قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا کل انڈمان راج نواس میں لیفٹیننٹ گورنر اور قبائلی عوام کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘من کی بات’ پروگرام کے 100ویں نشریے کو سنیں گے


قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے انڈمان کے اپنے چار روزہ دورے کے تیسرے دن کار نکوبار کی قبائلی کونسل کے اراکین سے ملاقات کی

وزیر موصوف نے قبائلیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹرائیفیڈ کے ذریعے جزیرے پر پیدا ہونے والے خالص ناریل کے تیل کی مارکیٹنگ کے لیے تمام اقدامات کریں

Posted On: 29 APR 2023 7:27PM by PIB Delhi

انڈمان کے اپنے چار روزہ دورے کے تیسرے دن قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کار نکوبار کی قبائلی کونسل کے چیئرمین، سکریٹری اور اراکین سے ملاقات کی۔

قبائل کی مجموعی فلاح و بہبود پر بات چیت کی گئی۔ بات چیت کے دوران قبائلی برادریوں نے سائیکلنگ، فٹ بال اور کیکنگ جیسے کھیلوں کو فعال طور پر فروغ دینے کے بارے میں بھی بات کی۔

مزیدبرآں وزیر موصوف نے قبائلیوں کو جزیرے پر پیدا ہونے والے خالص ناریل کے تیل کی مارکیٹنگ کے لیے قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن (ٹرائیفیڈ) کے ذریعے تمام اقدامات کرنے کی ترغیب دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EEHK.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EZCB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WOE9.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WLH4.jpg

مرکزی وزیر نے آج سرکٹ ہاؤس، کیمپ بیل جزیرہ کے احاطے میں رودرکش کا پودا لگایا۔ عظیم نیکوبار جزیرے میں رودرکش کی مقامی آبادی ہے جو ایک بہت ہی مقدس پودا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005A4S2.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006G52L.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007Q97R.jpg

نکوباری قبیلے سے تعلق رکھنے والے جزائر کے نانکوری گروپ کے قبائلی مشاورتی کونسل کے ارکان نے آج انڈمان اور نکوبار جزائر کے 4 روزہ دورے کے دوران جناب ارجن منڈا سے ملاقات کی۔

قبائلی مشاورتی کونسل روایتی طور پر منتخب ادارہ ہے جو مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتا ہے۔ قبائلی علاقے کے ہر گاؤں میں ایک ولیج کونسل ہوتی ہے جس کی سربراہی پہلے کپتان کرتا ہے اور جس کی مدد دوسرے اور تیسرے کپتان کرتے ہیں۔

ویلج کونسل روزمرہ کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وہ مقامی انتظامیہ اور جزیرے کے قبائلی عوام کے درمیان کڑی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008LGMN.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009A31S.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010EEHA.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011AY8M.jpg

قبائلی امور کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ آر جیا کی صدارت میں جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔

جناب بسواجیت داس، ڈی ڈی جی، قبائلی امور کی وزارت، جناب ویبھو گوئل، ڈائریکٹر، قبائلی امور کی وزارت، مشیر، ایم او ٹی اے اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ بات چیت کے دوران ٹی ایس پی،ایس ٹی سی کے کام کاج اور پی وی ٹی جی مشن کے نفاذ پر توجہ مرکوز کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012L9JY.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013QXQN.jpg

انڈمان کے اپنے چار روزہ دورے کے آخری دن اتوار، 30 اپریل کو جناب ارجن منڈا راج نواس میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کریں گے اور راج نواس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘من کی بات’ پروگرام کے 100ویں نشریہ کو سنیں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 4655)


(Release ID: 1920826) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi