مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوانٹم ٹیک میں تازہ ترین پیشرفت جاننے کے لیے دو روزہ پہلا بین الاقوامی کوانٹم کمیونیکیشن کانکلیو اختتام پذیر

Posted On: 28 MAR 2023 9:54PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن یہ ہے کہ ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجیز اور معیارات کی ترقی میں رہنمائی کرے۔ اس وژن کے مطابق، محکمہ ٹیلی کام نے 27 سے 28  مارچ 2023 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں ’پہلے بین الاقوامی کوانٹم کمیونیکیشن کانکلیو‘ کا انعقاد کیا۔ مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو اور مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان نے 27 مارچ کو کنکلیو کا افتتاح کیا۔

اس کانفرنس کا انعقاد سی ڈی او ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی انڈیا (ٹی ایس ڈی ایس آئی) اور آئی ای ای ای کمیونیکیشن سوسائٹی - دہلی چیپٹر کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی کوانٹم کمیونیکیشن کانکلیو نے کوانٹم کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز میں تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں جاننے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا۔ صنعتوں، اکیڈمی، آر اینڈ ڈی مراکز، اور حکومت کے ماہرین نے محفوظ مواصلاتی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں کوانٹم ٹیکنالوجیز کے ممکنہ استعمال پر غور و خوض کیا۔

وزیر موصوف نے افتتاح کے دوران ’ٹیسٹ گائیڈ آف کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن (کیو کے ڈی) سسٹم‘ اور ’کوانٹم سیف اینڈ کلاسیکل کرپٹوگرافی سسٹم‘ کے معیارات جاری کیے تھے۔

سی – ڈی او ٹی  فعال طور پر کوانٹم کمیونیکیشنز میں حل تیار کرنے میں مصروف ہے اور این ایم کیو ٹی اے کے تحت کوانٹم کمیونیکیشن سے متعلق سرگرمیوں کے لیے مرکز کے طور پر نامزد ہونے کے لیے تیار ہے۔ سی – ڈی او ٹی نے مواصلات کے لیے کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن (کیو کے ڈی) اور پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی (پی کیو سی) سیکیورٹی حل تیار کیے ہیں۔ ان حلوں کو لائیو نیٹ ورک میں دکھایا گیا ہے اور ٹی ای سی سرٹیفیکیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

کیو کے ڈی کے ساتھ ساتھ پی کیو سی حلوں میں کمزوریوں کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں کوانٹم ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ، کوانٹم ہیکاتھون 2023 کا اعلان مواصلات کے عزت مآب وزیر جناب اشونی ویشنو نے کیا۔ اس ہیکاتھون سے سیکھنے کو مکمل ہندوستانی ماحولیاتی نظام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ ہندوستانی صنعت کے ذریعہ تیار کیے جانے والے حلوں کے حفاظتی پہلوؤں کو بہتر بنایا جاسکے۔ ہیکاتھون کے کامیاب درخواست دہندہ کو کیو کے ڈی یا پی کیو سی سسٹم میں ہر وقفے کے لیے   10 لاکھ روپئے  کا انعام اور کوانٹم سیکیورٹی کے شعبے میں سی – ڈی او ٹی   کے ساتھ باہمی طور پر متفق شرائط و ضوابط پر مزید تعاون کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ جناب اشونی ویشنو نے یہ بھی اعلان کیا کہ سی – ڈی او ٹی   ایسے سالیوشنز کی ترقی کے لیے فنڈ فراہم کرے گا جو سی – ڈی او ٹی  کی تعاونی تحقیقی پالیسی (سی سی آر پی 2022) کے ذریعے کیو کے ڈی یا پی کیو سی سیکورٹی کو توڑ سکتے ہیں۔

27 مارچ 2023 کو افتتاح کے دوران، معزز وزراء نے مختلف فاتحین کو پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام اسکل ایکسیلنس ایوارڈز - 2022 بھی پیش کیا۔ ٹیلی کام کی مہارت، خدمات، مینوفیکچرنگ، ایپلی کیشنز کے شعبوں میں ان کی شاندار شراکت کے لیے ٹیلی کام ایکو سسٹم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ’پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام اسکل ایکسی لینس ایوارڈز‘ کا آغاز ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے نے کیا ہے۔

2022 کے ایوارڈ یافتہ افراد درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

ایوارڈ یافتہ کا نام

کام / شراکت

1.

میسرز اسٹرلائٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ، پونے

پونے ٹیلی کام سیکٹر میں اسکل ڈیولپمنٹ کا کام کرتا ہے

2.

میسرز ویہان نیٹ ورکس لمیٹڈ، گروگرام

دور دراز اور دیہی علاقوں کے لیے ہندوستان میں شمسی توانائی سے چلنے والے 4 جی آر اے این  کی ٹیکنالوجی کی ترقی اور تیاری

3.

کیو یو این یو لیبز پرائیویٹ لمیٹڈ، بنگلورو

کوانٹم کمیونیکیشن اور سیکیورٹی سلوشن میں کام

4.

میسرز دھروا اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ، حیدرآباد

سیٹلائٹ مواصلات کے شعبے میں کام

5.

میسرز انٹوٹ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ،  لمیٹیڈ،

ایرناکولم

سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو ریسیور کی ترقی

************

ش ح۔ا ک    ۔ م  ص

 (U:4689 )


(Release ID: 1921061) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi