صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
غیر ملکی صحتی افسران نے بھارت کے حفظانِ صحت بنیادی ڈھانچے اور صحتی ماہرین کی ستائش کی
آرمینیا بھارت کے ساتھ حفظانِ صحت خدمات میں تعاون کو فروغ دینے کا متمنی ہے : آرمینیا کی وزیر صحت محترمہ اناہت اونیسیان
ہم بہتر طبی سیاحت کے لیے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی امید کرتے ہیں: مالدیپ کے وزیر مملکت برائے صحت، جناب شاہ عبداللہ ماہر کا اظہار خیال
Posted On:
28 APR 2023 7:28PM by PIB Delhi
جی20 سے متعلق ایک تقریب ’ون اَرتھ، ون ہیلتھ: ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا 2023 ‘ کے مہمان مندوبین نے ملک میں نجی ہسپتالوں کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کیے اور اس موقع پر انہوں نے بھارت کے معیاری حفظانِ صحت بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی ستائش کی۔ ان مفاہمتی عرضداشتوں میں طبی تعاون، طبی تحقیق، صلاحیت سازی، بھارت کے لیے طبی سفر، نرسنگ سے متعلق مہارت کی ترقی میں مدد کی فراہمی، تدریس ، وغیرہ شامل ہیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 26 اپریل 2023 کو ایک ویڈیو پیغام کے توسط سے ’ون ارتھ، ون ہیلتھ: ایڈوانٹیج انڈیا 2023‘ سربراہ اجلاس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے جامع حفظانِ صحت میں بھارت کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے پاس صلاحیت، تکنالوجی، ٹریک ریکارڈ اور روایت ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا اور مراقبہ جیسے طریقوں کے ساتھ روک تھام اور فروغ دینے والی بھارت کی صحتی روایات اب عوامی تحریکوں کی شکل اختیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا تناؤ اور طرز حیات سے متعلق بیماریوں کے حل تلاش کر رہی ہے۔ بھارت کے روایتی حفظانِ صحت نظام میں بہت سارے حل موجود ہیں۔‘‘
حالیہ برسوں میں، بھارت عالمی درجے کے حفظانِ صحت اور چاق و چوبند رہنے سے متعلق خدمات کے لیے ایک قابل استطاعت منزل کے طور پر ابھرا ہے، اور اس کے نتیجے میں ملک طبی سیاحت کے لیے ایک اہم مرکز بن گیا ہے ۔ اس سربراہ اجلاس کے دوران طبی صلاحیت میں بھارت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور شریک ممالک کے درمیان حفظانِ صحت تعاون کے لیے مواقع فراہم کرائے گئے۔ مہمان غیر ملکی سرکاری صحتی نمائندگان نے دہلی میں واقع نجی اور سرکاری ہسپتالوں کا بھی دورہ کیا۔
صومالیہ کے وزیر صحت جناب علی حاجی آدم ابوبکر نے کہا کہ ’’ہم حفظانِ صحت کے متلاشی شہریوں کو درپیش مسائل دور کرکے صومالیہ اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرامید ہیں۔‘‘
آرمینیا کی وزیر صحت محترمہ اناہت اونیسیان نے اے ایچ سی آئی سربراہ ملاقات کے بہتر اہتمام کی ستائش کی اور کہا کہ ’’آرمینیا بھارت کے ساتھ حفظانِ صحت خدمات میں شراکت داری کو پروان چڑھانے کے لیے پر امید ہے۔‘‘
حکومت مالدیپ کے وزیر مملکت برائے صحت جناب شاہ عبداللہ ماہر نے کہا کہ ’’چونکہ مالدیپ کے شہری معیاری حفظانِ صحت خدمات کے لیے بھارت کو ایک ترجیحی مقام کے طور پر منتخب کر رہےہیں، ایسے میں ہم بہتر طبی سیاحت کے لیے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پر امید ہیں۔‘‘
سربراہ اجلاس کے دوران، بنگلہ دیش کے صحت و کنبہ بہبود کے وزیر ڈاکٹر زاہد مالک نے طبی سیاحت کے توسط سے بنگلہ دیش کے شہریوں کے لیے معیاری حفظانِ صحت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند کے تئیں اظہار تشکر کیا۔
طبی سیاحت کے میدان میں بھارت کی ترقی کی ستائش کرتے ہوئے، مصر کے صحت اور آبادی کے نائب وزیر ڈاکٹر احمد حسین شیہاتا السبکی نے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس اس میدان میں بھارت اور مصر کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
گروگرام میں ایک ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے، انڈونیشیا کی وزارت صحت کے ڈائرکٹر جناب سوگی ینتو نے کہا کہ ’’ میں انڈونیشیا میں اپنے دوستوں کو تجویز کروں گا کہ بھارت میں جدید ترین ہسپتال اور باصلاحیت ڈاکٹر موجود ہیں۔ ‘‘
غیر ملکی معززین کی جانب سے حاصل ہونے والے یہ مثبت تاثرات بھارت کے طبی سیاحت کے شعبے کی طاقت اور واجبی لاگت پر معیاری نگہداشت فراہم کرنے کے لیے بھارت کے حفظانِ صحت پیشہ واران کی قابلیت کو نمایاں کرتے ہیں۔ بھارت معیاری اور قدر قیمت پر مبنی حفظانِ صحت کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4629
(Release ID: 1920659)
Visitor Counter : 102