مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
’’پلاسٹک کے تھیلوں کو کپڑے کے تھیلوں سے بدلیں‘‘ - وزیر اعظم نے #من کی بات میں سوچھتا کی بات کی
~ من کی بات اپنی 100 ویں قسط مکمل کررہا ہے
~ اندور نے صفائی ستھرائی میں ایک خاص پہچان بنائی ہے- #من کی بات کی 80ویں قسط
Posted On:
29 APR 2023 5:18PM by PIB Delhi
’’سوچھ بھارت ابھیان نے ہمارے ملک میں عوامی شراکت کے معنی بدل دیے ہیں ۔ اگر ملک میں کہیں بھی صفائی سے متعلق کوئی بات ہوتی ہے تو لوگ مجھے اس کی اطلاع ضرور دیتے ہیں‘‘۔ ~ وزیر اعظم نریندر ، 26 فروری، 2023 کی من کی بات میں۔
من کی بات کی 98ویں قسط ویسٹ سے ویلتھ پر مرکوز تھی جہاں وزیر اعظم نے اُڈیشہ کے کیندرپاڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والی کملا موہرانا کے تعاون کو نمایاں کیا، جو ایک اپنی مدد آپ گروپ چلاتی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ اس گروپ کی خواتین دودھ کے پاؤچ اور دیگر پلاسٹک پیکنگ مٹیریل سے ٹوکریاں اور موبائل اسٹینڈ جیسی بہت سی چیزیں تیار کرتی ہیں۔ یہ صفائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کے لیے آمدنی کا ایک اچھا ذریعہ بن رہا ہے۔ اگر ہم عزم کریں تو ہم صاف ستھرے ہندوستان کے لیے بہت بڑاتعاون کرسکتے ہیں۔ کم از کم ہم سب کو پلاسٹک کے تھیلوں کو کپڑے کے تھیلوں سے بدلنے کا عہد کرنا چاہیے۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کے اس عزم سے آپ کو کتنا اطمینان ملے گا، اور دوسرے لوگوں کو بھی تحریک ملے گی ۔‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی کا اہم خطاب، من کی بات پروگرام، جو پہلی بار 3 اکتوبر 2014 کو نشر ہوا تھا، 30 اپریل 2023 کو 100ویں قسط مکمل کرے گا ۔ ان 99 قسطوں کے دوران، وزیراعظم مودی نے 700 سے زیادہ ہندوستانیوں اور تقریباً 300 تنظیموں کا ذکر کیا ہے، جن میں سے سبھی غیر معمولی کام کر رہے ہیں۔اس ریڈیو پروگرام نے نہ صرف قوم کے مزاج کی عکاسی کی بلکہ مثبت تبدیلی کے لیے شہریوں کے کام کو نمایاں کیا۔
80 ویں قسط میں اندور کی بات کرتے ہوئے، عزت مآب وزیراعظم نے کہا،’’ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب بھی سوچھ بھارت ابھیان کا موضوع آتا ہے، اندور نے صفائی ستھرائی میں اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے۔ اندور کئی سال سے ’سوچھ بھارت رینکنگ‘ میں پہلے نمبر پر ہے‘‘۔ ملک کے کونے کونے سے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا،’’ کاکیناڈا میں گنپتی وسرجن کے دوران لوگوں کو پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا گیا۔ اڈیشہ میں تین دنوں کے اندر، 20 ہزار سے زیادہ اسکولی طلباء نے سوچھ ساگر - سُرکشت ساگر پہل کے لیے ساتھی شہریوں کو ترغیب دینے کا عہد لیا۔‘‘
سوچھ بھارت مشن عزت مآب وزیر اعظم کے دل کے بہت قریب ہے اور اس کا ذکر من کی بات کی قسطوں میں اکثر ملتا ہے۔ چاہے وہ یووا سوچھتا ایوم جن سیوا سمیتی ہو یا یوتھ فار پریورتن، چاہے وہ کیندرپاڑہ کی کملا موہرانا ہوں یا رودر پریاگ کے منوج بنجوال، کوئی بھی تعاون ایسا نہیں ہے، جس کے بارے میں نہ سنا گیا ہو۔ ہریانہ کے بھیوانی میں نوجوانوں کے تعاون کو نمایاں کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے 26 فروری 2023 کی من کی بات کی قسط میں ذکر کیا کہ ہریانہ کے بھیوانی کے نوجوانوں کی صفائی مہم نے ان کی توجہ مبذول کرائی، جنہوں نے صفائی ستھرائی کے لحاظ سے اپنے شہر کو مثالی بنانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے شہر میں صفائی مہم چلانے کے لیے یووا سوچھتا ایوم جن سیوا سمیتی کے نام سے ایک تنظیم بنائی جس نے شہر کے مختلف علاقوں سے کئی ٹن کچرا صاف کیا ہے۔
ای -ویسٹ پر زور دیتے ہوئے، وزیراعظم نے 97 ویں قسط میں واضح کیا کہ ، اگر ای- ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگایا جائے تو ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لیکن، اگر احتیاط سے کیا جائے، تو یہ ری سائیکل اور دوبارہ استعمال کی سرکلر اکانومی میں ایک بڑی طاقت بن سکتا ہے۔’کچرے سے کنچن ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، عزت مآب وزیر اعظم نے کچھ ای- ویسٹ ری سائیکلرز کا ذکر کیا۔ چاہے وہ بنگلورو کا ای پریسارا ہو جس نے پرنٹیڈ سرکٹ بورڈ سے قیمتی دھاتیں نکالنے کے لیے ایک دیسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے یا ممبئی کی ایکوریکو ہو ، جس نے موبائل ایپ کے ذریعے ای ویسٹ اکٹھا کرنے کا نظام تیار کیا ہے، یا کباڑی والا ہو؛ ان سبھی کا ذکر وزیراعظم کے مقبول ریڈیو شو میں آیا ہے ۔ ان کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ، ’’یہ سبھی ہندوستان کو عالمی ری سائیکلنگ کا مرکز بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔‘‘
مختلف اپنی مدد آپ گروپس ، این جی اوز اور دیگر کمیٹیوں کی کوششوں اور اقدامات سے خوش ہو کر، وزیراعظم نے اپنے شو کی 93 ویں قسط میں بنگلور سے یوتھ فار پریورتن اور میرٹھ کے ذریعہ کباڑ سے جُگاڑ مہم اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے دیگر اقدامات کو بیان کیا۔
شہری سوچھتا میں جن آندولن کی تعریف کرتے ہوئے، وزیراعظم نے من کی بات کے ایک ایپی سوڈ میں ذکر کیا، ’’سوچھ بھارت مشن آج ہر ہندوستانی کے ذہن میں گہرائی سے بیٹھ گیا ہے۔ سال 2014 میں اس عوامی تحریک کے آغاز سے لے کر اب تک اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے عوام کی جانب سے بہت سی انوکھی کوششیں کی گئی ہیں۔ معاشرے میں بھی،گاؤوں، شہروں اور دفتروں میں بھی؛ یہ مہم ہر لحاظ سے مفید ثابت ہو رہی ہے۔
من کی بات پروگرام کی 30 اپریل 2023 کو 100 ویں قسط مکمل ہورہی ہے ، ایسے میں سوچھتا واریئرس کی قوت بخش کہانیاں سبھی کو – ’’ ایک قدم سوچھتا کی اور ‘‘- بڑھانے کی تحریک دیتی ہیں۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 4649)
(Release ID: 1920827)
Visitor Counter : 178