کوئلے کی وزارت

کوئلے کی اندرون ملک پیداوار ریکارڈ اضافے کے ساتھ اپریل 2023 میں 73.02 ملین ٹن پر پہنچ گئی

Posted On: 01 MAY 2023 6:19PM by PIB Delhi

ہندوستان میں  کوئلہ  پیداوار نے اپریل 2023 کے سب سے زیادہ پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے  73.02 ملین ٹن  کوئلہ پیدا کیا،  جو اپریل 2022 میں 67.20 ملین ٹن کی پیداوار کے  مقابلے 8.67 فیصد کا اضافہ ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)  نے اپریل 2023 میں 57.57 ایم ٹی   پیداواردرج کی ہے،جبکہ   اپریل 2022 میں یہ 53.47 ایم ٹی تھی اور اس طرح یہ   7.67 فیصد اضافہ ہے۔

کوئلہ وزارت نے کیپٹیو ؍ نجی کوئلہ بلاکوں کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لاتے ہوئے مارکٹ میں اضافی کوئلہ جاری کرنے کی راہ ہموار کی ہے، جس کے سبب اپریل 2023 میں (عبوری اعداد و شمار) 9.88 ایم ٹی اضافے کا اشارہ ہے، جبکہ اپریل 2022 میں 8.41 ایم ٹی تھا۔

کوئلے کی مجموعی روانگی میں اپریل 2022 کے 71.99 ایم ٹی کے مقابلے اپریل 2023 میں 80.45 سے 11.76 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔  وزارت کی جانب سے پی ایم گتی شکتی کے تحت تمام بڑی کانوں کو جوڑنے کے لئے ریل کنکٹیویٹی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے اقدامات کی وجہ سے یہ ممکن ہو سکا ہے۔

کوئلے کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے  کوئلہ کی وزارت نے نیلامی کے 7ویں راؤنڈ کے تحت 103 کوئلہ؍لگنائٹ بلاکوں کی نیلامی کی پیشکش کی ہے اور کانوں کے لئے  29 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں ، جونیلامی کے چھٹے راؤنڈ  میں نیلام کی گئی تھیں۔ 29 کوئلہ کانوں کا  مجموعی پی آر سی 74 ملین ٹن سالانہ ہے۔ اندرون ملک  پیداوار بڑھانے کے لئے  حکومت کے  اقدامات  کے نتیجے میں درآمد شدہ  کوئلے پر انحصار کم ہوگا اور اس طرح خاطر خواہ  اور غیر ملکی  زرمبادلہ کی  بچت ہو سکے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1921269) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Tamil