازت دینے کے لیے گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) پر مبنی ٹولنگ سسٹم کے نفاذ کے لیے ضروری شرائط  کو حتمی شکل دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4750

                          



(Release ID: 1921488) Visitor Counter : 110