سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے ہندوستانی موسم گرما کے مانسون کی پیشین گوئی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے

Posted On: 26 APR 2023 7:43PM by PIB Delhi

مصنوعی ذہانت سے تقویت یافتہ ایک نیا وضع کردہ الگورتھم موسم سے 18 ماہ پہلے ہندوستانی موسم گرما کے مانسون (آئی ایس ایم آر)  کی پیشین گوئی کے امکانات کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔ سمندر سے متعلق واحد متغیر کا استعمال کرتے ہوئے پیشن گوئی کرنے والے دریافت شدہ الگورتھم (پی ڈی اے)  کہلانے والا الگورتھم ملک کے لیے موثر زرعی اور دیگر اقتصادی منصوبے بنانے کے لیے صحیح  وقت پر آئی ایس ایم آر کی ماہرانہ پیشین گوئی کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔

اگرچہ محققین نے آئی ایس ایم آر کی پیشین گوئی کی سائنسی بنیاد کا اچھی طرح سے تعین کردیا ہے اور آئی ایس ایم آر کی تغیر پذیری اور پیشین گوئی کو سمجھنے میں پچھلی صدی کے دوران اہم پیش رفت کی ہے، اس کے باوجود آئی ایس ایم آر کی ایک مہینہ پہلے سے بھی ہنر مندانہ پیشین گوئی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔ نہ ہی ممکنہ (نظریاتی طور پر ممکن) مہارت (پیش گوئی اور مشاہدہ شدہ آئی ایس ایم آر کے درمیان ارتباط) اور آئی ایس ایم آر پیشین گوئی کی اصل مہارت  سیزن سے پہلے طویل تکمیلی عرصے کے 6، 12، 18، 24 مہینے  پردستیاب ہے۔

روایتی طور پر، محققین دنیا کے کسی خطے میں آئی ایس ایم آر کے ساتھ ماحولیاتی یا سمندری متغیر کے زیادہ سے زیادہ ارتباط کی بنیاد پر آئی ایس ایم آر کے پیش گو عنصر کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس طرح کی تکنیک آئی ایس ایم آر کی حقیقی ممکنہ پیشین گوئی کے ادراک میں رخنہ پیدا کرتی ہے کیونکہ یہ ایک وقت میں کسی خاص علاقے میں ایک پیشین گوئی کرنے والا  عنصرہوتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی ان سائنس اینڈ ٹکنالوجی (آئی ایس ایم آر)، گوہاٹی، جو کہ  سائنس  اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کا ایک خودمختار ادارے  ہے ،کے سائنسدانوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ  اس حقیقت کا پتہ لگایا  ہے کہ وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا سمندری سطح کا درجہ حرارت آئی ایس ایم آر کے طویل تکمیلی عرصے کی پیشین گوئی کے حساب کے لیے ناکافی ہے۔ انہوں نے پایا، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایس ایس ٹی پر مبنی پیشن گوئی کرنے والے آلات  کا استعمال کرتے ہوئے پیشن گوئی کرنے والے دریافت شدہ الگورتھم(پی ڈی اے) کے ذریعہ آئی ایس ایم آر کی ممکنہ مہارت کا تخمینہ تکمیلی عرصے سے تعلق   رکھنے والے تمام مہینوں میں کم تھا۔

آئی اے ایس ایس ٹی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی(آئی آئی ٹی ایم) ، پونے، اور کاٹن یونیورسٹی، گوہاٹی پر مشتمل ٹیم نے ایک پیشین گوئی کرنے والا دریافت الگورتھم(پی ڈی اے)  وضع کیا جو پورے منطقہ حارہ    کی پٹی پر سمندر کی پانی کی تہہ  کی گہرائی( تھرموکلائن ڈیپتھ) (ڈی 20 ) کو پیش کرتے ہوئے کسی بھی تکمیلی عرصے والے مہینے میں اسی مدت کے دوران آئی ایس ایم آر اور ڈی 20 کے درمیان ارتباط کے نقشے پر 1871 اور 2010 کے درمیان پیشین گوئی  فراہم  کرتا ہے۔

اس چیز کی بنا پر  پورے گرم  آب وہوا والے خطے میں تمام ممکنہ محرکات  کا احاطہ کر لیا گیا تاکہ تکمیلی عرصے سے تعلق رکھنے والے کسی بھی مہینے میں آئی ایس ایم آر کی پیشن گوئی کی حقیقی ممکنہ مہارت کا ادراک کیا جا سکے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ایک پیشن گوئی نے ارتباط کے نقشے کے ذریعے شناخت کیے گئے کسی بھی  تکمیلی عرصے والے مہینے میں  گرم علاقوں پر مشتمل  پوری پٹی  پر تمام ممکنہ محرکات  کی بیک وقت شراکت کو  شامل کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ، سمندری پانی کی تہہ کی گہرائی( تھرموکلائن ڈیپتھ) (ڈی 20)  کم از کم احتمالی  ماحولیاتی شور سے متاثر ہوتی ہے۔

نیا الگورتھم اشارہ کرتا ہے کہ آئی ایس ایم آر کی ممکنہ مہارت ،آئی ایس ایم آرسیزن سے 18 ماہ پہلے زیادہ سے زیادہ (0.87، سب سے زیادہ 1.0) ہے۔کسی بھی تکمیلی عرصے والے مہینے میں، آئی ایس ایم آر کے سالانہ تغیر کی پیشین گوئی اس کے محرکات  کی سالانہ تغیر پذیری میں باقاعدگی کی ڈگری پر منحصر ہوتی ہے۔

 طویل تکمیلی عرصے والے  آئی ایس ایم آر کی پیشین گوئی کی نئی دریافت شدہ بنیاد کے ساتھ، دیوبرت شرما (آئی اے ایس ایس ٹی) ، ڈاکٹر سنتو داس(آئی اے ایس ایس ٹی) ، ڈاکٹر سبودھ کے ساہا (آئی آئی ٹی ایم ) ، اور پروفیسر بی این گوسوامی (کاٹن یونیورسٹی) اس کے اہل  ہو گئےکہ مشین لرننگ پر مبنی  آئی ایس ایم آر پیشن گوئی  ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے 0.65 کی حقیقی مہارت کے ساتھ 1980 سے 2011 کے درمیان آئی ایس ایم آر کی 18 ماہ کی پیشن گوئی کریں۔ ماڈل کی کامیابی مصنوعی ذہانت(اے آئی) کی 45 جسمانی آب و ہوا کے ماڈلز کے ذریعے 150 سال کے  نقل سازی کے عمل سے آئی ایس  ایم آر اور مدارینی علاقوں کے پانی کی تہہ کی صورت حال کے درمیان تعلق کے بارے میں جاننے اور اس  معلومات   کو 1871 اور 1974 کے درمیان حقیقی مشاہدات میں منتقل کرنے کی صلاحیت پر مبنی تھی۔ 18ماہ کے تکمیلی عرصے پر آئی ایس ایم آر کی ممکنہ مہارت 0.87 ہے، ماڈل کو بہتر بنانے میں اب بھی کافی گنجائش موجود ہے۔

رائل میٹرولوجیکل سوسائٹی کے سہ ماہی جریدے میں شائع ہونے والے نتائج آنے والے سالوں میں آئی ایس ایم آر کی طویل تکمیلی عرصے کی ہنر مند انہ  پیشین گوئی کے لیے راہ ہموار کرتے ہیں اور  بلا خطوط  مشینی تعلیم کے آلات  کی آمد کے ساتھ جڑے آب و ہوا کے ماڈلز کی بہتری میں تیزی لاتے ہیں۔ سیزن سے ایک سال پہلے کی طرح  آئی ایس ایم آر کی طویل پیشین گوئیاں پالیسی سازوں اور کسانوں کے لیے منصوبہ بندی کرنے اور ملک کی خوراک کی پیداوار کو گلوبل وارمنگ کے ساتھ آئی ایس ایم آر کے بڑھتے ہوئے اُلٹ پھیرکے لیے لچکدار بنانے میں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002892X.jpg

*************

ش ح ۔ س ب ۔ رض

U. No.4723



(Release ID: 1921311) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi