نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وائی 20 ماقبل سربراہی کانفرنس کا افتتاحی اجلاس آج سندھو سنسکرت کیندر، لیہہ میں منعقد ہوا
ملک کے لوگ جی۔20 کی ہندوستان کی صدارت کے لئے بڑی خوشی، مسرت اور فخر کااظہار کر رہے ہیں: جناب بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ)
آج نوجوان ہندوستان اور پوری دنیا میں ہونے والے واقعات کی براہ راست رہنمائی کر رہے ہیں: محترمہ میتا راجیولوچن
Posted On:
27 APR 2023 7:36PM by PIB Delhi
وائی 20 ماقبل سربراہی کانفرنس کا افتتاحی اجلاس آج سندھو سنسکرت کیندر، لیہہ میں منعقد ہوا۔ اس سیشن کا افتتاح لیہہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر شری بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) نے کیا۔ اس پروگرام میں جناب تاشی گیالسن، چیف ایگزیکٹیو کونسلر جناب جمیانگ تسیرنگ نامگیال، ممبر پارلیمنٹ، لداخ؛ شری امنگ نرولا، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر؛ محترمہ میتا راجیولوچن، سکریٹری (یوتھ افیئرز)؛ جناب ناگراج نائیڈو کاکنور، جوائنٹ سکریٹری، وزارت امور خارجہ، اور جناب انمول سویت، وائی20 کے صدر نشیں نےبھی باوقات انداز میں شرکت کی۔
لیہہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) نے اپنے خطاب میں ذکر کیا کہ جی 20 کا وژن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں عملی شکل میں آیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے نوجوان ذہین، پرعزم، پور طور پر متوجہ اور اپنے مستقبل کے راستے سےباخبر ہیں۔ وہ اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے ملک کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے لداخ کے لوگوں کی جانب سے ہندوستان کے سب سے اونچے مقام پر سطح سمندر سے 11000 فٹ کی بلندی پر معززوفود کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ’’اتیتھی دیو بھو‘‘ کی پیروی کی جاتی ہے اور ہم اپنے مہمان کو خدا مانتے ہیں۔ ملک کے لوگ جی۔20 کی ہندوستان کی صدارت کو بڑی خوشی، مسرت اور فخر کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے جی 20 ممالک کے مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا اور کہا، ’’آپ کا دورہ نہ صرف خوش آئند ہے، بلکہ یہ ہمارے پورے ملک کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ ملک کے ہر شخص کے لئے چاہے وہ سماجی تعامل، معاشی سرگرمیاں، جذباتی یا رسمی مواقع سے جڑا ہوا ہو ۔‘‘ انہوں نے لداخ کی ثقافت، کھانوں اور روایات پر مزید روشنی ڈالی تاکہ مہمان مندوبین کو لداخ کے طرز زندگی سے واقف کرایا جا سکے۔ اس میں لداخ کے پہاڑی مناظر کی قدرتی خوبصورتی، ننھے بچوں کے لیے آنگن واڑی یا صحن کی پناہ گاہ، لداخی خواتین پر مشتمل ایس ایچ جیز کے دستکاری اور ہینڈلوم، لداخ کے باغبانی ورثے کے حصے کے طور پر پشمینہ اون، لکڑی کی تراشی، خوبانی، سمندری بکتھورن، اور موسم سرما کی کھیلوں کی سرگرمیاں جیسے برف پر چڑھنا، آئس اسکیٹنگ،ا سکینگ اور منجمد جھیل میراتھن شامل ہیں ۔


انہوں نے دنیا بھر میں پولو کے بارے میں بھی ذکر کیا جس میں کھلاڑی روایتی لباس پہنتے ہیں اور گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں جو لداخ کے لیے منفرد ہے۔ کاربن سے نجات کی طرف ایک قدم میں، ایل جی نے کہا کہ حکومت ای-گاڑیوں کو اپنانے، جدید توانائی کے موثر گرین ہاؤسز کی تعمیر اور جل جیون مشن کی حمایت کر رہی ہے۔
اپنے خطاب میں نوجوانوں کے امور کی سکریٹری محترمہ میتا راجیولوچن نے کہا، ’’تمام نوجوان ایسے موضوعات پر بحث کریں گے جو انسانیت کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں۔ چاہے وہ کام کا مستقبل ہو، موسمیاتی تبدیلی، امن کی تعمیر اور مفاہمت، جمہوریت اور حکمرانی میں نوجوان یا صحت اور بہبود۔ ان میں سے ہر ایک تھیم کا ہم پر اثر ہے اور ہوتا رہے گا۔‘‘ اجتماع میں موجود نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا، ’’آپ حال بھی ہیں اور آپ ہی مستقبل بھی ہیں۔ آج نوجوان ہندوستان اور پوری دنیا میں مختلف طریقوں سے واقعات کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ سیاست ہو، کاروبار ہو، اکیڈمی ہو، تحقیق ہو، ہم دیکھتے ہیں کہ نوجوان سب سے آگے ہیں۔ اور ہندوستان میں، اورہندوستان میں ہم یہ صورتحال کسی بھی دوسری جگہ سے زیادہ دیکھتے ہیں ‘‘۔
اپنے خطاب میں جناب ناگراج نائیڈو کاکنور نے کہا کہ نوجوانوں میں آب و ہوا کے بحران سے پیش آنے والے چیلنجوں اور خطرات اور آب و ہوا کی خواہش اور آب و ہوا کی کارروائی کے ذریعے پائیدار ترقی حاصل کرنے کے مواقع کے بارے میں تیزی سے آگاہی بڑھ رہی ہے ۔ آب و ہوا کے مسئلے پر دنیا بھر میں نوجوانوں کا بے مثال پیمانے پر متحرک ہونا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ان کے پاس فیصلہ سازی کی زبردست صلاحیت ہے۔
اپنے افتتاحی کلمات میں جناب انمول سویت،وائی -20 سکریٹریٹ کے صدر نشیں نے کہا کہ ہندوستان اپنے بھرپور ثقافتی علاقائی تنوع کے ساتھ ساتھ اپنے جغرافیائی علاقوں کے لیے بھی مشہور ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار جب ہندوستان جی20 کی صدارت کر رہا ہے تو یہ اس کردار کو ظاہر کرتا ہے جو ہندوستان کو اپنی بڑی نوجوان آبادی کے حوالے سے ادا کرنا ہے۔
جی 20 ممالک کے سربراہان کو ایل جی، لداخ نے لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کی جانب سے سووینئر تحفہ کے طور پر پیش کیا ۔
انڈین نیشنل ینگ اکیڈمی آف سائنسز (آئی این وائی اے ایس ) کی ٹیم نے ’صحت اور فلاح و بہبود- دی انڈین پرسپیکٹیو‘ کے تھیم پر مبنی ایک سیشن پیش کیا، جس میں پروفیسر راجندر ایس ڈھاکہ بطور ماڈریٹر، ڈاکٹر پردیپ بنندور، ڈاکٹر پنکج برہ، ڈاکٹر کلپنا ناگپال، ڈاکٹر دھیرج بھاٹیہ، ڈاکٹر رگزن سمنلا، ڈاکٹر شالینی آریہ اور ڈاکٹر شرنجیت دھون شامل تھے۔ سیشن کے بعد نوجوانوں کے مندوبین کے ساتھ ایک ملاقاتی اجلاس ہوا جہاں پینل میں شامل مذاکرات کاروں نے ان کے خدشات اور سوالات کا جواب دیا۔
وائی 20 تھیم میں سے ایک، ’ماحولیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی: پائیداری کو زندگی کا ایک طریقہ بنانا‘پر مبنی، وائی 20 ماقبل سربراہ کانفرنس کے سلسلے میں، ایک پائیدار کیمپس چیلنج کا اہتمام لداخ تعلیمی کیمپس میں پائیداری کو فروغ دینے کے لئے محکمہ اعلیٰ تعلیم، مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے ذریعے کیا گیا۔ پائیدار کیمپس چیلنج 2023 کے لیے نوجوان ایوارڈ یافتگان کو معزز ایل جی، لداخ نے نوازا۔ پہلی پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج، کرگل کی ٹیم کو ان کے مجوزہ پراجیکٹ ’ری سائیکل، کم اور دوبارہ استعمال،کالج میں کوڑے کے ڈھیر کےبندوبست کانظام‘ کے لیے دی گئی۔ ٹیم میں فرزانہ، سعیدہ بانو، آسیہ بتول اور کنیز فاطمہ شامل تھیں۔
وائی20 تھیمز پر مبنی گفت و شنید اور غور و فکر کے لیے 5 متوازی تکنیکی اجلاس منعقد کیے گئے:
- مشترکہ مستقبل: جمہوریت اور حکمرانی میں نوجوان کا کردار
- کام کا مستقبل: صنعت 4.0، اختراع اور 21ویں صدی کی مہارتیں۔
- iii. موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی: پائیداری کوطرز زندگی میں تبدیل کرنا۔
- iv. امن کی تعمیر اور مفاہمت: جنگ سے پاک دور کا آغاز
- صحت، بہبود اور کھیل: نوجوانوں کے لیے ایجنڈا۔
ہندوستان نے یکم دسمبر 2022 کو جی 20 کی صدارت 1 سال کی مدت کے لیے یعنی 30 نومبر 2023 تک سنبھال لی ہے۔ اس کی صدارت کے لیے ہندوستان کا موضوع ’واسودیو کٹمبکم‘ کے تہذیبی قدر کے نظام میں شامل ہے۔ لہذا ہمارا تھیم – ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ ہے۔
جی20 پریذیڈنسی کے فریم ورک کے تحت، نوجوانوں کے امور کے محکمہ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند، یوتھ 20 (وائی 20) گروپ کی وائی 20 ماقبل سربراہ کانفرنس کا انعقاد 26 تا 28 اپریل لیہہ میں کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں سے خیالات پر مشاورت کی جا سکے۔ ایک بہتر کل اور کارروائی کے لیے ایک ایجنڈا تیار کیاجاسکے۔ لیہہ، لداخ میں جاری تین روزہ وائی 20 ماقبل سربراہ کانفرنس میں جی20 ممالک کے 100 سے زیادہ نوجوان مندوبین نے شرکت کی۔
**********
ش ح۔ س ب ۔ ف ر
U. No.4593
(Release ID: 1920478)