بھاری صنعتوں کی وزارت

مرکزی سرکار نے موٹر گاڑی سیکٹر کے لئے  پیدا واری سے مربوط اسکیم کے تحت ایس او پی جاری کی


آتم نربھر بھارت کے لئے  ایک بڑی حوصلہ افزائی -  بھارتی صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے

ایس او پی کا مقصد  مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی  اور در آمدات پر انحصار کو کم کرنا ہے ، جس سے  ہندوستانی  معیشت کو  فروغ حاصل ہوگا :  ڈاکٹر مہندرناتھ پانڈے

Posted On: 27 APR 2023 6:10PM by PIB Delhi

بھارتی صنعتوں کی وزارت نے  آج نئی دہلی میں  جانچ  ایجنسیوں کو  موٹر گاڑی سیکٹر  کی حوصلہ افزائی کے لئے  پیدا وار سے مربوط  حوصلہ افزائی  کی اسکیم کے تحت  ایس او پی  جاری کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی  اسکیم کے تحت  درخواست گزار  اب  جدید  موٹر گاڑی  ٹیکنالوجی  -  اے اے ٹی مصنوعات ( بنیادی آلات  ساز  -  او ای ایم اور اکائی دونوں) کی جانچ  اور تصدیق کے لئے  اپنی درخواستیں جمع کرسکتے ہیں، جو انہیں  حوصلہ افزائی  سے متعلق  موٹر گاڑی اسکیم کے تحت  حوصلہ افزائی کے لئے  اہلیت حاصل کرنے میں  مدد کرے گی۔

بھارتی صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ  اس قدم کے ساتھ  بھارتی صنعتوں کی وزارت  خود کو وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے  آتم نر بھر بھارت  ویژن کے ساتھ  آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ  ایس او پی  نہ  صرف  اس ویژن  کو حاصل کرنے میں  مدد کریں گے  بلکہ  اس  سے  مینوفیکچرنگ  سیکٹر میں  اپنی موجودگی  مضبوط کرنے میں بھی  معاون ثابت ہو ں گے۔ ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ  اس کے ساتھ ساتھ  وزارت کا ہدف   گھریلو  مینوفیکچرنگ سیکٹر  کو بڑھا وا دینا  اور در آمدات  پر  انحصار کو کم کرنا ہے، جس   سے ہندوستانیوں کے لئے  زیادہ روز گار کے مواقع  پیدا  ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ  سرکار  ملک میں  ہنر مندی اور  کاروبار کو  حوصلہ افزائی دینے کے لئے عہد بند ہے  اور یہ پہل  اس ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ملک کے  مجموعی  اقتصادی ترقی میں تعاون دے گا۔ ڈاکٹر پانڈے نے آج یہ کہا کہ اس اسکیم سے  اہم  سرمایہ کاری کو  متوجہ کرنے  اور  ہندوستان کو  موٹر گاڑی  مینوفیکچرنگ کے لئے  ایک عالمی مرکز بنانے میں  مدد ملنے کی امید ہے۔

 بھاری صنعتوں کی وزارت (یم ایچ آئی)  نے  23 ستمبر 2021  کو  ہندوستان میں   آٹو موبائل  اور  آٹو  آلات  کی صنعت کے لئے  پیداواری  سے مربوط حوصلہ افزائی  (پی ایل آئی)  اسکیم (پی ایل آئی – آٹو اسکیم یا اسکیم)  کو  25  ہزار 938  کروڑ روپے کے  بجٹ اخراجات کے ساتھ  نوٹیفائی کیا۔ پیدا وار ی سے مربوط حوصلہ افزائی  اسکیم موٹر گاڑی اسکیم ، جدید  موٹر گاڑی ٹیکنالوجی  (اے اے ٹی) آلات  کی گھریلو  مینوفیکچرنگ  کو حوصلہ افزائی دینے  اور  موٹر گاڑی مینوفیکچرنگ  ویلیو سیریز  میں  سرمایہ کاری  کو  متوجہ کرنے کے لئے  مالی  حوصلہ افزائی  کی تجویز پیش کرتی ہے۔ اس اسکیم کے دو حصے ہیں -  چمپئن بنیادی آلات مینو فیکچرر،  جو بجلی  یا  ہائیڈروجن سے  چلنے والی  گاڑیاں بنائیں گے،  اور  کمپوننٹ چمپئنز ، جو  آلہ -  قیمت  اور  آلہ -  تکنیکی  اکائی بنائیں گے۔

پیدا واری سے مربوط حوصلہ افزائی (پی ایل آئی) اسکیم کے مقاصد :

موٹر گاڑی اور  موٹر گاڑی آلات کے لئے  پیدا واری سے مربوط حوصلہ افزائی اسکیم کا اہم مقصد  جدید موٹر گاڑی  ٹیکنالوجی  مصنوعات  کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا دینے  اور موٹر گاڑی  مینوفیکچرنگ  ویلیو سیریز میں سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لئے  مالی حوصلہ افزائی مہیا کرنا ہے۔ اس کے  اہل مقاصد میں  لاگت سے متعلق  عدم اہلیت پر  قابو حاصل کرنا، بڑے پیمانے کی  معیشتوں کی تعمیر کرنا اور  جدید موٹر گاڑی ٹیکنالوجی  مصنوعات کے شعبوں میں ایک مضبوط  سپلائی چین  کی تعمیر کرنا شامل ہے۔

اس  اسکیم کا مقصد ملک میں روز گار کے  مواقع پیدا کرنا بھی ہے۔

اس کا مقصد  موٹر گاڑی  صنعت کی ویلیو سیریز کو  اعلیٰ قیمت سے مملو مصنوعات  میں منتقل کرنے کی  سہولت فراہم کرنا ہے۔

بھارتی صنعتوں کی وزارت نے  9 نومبر 2021  کو  19  جدید موٹر گاڑی  ٹیکنالوجی گاڑیوں اور  103  جدید موٹر گاڑی ٹیکنالوجی اکائیوں کی فہرستوں کو نوٹیفائی  کیا ، جنہیں  اس اسکیم کے تحت کور کیا جائے گا۔ یہ  اکائیاں  یا تو جدید  یا  جدید ترین  ٹیکنالوجی  موٹر گاڑی اکائیاں ہیں،  جن کے لئے  سپلائی  سیریز  ہندوستان میں موجود نہیں ہے یا دونوں کے لئے ہے۔ اس طرح اس اسکیم کے ساتھ  ہندوستان  عالمی  جدید  ٹیکنالوجی  اور موٹر گاڑی  سپلائی سیریز میں  اپنی  حصہ داری بڑھانے میں اہل ہوگا۔

گھریلو قدر میں اضافہ (ڈی وی اے):

اسکیم کے اصول وضوابط کے مطابق درخواست دہندگان کو  اسکیم کے تحت  امداد کا دعویٰ  کرنے کے لئے  50  فیصد  کا  گھریلو قدر میں اضافہ  (ڈی وی اے) حاصل کرنا ہوگا۔ موٹر گاڑی  کمپنیوں اور اکائی  مینوفیکچررس  کو  اپنی سپلائی سیریز میں گھریلو قدر میں اضافے  کی گنتی  اور  پیش کرنے  و جانچ ایجنسیوں کو  ان تفصیلات کو  پیش کرنے کی  ضرورت ہوتی ہے۔ یہ میک ان انڈیا مہم کو بڑھاوا دینے اور  جدید  موٹر گاڑی  مصنوعات کی  گھریلو مینو فیکچرنگ  کو  بڑھا وا دینے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

ایس او پی  بنانے کے لئے  کمیٹی:

گھریلو قدر میں اضافے (ڈی  وی اے) کی گنتی کے لئے ایک ایس او پی  بنانے کے لئے پونے کے  ہندوستانی موٹر گاڑی  فیڈریشن  کے ڈائریکٹر کی  صدارت میں  ایک کمیٹی کی تشکیل کی گئی تھی، جس میں تمام جانچ ایجنسیاں،  آٹو موٹیو ٹیکنالوجی کے لئے بین الاقوامی مرکز منیسر، قومی موٹر گاڑی جانچ  (این اے ٹی آر اے ایکس) پونے، جی اے آر سی چنئی، اور  آئی ایف سی آئی پیدا واری  سے مربوط حوصلہ افزائی موٹر گاڑی اسکیم کے لئے  پری مارکیٹ منظوری   (پی ایم اے )کو جوڑنا شامل ہے۔ اس کے مطابق  مختلف اسٹیک ہولڈرس کے درمیان معلومات  اور  خیالات کے تبادلے کے ساتھ  کمیٹی نے  اسٹیک ہولڈر س سے موصولہ  تمام مشوروں پر  غور  وخوض کے بعد  ایس او پی کا مسودہ تیار کیا۔ پیدا وار  سے مربوط حوصلہ افزائی اسکیم کے لئے  تمام  85  درخواست دہندگان کے ساتھ  مشاورت کی گئی۔ ان میں  18  بنیادی  آلات مینو فیکچررس  اور  67  آٹو آلات مینوفیکچرنگ کمپنیاں شامل ہیں۔ ان کمپنیوں کی فہرست منسلک ہے۔

 مشاورت کا عمل:

اسٹیک ہولڈرس کے مشورے  اور مسلسل  غو رو خوض کے توسط سے  صنعت میں مختلف  نمائندگیوں  اور  مشوروں کو  ساجھا کیا ، اس کے علاوہ  ایس او پی  کے مسودے کو  درخواست  دہندہ کمپنیوں سمیت  اسٹیک ہولڈرس  کے ساتھ  ان کے مشورے اور رد عمل کے لئے  وقت وقت پر ساجھا کیا گیا۔ اس کے علاوہ  کمیٹی نے  چنندہ  کی بنیاد پر  بعض او ای ایم  اور  اکائی  درخواست دہندگان کے ساتھ  ایک  جانچ  ڈی وی اے  گنتی  کی مشق بھی کی۔

دیگر وزارتوں اور محکموں کے ذریعہ موصولہ  تجربہ کو نافذ کر کے  پیدا واری سے مربوط حوصلہ افزائی اسکیم کو   لاگو کرنے سے  کراس  - سیکٹرل سیکھ  کو اپنایا گیا ہے۔ اس  میں فرماسیٹکل محکمہ (ڈی او پی) جدید اور قابل تجدید  کی وزارت(ایم این آر ای) ، الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (این ای آئی ٹی وائی)، محکمہ اخراجات فارماسیٹکل محکمہ  اسٹیل کی وزارت اور دیگر  متعلقہ وزارتیں شامل ہیں۔ تفصیلی اسٹیک ہولڈرس مشاورت  کے تین دور کے بعد  کمیٹی  ایس او پی  کا ایک مسودہ لے کر آئی ہے، جس میں ایک ڈیسک تجزیہ اور  درخواست گزاروں  اور  ان کے سپلائرس کی  مینو فیکچرنگ  سہولتوں کا علاقائی دورہ کیا۔ درخواست گزاروں کی ایک  تکنیکی  - کمرشیل آڈٹ اور ایک  جز وقتی  نگرانی تجزیہ  شامل ہے، جو تمام اسٹیک ہولڈرس  کو  وسیع  سطح کا  اعتماد فراہم کرے گا۔ ایس او پی  اس کے لئے  تمام  طرح کے عمل کو  وسیع  طریقہ سے  انجام دیتا ہے۔

ایس او  پی  اب  جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ جاری کی گئی  ہے اور یہ  پیدا واری  سے مربوط حوصلہ افزائی اسکیم کے تحت  درخواست گزاروں کو جدید موٹر گاڑی  ٹیکنالوجی مصنوعات  (بنیادی آلات  مینو فیکچررس اور  اکائیاں دونوں)  کی منظوری کے لئے  درخواست کرنے کی  اجازت دے گا۔

کاروبار کرنے میں آسانی:

حکومت ہند نے  ایز آف  ڈوئنگ بزنس یعنی  کاروبار میں اسانی کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے  پیدا وار  سے مربوط حوصلہ افزائی اسکیم   کے تحت  درخواست داخل کرنے کے لئے  ضروری  کم سے کم  کاغذی کارروائی کے ساتھ  آسان  عمل کو  وضع کرنے پر توجہ دی ہے۔

کسی بنیادی  آلات  مینوفیکچرر  کو براہ راست سپلائر کو  ‘‘ٹیئر 1 سپلائر’’ کہا جاتا ہے۔ ٹیئر 1  سپلائر  کو  ٹیئر 2  سپلائر  اور اس سے آگے  کی شکل میں  جانا جاتا ہے۔ ٹیئر 3 سطح  تک کی  در آمدت کے  سلسلے میں  معلومات کو  درخواست گزاروں کے ذریعہ  صرف   ٹیئر  1  سطح تک  تصدیق کی جانی چاہئے۔ حالانکہ  درخواست داخل کرنے  کے وقت  ٹیئر 3  تک  کوئی دستاویز جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ درخواست گزاروں کے ذریعہ  پیش  اعلانات،   اسکیم کے تحت  زیادہ تر ضرورتوں کے لئے  کافی ہوں گے۔

یہ درخوست گزاروں پر عمل آوری کے دباؤ کو کم کرے گا اور تیزی سے  درخواست اور  اسکیم کے تحت  حوصلہ افزائی کی تقسیم کو  بڑھا وا دے گا۔

مشکلات کو دور کرنے کی طاقت:

 ایس او پی میں شامل تمام انتظا مات  پر عمل آوری کو  روکنے والی  غیر متوقع  صورت حال کے  معاملے میں  جانچ ایجنسیوں کو  معیار کے نفاذ کا عمل (ایس او پی) کے انتظامات کو  آسان بنانے کی  اہلیت دی گئی ہے۔ یہ موٹر گاڑی صنعت  کی پیچیدہ سپلائی سیریز میں پیدا  ہونے والے ایشوز  کے لئے ایک آسان نظریئے کو اہل بنائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ج ق- ق ر)

U-4602



(Release ID: 1920446) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Telugu