وزارت دفاع
بی آر او نے 64ویں بی آر او ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ایک ملٹی ماڈل مہم ‘‘ایکتا ایوم شردھانجلی ابھیان’’ کا اہتمام کیا
Posted On:
01 MAY 2023 9:02PM by PIB Delhi
قوم کی تعمیر میں اپنے کرم یوگیوں کی قربانیوں اور خدمات کی یاد میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) 64ویں بی آر او ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ‘‘ایکتا ایوم شردھانجلی ابھیان’’ کا انعقاد کر رہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری، ڈائریکٹر جنرل بارڈر روڈز نے یکم مئی 2023 کو سیما سڑک بھون واقع نئی دہلی سے موٹر سائیکل اور کار ریلی ٹیموں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
مہم کی ٹیم موٹر سائیکلوں اور موٹر کاروں پر مشتمل ہے جن کے سفر کا آغاز ملک کے شمال مشرقی اور شمالی حصے سے ہوا ہے۔مہم کی موٹرسائیکل مرحلے کا آغاز 14 اپریل 2023 کو کیبیتھو، اروناچل پردیش سے ہوا۔ 18 پروجیکٹوں کی مہم کے ارکان نے 108 دور افتادہ سرحدی مقامات سے مٹی، پانی اور پودے اکٹھے کئے ہیں۔انہیں بی آر او الما میٹر، بی آر او اسکول اور مرکز واقع پنے میں لگایا جائے گا۔
مملکتی وزیر دفاع اجے بھٹ 07 مئی 2023 کو بی آر او کے 64 ویں یوم تاسیس پر پنے میں مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو پرچموں سے آراستہ کریں گے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 4721
(Release ID: 1921293)