وزارت سیاحت

وزارت سیاحت من کی بات کی 100ویں قسط کو جشن کے طور پر منانے کے لئے یووا سیاحتی کلبوں کے ذریعہ ’’من کی بات کے 100 ایپی سوڈ  - 100 دنوں  کی کارروائی‘‘  کی ایک  خصوصی پہل کرے گی

Posted On: 29 APR 2023 5:38PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت 30 اپریل 2023 کو’من کی بات‘ کی 100ویں قسط  کے نشریہ کے موقع پر یووا سیاحتی کلبوں  میں اس کے نشریہ کا خصوصی بندوبست  کرے گی۔  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وقتاً فوقتاً  ’من کی بات‘ کے نشریہ میں سیاحت کا ذکر کیا ہے۔ من کی بات کی 100ویں قسط کا جشن  منانے کے لیے، وزارت سیاحت نے  یووا سیاحتی کلبوں کے ذریعہ ’’ من کی بات ‘‘ کے 100 ایپیسوڈ-100 دنوں کی کارروائی ‘‘ کی ایک خصوصی پہل کی ہے۔

وزارت سیاحت نے اب تک 30,000 یووا  سیاحتی  کلبوں کی تشکیل کی ہے ۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے  تعلق سے اسکولوں، کالجوں، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ (آئی ایچ ایم) میں  یووا سیاحتی  کلب قائم کیے گئے۔ یووا سیاحتی  کلب کا نظریہ ہندوستانی سیاحت کے نوجوان سفیروں  کو فروغ دینا ہے ، جو ہندوستان میں  سیاحت کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کریں گے۔ وزارت سیاحت نے یووا سیاحتی کلبوں کے ذریعہ کئی پہل اور سرگرمیوں کا اہتمام کرنے  کی تجویز رکھی ہے، کیونکہ آج کے طلباء کل کے کاروباری ہوں گے۔ من کی بات کی 100ویں قسط کا جشن منانے کے لیے، یووا  سیاحتی  کلبوں میں  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عزت مآب وزیر اعظم کے لائف مشن کے پیغام کو پھیلانے کے لیے لائیو  ایونٹ کا اہتمام کیا جائے گا ۔ پورے ہندوستان میں  ایک  ڈیزائن چیلنج  کی شروعات کی جائے گی ۔ ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیا کا متبادل تلاش کیا جائے گا۔ یووا  ٹورازم کلب کےا رکان  ساحلی علاقوں کے 71 لائٹ ہاؤسوں کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم نے مارچ 2021  کے ’  من کی بات ‘کے اپنے  پروگرام میں اس  پہل  کا ذکر کیا تھا۔

وزیر اعظم وقتاً فوقتاً ’ من کی بات‘ میں پائیداریت کا ذکر کرتے رہے ہیں۔ مستقبل کے ہوٹل اور ٹورازم منیجروں کو پائیداریت کے بارےمیں بیدار کرنے  کے لیے سبھی  ہوٹل  مینجمنٹ  انسٹی ٹیوٹ ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک سے بنی  کٹلری اور کراکری  کی اشیا کے متبادل کو ڈیزائن کرنے کے لیے ایک ڈیزائن چیلنج کا اہتمام کریں گے۔ وزارت سیاحت نے یکم مئی 2023 سے اگلے 100 دنوں میں یووا ٹورازم کلبوں کی تعداد بڑھا کر 50,000 کرنے کی بھی  تجویز رکھی ہے۔ پائیداریت کی سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ،تمام آئی ایچ ایم اپنی عمارتوں میں آب و ہوا سے متعلق  لچیلے پن کو شامل کریں گے جس کے لئے وزارت سیاحت،  روپ ٹاپ سولر پینل کے لئے قابل تجدید توانائی کی وزارت   بارش کے پانی وغیرہ کو جمع کرنے کے لئے آبی وسائل  کی وزارت کے ساتھ اسی طرح کی دیگر کارروائیوں کے لئے تعاون  کرے گی۔

یووا ٹورازم کلب کے ارکان  ملک کے نوجوان  یووا ٹورزم سفیروں  کی شکل میں ہندوستان کی متمول وراثت اور گوناگونیت کو  تہذیبی اقدار کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔ یووا ٹورازم کلب سیکھنے والوں کو سفر اور و سیاحت کی اہمیت کو جاننے ، سمجھنے ، سیکھنے والوں میں سیاحت کے لئے ایک جنون اور حساس اور ذمہ دار بنانے کے ساتھ ساتھ کھیل ٹورازم ، مہم جوئی سے متعلق سیاحت اور مہمان نوازی  اور سیاحت  کے شعبے میں ہنر مند  پیشہ ور  اور کاروباری  بننے کے لیے حوصلہ افزائی کرے گا۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4648)



(Release ID: 1920809) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Tamil