امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسلحوں اور منشیات کی اسمگلنگ

Posted On: 28 MAR 2023 5:14PM by PIB Delhi

داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نشیتھ  پرمانک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک دشمن عناصر /اسمگلر  ،پنجاب ریاست میں  ہند –پاک سرحد پر  اسلحہ / منشیات کی اسمگلنگ کے لئے ڈرونس  کا استعمال کررہے ہیں۔  گزشتہ تین سال میں   28فروری  2023 تک  اسلحہ اور نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ میں شامل ڈرونس  گرائے جانے کے 28 واقعات  پیش آئے ہیں۔ ان  ڈرونس سے  125.174 کلوگرام  ہیروئن  ،  0.100 کلوگرام افیم  ،  9 ایم ایم پستول  -01نمبر  ،  پستو ل  / ریوالور  - 07 نمبرز ،  میگزین -14 نمبرز  ، گولہ بارود  132 آر ڈیز  ۔دھماکہ کرنے کا آلہ ( ڈیٹونیٹر ) 6 نمبراور 4.750 کلوگرام دیگر دھماکہ خیز اشیا برآمد کی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کئے  گئے  اقدامات  اس طرح ہیں:

  1. تمام بین الاقوامی سرحد  وں  پر گشتی  ، ناکہ لگانااور  نگرانی کی چوکیوں   کے بندوبست   کے ذریعہ  24 گھنٹے سرحدوں کی  نگرانی کرکے  بی ایس  ایف  سرحدوں  پر اپنا تسلط  قائم کئے ہوئے ہے۔
  2. بین الاقوامی سرحدوں پر سرحدی باڑ کی تعمیر
  3. اندھیرے کے اوقات  میں   علاقے کو روشن کرنے کے لئے  سرحدی حفاظتی  باڑ پر سرحدی  فلڈ لائٹوں کی تنصیب  
  4. انٹیلی جنس  نیٹ ورک کو  مضبوط  بنانا   اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں  کے ساتھ ربط وضبط 
  5. گاڑیوں  اور خصوصی  نگرانی کے اضافی آلات   کی تعیناتی کے ذریعہ نگرانی کو مستحکم بنانے کے لئے ہند –پاک سرحد پر خطرے کی تفصیلی  نقشہ بندی کی گئی ہے۔سی سی ٹی وی  / پی ٹی زیڈ کیمروں سے لیس مربو ط  نگرانی کی ٹکنالوجی  ،  آئی آر سینسر  ز  اور  کمان  اور کنٹرول سسٹم کے ساتھ  انفراریڈ  الارم کو بھی  بین الاقوامی سرحد پر نصب  کیا گیا ہے۔
  6. ڈرون کے خطرا ت سے نمٹنے کے لئے پنجاب کے سرحدی علاقوںمیں ڈرون مخالف  نظام کو   تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ   بدمعاش مخالف  ڈرون ایس او پی  تیار کیا گیا ہے اور اسے  فیلڈ یونٹوں کو بھیج دیا گیا ہے اور وہ اس پر عمل کررہے ہیں۔
  7. اندرونی علاقوں میں  ڈرون کی  کسی  طرح کی  نقل وحرکت   نظر آنے پر تلاشی کے لئےفوراََ مقامی پولیس کو مطلع کیا جاتا ہے۔ڈرون کے  مشتبہ زون میں  باقاعدگی سے   پوری تیاری کے ساتھ ناکا بندی کی جاتی ہے ۔
  8. سرحدی  علاقے کے عوام کو   اس سے آگاہ   کیا جاتا ہے اوریو  اے وی  / ڈرون  کی سرگرمیوں   ،  ان کی ممکنہ  سکیورٹی مضمرات   سے باخبر  کیا جاتا ہے اور  مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ  بی ایس ایف کو  عقبی علاقوں  میں   اس طرح کی کسی  بھی سرگرمیوں  کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے عوام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
  9. وزار ت داخلہ نے  بی ایس ایف کے ڈی جی  کی نگرانی میں   بدمعاش مخالف ڈرون ٹکنالوجی کی کمیٹی  ( اے آر ڈی ٹی سی ) قائم کی ہے،جس کا مینڈیٹ ہے   بدمعاشوں سے نمٹنے کے ڈرون کے لئے  دستیاب ٹکنالوجی کا جائزہ لیں  اور  ملک مخالف سرگرمیوں میں  استعمال ہونے والے ڈرون سے نمٹنے میں اس کے اثرات کی توثیق کریں ۔
  10.  بی ایس  ایف  این ٹی ڈرون سسٹم کی خریداری کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، جو  پنجاب میں  ہند- پاک سرحد  پر   نصب  کئے جائیں گے ۔جس کے لئے ٹرائلز  جاری  ہے ۔ 

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-4738


(Release ID: 1921345) Visitor Counter : 121


Read this release in: English