وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر مارشل نرمدیشور تیواری نے جنوب مغربی ایئرکمان میں ایئر آفیسر کمانڈن اِنچارج کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 MAY 2023 6:43PM by PIB Delhi

ایئر مارشل نرمدیشور تیواری نے یکم مئی 2023 کو گاندھی نگر میں جنوب مغربی ایئر کمان (ایس ڈبلیو اے سی)کے ایئر آفیسر کمانڈن-اِن-چیف(اے او سی-اِن-سی)کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔انہوں نے ایئر مارشل وِکرم سنگھ کی جگہ لی ہے، جو  30 اپریل 2023 کو سبکدوش ہوئے تھے۔

 

04.jpeg

 

ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو 7؍جون 1986 کو فائٹر اسٹریم میں کمیشن دیا گیا تھا۔وہ نیشنل  ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں اور پریسیڈنٹ گولڈ میڈلسٹ کے طورپر کامیاب ہوئے تھے۔انہوں نے  مختلف طرح کے طیاروں پر 3600گھنٹے سے زیادہ کی اُڑان بھری ہے۔وہ ایک اہل فلائنگ انسٹرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ایکسپری منٹل ٹیسٹ پائلٹ بھی ہیں۔ ایئر مارشل کے پاس اس شعبے کا وسیع تجربہ ہے، جس میں خاص طور سے میراج -2000پر مختلف ہتھیاروں اور سسٹم کا آپریشنل تجربہ بھی شامل ہے۔ کارگل جنگ کے دوران وہ مختلف کارروائیوں میں سرگرم طور سے شامل رہے اور کئی   اہم مشنوں میں حصہ لیا۔انہوں نے راجستھان سیکٹر میں فرنٹ  لائن فائٹر بیس کی بھی کمان سنبھالی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ایئر فورس کے اہم اُڑان تربیتی ادارے اے ایس ٹی ای کے چیف ٹیسٹ پائلٹ کے طورپر بھی کام کیا۔وہ 16-2013سے پیرس میں ایئر اٹیچی تھے۔ فرانس لوٹنے پر انہوں نے ایئرفورس اسٹیشن جودھ پور کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے اکتوبر 2018میں قومی اُڑان تربیتی مرکز میں پروجیکٹ ڈائریکٹر (اُڑان تربیت)کا عہدہ سنبھالا، جہاں وہ ہلکے جنگی طیارے تیجس کی تیاری اور آپریشن میں سرگرم طور سے شامل تھے۔

 

05.jpeg

 

جنوب مغربی ایئرکمان (ایس ڈبلیو اے سی)کے ایئر  آفیسر کمانڈنگ اِن چیف(اے او سی-اِن-سی)کے طورپر عہدہ سنبھالنے سے پہلے ایئر مارشل ، ایئرفورس ہیڈ کوارٹر (وی بی)کے ڈپٹی چیف تھے۔ان کی بیش بہا خدمات کے لئے انہیں 2008 میں ’وایو سینا میڈل‘اور 2022 میں ’اَتی وششٹ سیوا میڈل‘سے نوازا گیا۔

 

06.jpeg

                           

07.jpeg

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(01.05.2023)

(U: 4708)

 


(Release ID: 1921298) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi