وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

 7.16 فیصد جی ایس  2013‘کی ازسر نو ادائیگی

Posted On: 28 APR 2023 3:28PM by PIB Delhi

’7.16 فیصد  جی ایس 2023 ‘کی بقایہ رقم پر20 مئی  2023 کو دوبارہ قابل ادا ہوگی۔ مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود نہیں وصول کیا جائے گا۔ نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ 1881 کے تحت کسی بھی ریاستی حکومت کے ذریعہ ازسرنو ادائیگی کے دن تعطیل کی صورت میں متعلقہ قرضوں کی ازسر نو ادائیگی اس ریاست کے ادائیگی کےدفاتر کے ذریعہ کام کاج کے گذشتہ روز کی جائے گی۔

  1. گورنمنٹ سیکیورٹیز ریگولیشنز 2007 کے ذیلی ضوابط 24(2) اور 24(3) کے مطابق میچورٹی کی ادائیگی، سبسڈیری جنرل لیجر یا کانسٹیٹیونٹ سبسڈیری جنرل لیجر یا اکاؤنٹ یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کی شکل میں موجود سرکاری سیکیورٹی کے رجسٹرڈ ہولڈر کو آگے بڑھائی جاتی ہے، ایک پے آرڈر کے ذریعہ کی جائے گی جس میں اس کے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات شامل ہوں یا کسی ایسے بینک  ہولڈر کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے ذریعے جس میں الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کی سہولت موجود ہو۔ سیکیورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کے مقصد سے، اصل سبسکرائبر یا اس طرح کے سرکاری سیکیورٹیز کے بعد کے ہولڈرز، اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے جمع کرائیں گے۔
  2. تاہم، بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کی غیر موجودگی میں الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لیے، مقررہ تاریخ پر قرض کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، ہولڈرز ادائیگی کے لئے سرکاری قرض کے دفاتر، ٹریزریز/ سب – ٹریزریز اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں (جس پر وہ سود کی ادائیگی کے لیے انفیسڈ/رجسٹرڈ ہیں) ،میں باضابطہ طور پر ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 20 دن پہلے قبل پیش کرسکتے ہیں۔

ڈسچارج قیمت حاصل کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات کسی بھی مذکورہ بالا ادائیگی دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4619)



(Release ID: 1920639) Visitor Counter : 100


Read this release in: Hindi , Telugu , English