الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ہنر مندی کےفروغ اور صنعت کاری اور الیکٹرونکس و آئی ٹی کے مرکزی کےو زیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے آئی آئی ٹی مدراس میں ڈیجیٹل انٹیلی جنس ، سیکورٹی ہارڈ ویئر اور آرکیٹیکچر سینٹر کے لئے پرتاپ سبرامنیم سینٹر کا افتتاح کیا
نوجوان ہندوستانی ٹیگ ڈیزائن کے مستقبل کو ایک نئی شکل دیں گے، نئی مصنوعات تیار کریں گے، نئے ڈیوائسز اور نئے حل تیار کریں گے جو عالمی بازاراور عالمی حل فراہم کرے گا،راجیو چندر شیکھر کا بیان
Posted On:
27 APR 2023 7:10PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری الیکٹرونکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ٹیکنالوجی کے اسپیس میں گریوٹی کے سینٹر نئی جغرافیائی سیاست کی تعمیر نو کریں گے، اور نئے ٹیلنٹ پولس تیار کریں گے جس کے نتیجے میں ہندوستان کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔
جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی اسپیس کے لئے انتہائی دلچسپ دور میں رہ رہے ہیں اور اگلے پانچ سالوں میں گریوٹی کے سینٹر جغرافیائی سیاست کی تعمیر نو کریں گے، اور نئے ٹیلنٹ پولس تیار کریں گے۔جس کے نتیجے میں ہندوستان کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔ وہ آئی آئی ٹی مدراس میں ڈیجیٹل انٹیلی جنس ، سیکورٹی ہارڈ ویئر اور آرکیٹکچر سینٹر (پی ایس ۔سی ڈی آئی ایس ایچ اے) کے لئے پرتاپ سبرامنیم سینٹر کے افتتاح کے موقع پر ورچوئل اعتبار سے صدارتی خطبہ دے رہے تھے۔
یہ سینٹر 1985 کی کلاس سے آئی آئی ٹی ایم ایلیومنی کے تعاون کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے۔ کمپیوٹر سائنس ، انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے حصے کے طور پر یہ سینٹر کمپیوٹر آرکیٹکچر، سیکورٹی ، مشین لرننگ اور ری ایل ایس آئی ڈیزائن کے شعبے میں کام کرے گا۔
اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے کہا کہ عالمی معیشت کو مستقبل میں شکل دینے والے جو تین رجحانات ہیں۔ ان میں تیز رفتاری کے ساتھ دنیا کے ڈیجیٹائزیشن کو آگے بڑھانا ، ملکوں اور صنعتوں کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنا، ٹیکنالوجی کے بھروسے مند وسائل کے نیٹورک کا قیام ٹیکنالوجی حل میں محفوظ اور بھروسہ مند شراکت دار ڈیوائسز اور پروڈکٹس کے علاوہ ایسے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل ٹیلنٹس جن کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔
جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ہمارے تکنیکی اعتبار سے باختیار نوجوان ہندوستانی ٹریک ڈیزائن کو شکل دے رہے ہیں اور نئی مصنوعات ،نئے ڈیزائن تیار کررہے ہیں اور نئے حل تلاش کررہے ہیں جو عالمی مارکیٹ اور عالمی حل فراہم کرسکیں گے۔
سیمی کون انڈیا پروگرام اور ڈیجیٹل انڈیا آر آئی ایس سی ۔ وی(ڈی آئی آر۔ وی ) پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہماری توجہ مینوفیکچرنگ صلاحیت ، پیکجنگ اور توثیق کی صلاحیت اور صلاحیتوں کے علاوہ ڈیزائن میں تحقیق اور ہنرمندی تیار کرنے پر ہے۔ ہمارے پاس بے مثال مواقع ہیں، جنھیں بروئے کار لایا جاسکتا ہے اور ہم وزیر اعظم کی جانب سے طے کردہ ہمارے ٹریلین ڈالر کے ڈیجیٹل کے مقصد کا حصول بھی ہمارے سامنے موجود ہے۔
جناب راجیو چندر شیکھر نے آئی آئی ٹی مدراس کے ڈائرکٹر پروفیسر وی کاما کوٹی کی تعریف کی جو آر آئی ایس سی ۔ وی شعبے میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کو جہت فراہم کرنے کے لئے ڈیجیٹل انڈیا آر آئی ایس سی۔وی مائیکروپروسیسر پروگرام ( ڈی آئی آر ۔ وی ) کے اعلیٰ معمار ہیں اور انھیں عالمی بصیرت فراہم کررہے ہیں۔
ڈی آئی آر وی کا مقصدنہ صرف ہندوستان کو دنیا کے لئے آرآئی ایس سی ۔ وی ٹیلنٹ ہب بنانا ہے بلکہ سرورس ، موبائل ڈیوائسز، آٹوموٹیو اور آئی او ٹی کے علاوہ دنیا بھر میں مائیکروکنٹرولرس کے لئے آر آئی ایس سی۔ وی ایس او سی (سسٹم آف چپس) کا سپلائربننا ہے۔
پروفیسر وی کاما کوٹی کے علاوہ آئی آئی ٹی مدراس کے فیکلٹی کے ارکان اور محققین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
****
U.No:4595
ش ح۔ح ا۔س ا
(Release ID: 1920414)
Visitor Counter : 119