بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے نجی استعمال کی کانوں سے کوئلے کی پیداوار میں 148 فیصد اضافہ کیا جو اپریل 2023 کے دوران 2.95 ملین میٹرک ٹن کی اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ ترسیل ہے

Posted On: 02 MAY 2023 5:26PM by PIB Delhi

ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط پاور پروڈیوسر این ٹی پی سی لمیٹڈ نے گزشتہ سال اپریل میں رجسٹرڈ پیداوار کے مقابلے میں اپریل 2023 میں اپنی نجی استعمال کی کانوں سے کوئلے کی پیداوار میں 148 فیصد اضافہ درج کیا ہے۔ این ٹی پی سی نے 2023 کے اپریل مہینے میں 2.75 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) کوئلے کی پیداوار ریکارڈ کی جب کہ  2022 کے اپریل مہینے میں 1.11 ایم ایم ٹی پیدا وار ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

ہندوستان کے سب سے بڑے پاور پروڈیوسر نے اپریل 2023 میں بھی سب سے زیادہ 2.95 ملین میٹرک ٹن ماہانہ کوئلے کی ترسیل کی تھی۔ یہ 2022 کے اپریل مہینے میں حاصل کردہ 1.23 ایم ایم ٹی کے کوئلے کی ترسیل کے حجم میں 140 فی صد اضافہ ہے

این ٹی پی سی نے مالی سال 2023 میں 23.2 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار ریکارڈ کی ہے جو اس کی چار آپریشنل کوئلے کی کانوں این ٹی پی سی پاکری- برواڈیہ (جھارکھنڈ)، این ٹی پی سی چھٹی بریاتو (جھارکھنڈ)، این ٹی پی سی دولنگا (اوڈیشہ) اور این ٹی پی سی تلائی پلی (چھتیس گڑھ) سے ایک سال پہلے 14.02 ملین ٹن کے مقابلے میں 65 فیصد اضافے کا مظہر ہے۔

کوئلے کی کان کنی کرنے والی ٹیموں کے ذریعے ڈیجیٹائزیشن کے اقدامات نے کان کنی کے کاموں میں آپریشنل عمدگی کے معیار کو بڑھانے میں مدد کی ہے۔ بہتر طریقہ کار نے کان کنی کے کاموں میں حفاظت کا دائرہ وسیع کرنے میں بھی مدد کی ہے اور ای-ایس ایم پی کے نفاذ کا باعث بھی بنی ہے جو ایک ڈیجیٹلائزڈ سیفٹی مینجمنٹ پلان اور سیفٹی کے لیے ایک موبائل ایپ سچتن ہے

این ٹی پی سی گروپ کی نصب شدہ صلاحیت 71,644 میگاواٹ ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1921464) Visitor Counter : 115


Read this release in: Marathi , English , Hindi