صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

چھاتی کے کینسر کی دوائیوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات


نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی نے ’ٹریڈ مارجن ریشنلائزیشن‘  اپروچ کے تحت پائلٹ بنیادوں پر 42 منتخب نان شیڈولڈ اینٹی کینسر دوائیوں کے ٹریڈ مارجن کی حد مقرر کر دی ہے

Posted On: 28 MAR 2023 4:55PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں بتایا  کہ  جیسا کہ فارماسیوٹیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے، نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی نے  بموجب آرڈر ایس. او 1041 (ای) مورخہ 27 فروری 2019،  ’ٹریڈ مارجن ریشنلائزیشن‘ اپروچ کے تحت پائلٹ بنیادوں پر 42 منتخب نان شیڈولڈ اینٹی کینسر دوائیوں کے ٹریڈ مارجن پر ایک حدمقرر کردی ہے ۔ اس میں ریبوسیکلب  کوبھی شامل کیا گیا ہے۔

حکومت ہند نے گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے دواسازی کی دوائیوں کی مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں اس کے اے پی آئی/بلک ادویات (بشمول ان کے جو کینسر کے علاج کے لیے درکار ہیں) شامل ہیں۔ فارما انڈسٹریز کو سپورٹ کرنے کے لیے اہم پروگرامی مداخلتوں میں دواسازی کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم اور بلک ڈرگز کے لیے، اسکیمیٹک مداخلتیں بلک ڈرگز اور بلک ڈرگس پارکس اسکیم کے لیے پی ایل آئی اسکیم شامل ہیں۔ پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم برائے فارماسیوٹیکلز کا آغاز مالی سال 21 - 2020 میں 55 منتخب درخواست دہندگان کو تین زمروں کے تحت منظور شدہ اہل پروڈکٹس کی تیاری کے لیے مالی ترغیب فراہم کرتا ہے جس میں انسداد کینسر ادویات (پروڈکٹ کیٹیگری - 3) شامل ہیں۔ ایک پی ایل آئی درخواست دہندہ ریبوسیکلب اور ابیمیسیکلب انٹرمیڈیٹ کو ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزاء/ کلیدی ابتدائی مواد/ ڈرگ انٹرمیڈیٹس کے ذیلی زمرے کے تحت تیار کر رہا ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ-نیشنل کینسر رجسٹری پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2022 کے لیے ملک میں چھاتی کے کینسر کے واقعات کی تخمینہ جاتی تعداد 216108 ہے۔ سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کے مطابق، پالبوسیکلب کا پیٹنٹ 10 جنوری 2023  کوختم ہو گیا ہے۔

ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت معیاری جنرک ادویات سب کو سستی قیمتوں پر دستیاب کرائی جاتی ہیں۔ علاج کے لیے سستی ادویات اور قابل بھروسہ امپلانٹس (امرت) فارمیسی اسٹورز کچھ اسپتالوں/ اداروں میں قائم کیے گئے ہیں، جس کا مقصد کینسر کی ادویات کو زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت کے مقابلے میں کافی رعایت پر دستیاب کرنا ہے۔

************

ش ح۔ا ک    ۔ م  ص

 (U: 4737)



(Release ID: 1921339) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Telugu