قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آدیواسی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا انڈمان کے چار روزہ دورے پر


مرکزی وزیر نے اینتھروپولوجیکل میوزیم کا دورہ کیا اور سیلولر جیل میں ویر ساورکر کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر موصوف نے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور مرکز کی مددسے شروع کیے گئے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جناب ارجن منڈا نے لٹل انڈمان جزیرے میں ڈوگونگ کریک کا دورہ کیا اور پرائمری اسکول میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا

اپنے دورے پر وزیر موصوف انگے ، شومپین اور جاراوا قبائل سے بھی بات چیت کی

Posted On: 28 APR 2023 6:08PM by PIB Delhi

جناب ارجن منڈا جمعرات 27 اپریل کو انڈمان اور نکوبار جزائر کے چار روزہ دورے پر پورٹ بلیئر پہنچے, جہاں نیتاجی سبھاش چندر بوس نے پہلی بار ترنگا لہرایا تھا اور اسے برطانوی حکمرانی سے آزاد قرار دیا تھا۔

وزیر موصوف نے پورٹ بلیئر میں زونل اینتھروپولوجیکل میوزیم کا دورہ کیا جو جزیرے کے مقامی قبائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ چھ مقامی قبائل جزائر میں رہتے ہیں، 4 نیگروڈ نسل کے ہیں، یعنی اونگیز، سینٹینلیز، جاراوا، اور انڈمانی، اور 2 منگولائڈ نسل کے ہیں، یعنی شومپنس اور نکوبارس۔ اونگز، سینٹینلز، جاراواس، انڈمانی اور شومپینز کا تعلق پی وی ٹی جی گروپ سے ہے۔

   

آدیواسی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے انڈمان اور نکوبار جزائر میں خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جی) کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھانے اور مرکز کی مدد سے شروع کیے گئے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے پورٹ بلیئر یو ٹی انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

یہ بحث سب کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہوئی، جس سے پی وی ٹی جی کمیونٹی کے لیے جامع ترقی اور مجموعی فلاح و بہبود کے مقصد کے لیے تجربات، تجاویز اور خیالات کا موقع ملا۔

 

 

 

جناب ارجن منڈا نے نیشنل میموریل سیلولر جیل، پورٹ بلیئر میں ویر ساورکر کے سیل کا دورہ کیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

 

 

وزیر موصوف نے سیلولر جیل میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو میں بھی شرکت کی۔ ویر ساورکر اور سچن سانیال جیسے مجاہدین آزادی نے بہت سے نوجوانوں کو ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دی۔ ہمارے مجاہدین آزادی کو سیلولر جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن ان کے حوصلے پست رہے۔ یہ عظیم قربانیوں کی سرزمین ہے اور برصغیر پاک و ہند کا سب سے مقدس مقام ہے۔

  

 

انڈمان اور نکوبار جزائر کے چار روزہ دورے کے ایک حصے کے طور پر جناب ارجن منڈا نے لٹل انڈمان جزیرے میں ڈوگونگ کریک کا دورہ کیا ہے تاکہ 'اونگے' پی وی ٹی جی کمیونٹی سے ملاقات کی جاسکے۔ اس موقع پر انھوں نے پرائمری اسکول میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا اور 'اونگے' قبیلے کے بچوں سے بھی گفت و شنید کی۔

 

      

  

ہفتہ 29 اپریل  کو وہ مرکزی آدیواسی وزیر کیمپبیل بے میں واقع نیشنل بائیواسفیئر ریزرو کا دورہ کریں گے اور کار نکوبار کے ایئر فورس اسٹیشن پر نکوباری قبائل کے نمائندوں سے گفت و شنید کریں گے۔

مزید برآں جناب ارجن منڈا نیتاجی سبھاش چندر بوس جزیرے کا دورہ کریں گے اور این ایس سی بوس جزیرے پر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا مشاہدہ کریں گے۔

انڈمان اور نکوبار جزائر کی تاریخی اہمیت کو دھیان میں رکھتے ہوئے اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یاد میں راس جزائر کا نام بدل کر نیتا جی سبھاش چندر بوس دیپ رکھ دیا گیا تھا۔ نیل جزیرے اور ہیولاک جزیرے کا نام بھی شہید دیپ اور سوراج دیپ رکھ دیا گیا۔

اپنے چار روزہ انڈمان دورے کے آخری دن جناب ارجن منڈا راج نواس میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کریں گے اور راج نواس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 'من کی بات' پروگرام کے 100 ویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4626


(Release ID: 1920634) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Tamil