وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر مارشل سجو بالاکرشنن اے وی ایس ایم، وی ایم نے انڈمان اور نکوبار کمانڈ (سی آئی این سی اے این) کے 17ویں کمانڈر ان چیف کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 MAY 2023 8:26PM by PIB Delhi

ایئر مارشل سجو بالاکرشنن اے وی ایس ایم، وی ایم نے یکم مئی 2023 کو انڈمان اور نکوبار کمانڈ (سی آئی این سی اے این) کے 17ویں کمانڈر انچیف کا عہدہ سنبھال لیا۔انڈمان اور نکوبار کمان (اے این سی) ہندوستان میں واحد مشترکہ افواج کی کمان ہے جو فوج، بحریہ اور فضائیہ کی صلاحیتوں کے ملک کے منصوبہ بند تھیٹرائزیشن کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرتی ہے۔

Pic14ABJ.jpg

ایئر مارشل سجو بالاکرشنن نیشنل ڈیفنس اکیڈمی واقع کھڑک واسلا کے ایک ممتاز سابق طالب علم ہیں جنہوں نے 1986 میں ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے فائٹر اسٹریم میں اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا۔ مختلف اقسام کے مِگ-21 اور کرن طیاروں کی  3200 گھنٹوں سے زیادہ حادثات سے پاک لڑاکا پرواز کے ساتھ وہ ایک ماہر جانباز لڑاکا لیڈر ہیں۔ ائیر مارشل اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے۔ ان میں ایک بائسن اسکواڈرن کے سی او، اواکس سکواڈرن کے پہلا کمانڈنگ آفیسر اور جودھ پور کے معزز اے ایف اسٹیشن پر ایئر آفیسر کمانڈنگ کی پوزیشن شامل ہیں۔ اے این سی کی کمان سنبھالنے سے پہلے وہ بنگلورو میں آئی اے ایف ٹریننگ کمانڈ میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر تھے۔

ان کی نمایاں خدمات کے لئے انہیں اتی وششٹ سیوا میڈل اور وایو سینا میڈل کے صدارتی ایوارڈز سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1921296) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi