دیہی ترقیات کی وزارت

مرکزی وزیر  جناب گری راج سنگھ نے دین دیال اپادھیائے کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی) کے تحت ‘کیپٹیو امپلائمنٹ’ پہل کی شروعات کی، جو  دیہی  غریب نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں زیادہ صنعتی شراکت داری کی راہ کھولے گی


اُنیس آجروں نے دیہی ترقیات کی وزارت کے ساتھ ڈی ڈی یو – جی کے وائی  پروگرام کے تحت  31  ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو  تربیت دینے اور ان کو  اپنی یا اپنی معاون کمپنیوں میں رکھنے کے لئے  مفاہمتی عرضداشت پر  دستخط کئے

ڈی ڈی یو – جی کے وائی  پروگرام  کے تحت  تربیت  کئے جارہے اور  برسر کار تربیت سے  گزر رہے 10  امیدواروں کو پروگرام کے دوران  تقرری نامے  سونپے گئے

دو امیدواروں کو ان کے موجودہ  روز گار کی  مدت کے دوران  ان کی کارکردگی کے لئے توصیف نامے سے نواز ا گیا

Posted On: 28 MAR 2023 9:56PM by PIB Delhi

دیہی  ترقیات کے وزیر  جناب گری راج سنگھ نے  آج نئی دہلی میں  دین دیال اپادھیائے  گرامین کوشلیہ  یوجنا  (ڈی ڈی یو – جی کے وائی)  کے تحت  ایک انوکھی پہل میں 19  آجروں کےساتھ شامل ہوئے۔ یہ آجر  گاؤں کے غریب نوجوانوں کی تربیت کریں گے اور  تربیت یافتہ نوجوانوں کو  اپنی کمپنی یا  معاون کمپنیوں میں روز گار مہیا کرائیں گے۔ اس پروگرام میں  مرکزی وزرائے  مملکت  جناب کپل موریشور پاٹل (پنچایتی راج)، سادھوی  نرنجن جیوتی (دیہی ترقیات اور صارفین امور، غذا وعوامی تقسیم نظام) ، اور جناب  پھگن سنگھ کولستے (دیہی ترقیات اور فولاد) بھی موجود رہے۔


اس پروگرام میں  تقریر کرتے ہوئے جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ  ہندوستان میں  دنیا کی  ہنر مندی کی راجدھانی کی شکل میں ابھرنے کی صلاحیت ہے اور دیہی ترقیات کی وزارت  اور آجروں کے درمیان  مفاہمتی عرضداشت  پر دستخط اس مقصد کی سمت میں پہلا قدم ہے۔ پہلے مرحلے میں  31  ہزار سے زیادہ دیہی نوجوانوں کو  تربیت دینے  اور  روزگار مہیا کرنے کے لئے  19  آجروں کو  لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ‘‘ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں  پیدا شدہ  نوکریوں کی تعداد 30  ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 30  ہزار ہو جائے گی۔’’

جناب گری راج سنگھ نے  زور دے کر کہا کہ  کیپٹو امپلائر اسکیم  نوکری چاہنے والے  اور نوکری دینے والوں کے درمیان  ایک خلاء کو ختم کرے گی۔ وزیر محترم نے  حصہ لینے والے  آجروں سے  مذکورہ  نظام میں  تبدیلی لانے کے لئے  اسے اور زیادہ سود مند  اور مؤثر بنانے کے لئے مشورے مدعو کئے۔ انہوں نے ا س بات پر بھی زور دیا کہ  وزارت کے ساتھ ساتھ  ریاستوں کو  سی آئی آئی ،  فکی ، پی ایچ ڈی، چیمبر آف کامرس اور  ایم ایس ایم ای تنظیموں کے ساتھ میٹنگوں کا انعقاد کرنے کی ضرورت ہے۔

دیہی ترقیات کے وزیر مملکت  جناب کپل موریشور پاٹل نے  اپنی تقریر میں کہا کہ دیہی ترقیات کی وزارت   اپنے  ڈی ڈی یو – جی کے وائی  پروگرام اور  شراکت دار  پروجیکٹ پر  عمل آوری کرنے وا لی ایجنسیوں  (پی آئی اے ایس) کے توسط  سے دیہی نوجوانوں کو  روز گار کے مواقع مہیا کر کے اور اس طرح انہیں با اختیار بناکر  ان کا پلیٹ فارم  کھوجنے میں انہیں اقتصادی طور سے  مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے  آجروں کی بھی  حوصلہ افزائی کی کہ  وہ دیگر صنعتی شراکت داروں کو  اس اسکیم میں حصہ لینے کے لئے مطلع کریں اور  ہنر مند انسانی وسائل کی  دستیابی  کرنے  کی شکل میں  ایوارڈ حاصل کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کولستے نے کہا کہ  یہ ایک  ‘روز گار میلہ’ (روز گار میلہ)  ہے۔ نوجوانوں کی تعداد اور اسکیم میں ان کا اعتماد اتنا زیادہ ہوگا ، اتنا ہی اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا ‘‘یہ ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا خواب ہے اور یہی حقیقی میک ان انڈیا ہے’’۔

مرکزی وزیر مملکت سادھوی نر نجن جیوتی نے کہا کہ کیپٹو روز گار پروگرام  وزارت کی ایک اہم پہل ہے۔ انہوں نے کہا ‘‘ہر شخص وسیع امکانات کا ذریعہ ہے، یہ پہل ہمارے نوجوانوں کو  ان کی اہلیت  بڑھانے میں مدد کرے گی اور  انہیں آتم نر بھر بنائے گی، ساتھ ہی یہ  صنعت کی انسانی  وسائل کی ضرورتوں کو  پورا کرنے میں مدد کرے گی۔

تقریب کے دوران ڈی ڈی یو -   جی کے وائی  پروگرام کے تحت  دیہی نوجوانوں کو  روزی روٹی مہیا کرنے کے لئے دیہی ترقیات کی وزارت  (ایم او آر ڈی) کی  اولوالعزم پہل  میں  کیپٹو آجروں کی شکل میں  جوڑنے کے لئے 19  آجروں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت  (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔


منتخب شدہ  کیپٹو آجر دیہی غریب نوجوانوں کو ، اُن سے  متعلق صنعتوں  یعنی  مہمان نوازی  ملبوسات اور  کپڑا مینو فیکچرنگ  آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس مواصلات، خوردہ، بجلی وغیرہ میں تربیت  فراہم کریں گے۔

اس  انوکھی پہل  کے توسط  سے  غریب  دیہی نوجوانوں کو  31  ہزار سے زیادہ نوکریاں فراہم کئے جانے کی امید ہے۔ جدید ترین پہل کا مقصد  متعلقہ پی آئی اے  کے ساتھ  روایتی  تربیت فراہم کرنا ہے، جو صنعت کی ضرورتوں کے عین مطابق ہے۔

پروگرام میں حال ہی میں 10  تربیت یافتہ  منتخب امیدواروں کو  معزز شخصیات کے ذریعہ  تقرری نامے بھی  سونپے گئے۔ ان امیدواروں  نے حال ہی میں تربیت مکمل کرنے کے بعد  اپنی  آن – دی جاب تربیت ( او جے ٹی)  مکمل کی ہے۔


‘کیپٹو امپلائمنٹ ’ کے بارے میں:

کیپٹو امپلائمنٹ اپنی طرح کی  پہلی پہل ہے، جس کا مقصد  غریبی دیہی نوجوانوں کے لئے  مستقل پلیس منٹ یقینی بنانے والے  صنعتی  شراکت داروں  کی ضرورتوں کو پورا کرنے والے ایک حرکت پذیر اور  مانگ پر مبنی  اسکل ایکو سسٹم تیار کرنا ہے۔ یہ  پہل  ڈی ڈی یو – جی کے وائی  پروگرام کے لئے ایک پہل ہے، جو کم از کم  10  ہزار روپے  سی ٹی سی کے ساتھ  کم  از کم  6  ماہ کے لئے امیدواروں کی تربیت کے بعد پلیس منٹ کی یقین دہانی کراتی ہے۔ یہ پروگرام  دیہی غریبوں کے لئے ان کی  نوکری کی ضرورتوں اور ان کے طرز  زندگی میں  بہتری لانے کے لئے  ایک بڑا تحفہ ثابت ہوگا۔ یہ پروگرام  پائیدار  ترقیاتی اہداف میں بھی  تعاون دے گا۔

 ڈی ڈی یو  - جی کے وائی کے بارے میں:

دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو – جی کے وائی ) قومی دیہی  روزی روٹی مشن (این آر ایل ایم) کے تحت دیہی ترقیات کی وزارت کا  پلیس منٹ سے جڑا  ہنر مندی پروگرام ہے۔ یہ  پروگرام  دیہی غریب نوجوانوں کی  روز گار کی ضرورتوں کو  پورا کرتا ہے۔ اسے 25  ستمبر  2014 کو لانچ  کیا گیا تھا اور یہ  وزارت  دیہی ترقیات ، حکومت ہند  کی  طرف سے  مالی معاونت  کی گئی  تھی۔

یہ پروگرام  موجودہ وقت میں  پلیس منٹ پر  زور دیتے ہوئے  دیہی غریب نوجوانوں کے لئے  27  ریاستوں اور  چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاگو کیا جا رہا ہے۔ 877  سے زیادہ  پی آئی اے  (پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیاں)  2 ہزار 369  سے زیادہ  تربیتی مراکز کے توسط سے  تقریبا 616  روز گار  کرداروں میں دیہی غریب نوجوانوں کو  تربیت دے رہی ہیں۔ کُل 14.08  لاکھ  امیدواروں کی تربیت کی گئی ہے اور پروگرام کے تحت  قیام کے بعد سے  8.39  لاکھ امیدواروں کو  رکھا گیا ہے۔

بدلتے وقت  اور  دیہی غریبوں کی  تبدیل ہوتی ہوئی خواہشات کے ساتھ پروگرام اپنے اصول وضوابط اور  معیا رات سے متعلق  عمل آوری ضابطہ میں تبدیلی  کے دور سے گز ررہا ہے۔ ڈی ڈی یو -  جی کے وائی  2.0  اصول وضوابط  وزارت  میں  حتمی شکل دینے کے  ابتدائی مرحلے میں ہیں۔  پروگرام کے  اس نئے ایڈیشن کا مقصد  اسکل ایکو سسٹم سے  بہتری  لانے  اور اسے  زیادہ روز گار  فراہم کرنے والا بنانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ج ق- ق ر)

U-4610



(Release ID: 1920481) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu