وزارت خزانہ

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے ممبئی میں جناب نارائنن واگھل کے ذریعہ تحریر کردہ ‘رفلیکشنز’نامی کتاب کا اجراءکیا

Posted On: 28 APR 2023 6:17PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج ممبئی میں مشہور بینکر جناب نارائنن واگھل  کے ذریعہ تحریر کردہ  کتاب ‘رفلیکشنز’ کا اجراء کیا۔اس کتاب میں بھارت کے مالیاتی منظر نامے میں جناب واگھل کے دہائیوں پرانے تجربات کا ایک واضح بیان ہے۔اس پروگرام میں نیشنل بینک فار فائننسنگ  انفرا اسٹرکچر اینڈ ڈولپمنٹ (این اے بی ایف آئی ڈی) کے صدر جناب کے وی کامت،پیرامل گروپ کے صدر جناب اجے پیرامل،جےپی مارگن  کی جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کی سابق صدر  محترمہ کلپنا  مورپاریا کے ساتھ ساتھ کئی ممتاز بینکر اور معروف مالی اداروں کے رکن موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/F-1F7O2.jpg

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے بینکنگ کے شعبہ میں جناب نارائنن واگھل کے وسیع تجربات اور ان کی قیادت کی صلاحیت کی ستائش کی۔انہوں نے ان رہنماؤں کو صلاح دینے میں ان کے  تعاون کی بھی ستائش کی،جنہوں نے طویل  مدتی چھوڑا ہے۔انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں جناب واگھل کے خیالات اور نظریے پر روشنی ڈالی،جو بھارت کے لئے باعث تحریک اور اہمیت کے حامل بنے رہیں گے کیونکہ اس کی وجہ سے زیادہ تعداد میں خواتین مالی خدمات میں قیادت کا کردار ادا کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/f-2DDQ2.jpg

وسیع طورپر بھارت میں جدید بینکنگ کے بانی کے طورپر جانے جانے والے جناب واگھل کی اس کتاب میں ان کے شاندار کریئر کے دوران ہوئے ڈرامائی،مزاحیہ اور اہم واقعات کا ذکر ہے۔ دل چسپ کہانیوں سے بھری ہوئی، یہ کتاب ان مختلف اقدامات کا تذکرہ کرتی ہے جن کا حصہ بننے کا انہیں اعزاز حاصل تھا۔

مسٹر واگھل کے قائم کردہ عمل ہندوستانی مالیاتی ماحولیاتی نظام کا ایک مضبوط اور پائیدار کام بن چکے ہیں۔ وہ کئی بینکنگ ٹیلنٹ سپر پاورز کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتے رہے  ہیں اور بینکنگ سیکٹر میں مزید خواتین سی ای اوز کو فعال طور پر پروان چڑھایا ہے، جس سے صنفی امتیازی جامع اہلیت  کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔

*****

ش ح ۔ا م۔س ا۔

U:4650



(Release ID: 1920791) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri