وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

من کی با ت کے 100ویں ایپی سوڈ کے موقع پر ‘‘جن شکتی ’’ کے عنوان سے اپنی نوعیت کی پہلی نمائش کا آج این جی ایم اے  میں افتتاح کیا گیا


من کی بات نے وراثت ، تاریخ اور ہندوستان کی ثقافت کو مزید اجاگر کیا ہے: جناب جی کشن ریڈی

من کی بات پرصوتی ابلاغ  کی موثر طریقے سے نمائش  فن پاروں کے ذریعہ بصری  طورپر کی گئی ہے: محترمہ میناکشی لیکھی

وزارت ثقافت نے امرچتر کتھا ( اےسی کے ) کے تعاون سے من کی بات  کے تھیم پرتیار  پہلی مزاحیہ (کومک )کتاب کا آج اجراء کیا

Posted On: 30 APR 2023 9:31PM by PIB Delhi

آل  انڈیا ریڈیو پر وزیراعظم نریندر مود ی کے ذریعہ مقبول ریڈیو پروگرام ‘‘من کی بات ’’ کی 100ویں قسط کی یاد میں جن شکتی کے عنوان سے اپنی نوعیت کی  پہلی نمائش کا آج نئی دلی میں  جی ایم اے میں افتتاح کیا گیا۔

عالمی سطح  پر معروف  مصور محترمہ انجولی الا مینن نے جن شکتی   نمائش کا افتتاح کیا ، جو اجتماعی طاقت کا احساس دلاتی ہے۔ یہ نمائش فنی تنوع کا جشن ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں  ثقافت ، سیاحت اور ڈی او این ای آر کے مرکزی وزیر  جناب  جی کشن ریڈی  ،  ثقافت  اور امور خارجہ  کی وزیر مملکت  محترمہ میناکشی لیکھی ، ثقافت کی وزارت  میں سکریٹری  جناب گووند موہن  ، محترمہ کرن  نادر  ،  محترمہ مگدھا سنہا ، جوائنٹ سکریٹری  ،وزارت ثقافت نے  شرکت کی ۔اس موقع پر نمائش کے  معروف  فن کار شخصیات  موجود تھیں۔ جناب جی کشن ریڈی اور محترمہ میناکشی لیکھی نے ان شخصیات کو اعزاز سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014VQN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F5SJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DAZP.jpg

ثقافت کے مرکز ی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 100ویں  ایپی سوڈ کی تکمیل پر ملک سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ نمائش  مختلف اہم موضوعات ، وژن  اور  من کی بات میں  وزیر اعظم  کی جانب سے  پیش کئے گئے خیالات کو اجاگر کرتی ہے۔فن کاروں نے حکومت کے ترقیاتی اقدامات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہو ں نے  من کی بات  پروگرام کی رسائی  پر آئی آئی ٹی روہتک کی   موصولہ رپورٹ کی تفصیلات کو بھی  مشترک کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ من کی بات  پروگرام  میں  عوامی تعامل  ،عوامی بیداری  ،عوامی فلاح وبہبود  اور بنیادی  طور پر عوامی شرکت  شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ من کی بات  پروگرام نے  وراثت ،تاریخ اور ہندوستان کی ثقافت کو مزید اجاگر کیا ہے۔ امور خارجہ اور  ثقافت کی وزیر مملکت  محترمہ میناکشی لیکھی   نے کہا کہ  ریڈیو  نہ صرف  وسیع رسائی  اور مواصلات کا  ایک ذریعہ ہے  بلکہ عوام تک پہنچنے کا ایک اہم عنصر ہے۔

انہوں نے آگے  کہا کہ  وزیر اعظم کی قیادت نے نہ صرف  ملک کو تبدیل کیا ہے  بلکہ  صوتی  ابلاغ  کے ذریعہ  ملک کو متاثر بھی کیا ہے۔ من کی بات  پر صوتی  ابلاغ کو  موثر طریقے سے فن پاروں کے ذریعہ بصری  نمائش کی گئی ہے ۔

معروف کیوریٹر ڈاکٹر الکا پانڈے نے نمائش کا اہتمام کیا ،جس میں  بارہ  قابل ذکر  جدید  اور معاصر   ہندوستانی  فن کاروں  کے ذریعہ نمائش کی گئی ۔  ہر فن کار نے  پانی کے تحفظ سے لے کر مخصوص موضوع  ( 12 موضوعات ) اور  ناری شکتی سے لے کر ہندوستان اور دنیا میں کووڈ کے دوران  بیداری  پر  اپنے فن پاروں   کا مظاہرہ کرکے نمائش کو کامیاب بنایا۔ دیگر موضوعات میں سووچھ  بھارت  ،  ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی ، ہندوستانی زراعت  ،  یوگا اور آیوروید  ،  ہندوستانی سائنس اور خلاء، کھیل اور تندرستی  ،   انڈیا @  70 اور  امرت کال   اور  شمال مشرقی ہندوستان  میں  جشن  منانا ( سیلیبریٹنگ  نارتھ  -ایسٹ انڈیا ) شامل تھے۔اس منعقدہ  نمائش میں    پینٹنگ  ،تصاویر  ،تنصیبات   ،مجسمہ  سازی  اور نیو میڈیا   سمیت  مختلف طرح کے فن پاروں کی  نمائش  کی گئی ۔ نمائش  میں آنے والوں کو  تَخلیقی تاثرات کا ایک مختلف تجربہ حاصل کرنے  کا موقع ملے گا، جو  ہر موضوع  پر فن کاروں  کے منفرد نقطہ نظر کو پیش  کرتی ہے۔ جن شکتی کی نمائش میں  3 - ڈی  پروجیکشن  ٹکنالوجی   کے شامل ہونے سے زائرین کو  فن  پاروں    اور  نمائش  میں موضوعات کے ساتھ ساتھ جُڑنے کے لئے  نیا نقطہ نظر فراہم ہوا  ہے۔مختلف  سطحوں  پر تصاویر اور  ویڈیو ز کا پروجیکشن   ایک عمیق    اور  موثر کن تجربہ  فراہم کرتی ہے،جس کے نتیجے میں ایک یادگار ،ثمر آور  نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔ اس ٹکنالوجی کے نفاذ  نے اس نمائش کو  ایک تخَلیقی   اور متحرک  عنصر  متعارف کرا یا ہے۔یہ نمائش  اپنے شرکاء  پر ایک دیر پا اثر چھوڑ تی ہے۔

اس نمائش کا مقصد زائرین کو من کی بات سے متاثر مختلف تھیمز پر ایک منفرد نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے ایک عمیق اور دلفریب تجربہ فراہم کرنا ہے۔ زائرین شاندار بصری، پیچیدہ تفصیلات، اور ڈسپلے پر کام کے ذریعے بھیجے گئے گہرے پیغامات سے متاثر ہونے کی توقع کر سکتے ہیں۔ اس نمائش کو ایک انتہائی تجربہ کار کیوریٹر ڈاکٹر الکا پانڈے نے تفصیل سے  پوری توجہ کے ساتھ تیار کیا ہے، جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ یہ نمائش جدید اور عصری آرٹ کی بہترین نمائندگی کرتی ہے۔وزارت ثقافت نے   امر چتر کتھا کے ساتھ مل کر  12 کتابوں کی سیریز کے پہلے مزاحیہ  (کومک) کا اجراء کیا۔ پہلی کتاب میں  9 ایسی کہانیاں  ہیں ، جو ملک کے الگ الگ  حصوں  کے مختلف شعبہ حیات  کا احاطہ کررہی ہیں۔ان کتابوں  کو انگریزی میں شائع کیا جائے گا اور پھر  12 ہندوستانی زبانوں- تیلگو  ، تمل ،مراٹھی  ، بنگالی ، اڑیہ ، گجراتی ، کنّڑ  ، ہندی  ،آسامی ، ملیالم ،  پنجابی اور اردو میں    ان کا ترجمہ کیا جائے گا۔

کتاب میں دلکش افسانوی کرداروں کا ایک مجموعہ تیار کیا گیا ہے جو پوری 12 کتابوں کی سیریز میں مستقل رہیں گے اور کہانیوں کو آپس میں جوڑیں گے۔ ان کی گفتگو کے ذریعے ہم من کی بات کے تمام موضوعات اور کہانیوں کو دریافت کریں گے۔

*************

ش ح۔ع ح  ۔ رم

U-4677


(Release ID: 1921043) Visitor Counter : 138


Read this release in: Hindi , Bengali , English