بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نارائن رانے نے نئی سی جی ٹی ایم ایس ای اسکیم کا آغاز کیا


جناب رانے نے قرض دینے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ لبرالائزیشن کا بہترین استعمال کریں تاکہ ایم ایس ای طبقہ کو بغیر ضمانت قرض دینے کے لیے اصرار کیا جا سکے

Posted On: 27 APR 2023 6:09PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج ممبئی میں ترمیم شدہ سی جی ٹی ایم ایس ای اسکیم کا آغاز کیا۔ سی جی ٹی ایم ایس ای کو مالی سال 24-2023 کے مرکزی بجٹ میں 9,000 کروڑروپئے  کا اضافی سرمایہ تعاون فراہم کیا گیا ہے تاکہ بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کو اضافی 2 لاکھ کروڑ روپئے کی گارنٹی فراہم کرنے کے لیے اپنی اسکیم کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے مطابق بڑے اصلاحی اقدامات شروع کیے گئے اور قرض دینے والے اداروں تک پہنچائے گئے۔ ترمیمات میں 1 کروڑروپئے  تک کے قرضوں کی گارنٹی فیس میں 50 فیصد کی کمی شامل ہے جس سے کم از کم گارنٹی فیس صرف 0.37 سالانہ کی سطح پر لائی گئی ہے۔ ایک اور بڑی تبدیلی کا اعلان کیا گیا جس میں گارنٹی کی حد کو 2 کروڑ روپئے سے بڑھا کر  5 کروڑ روپئےکرنا اور قانونی کارروائی کے بغیر دعوے کے تصفیہ کی حد کو بڑھا کر 10 لاکھ روپئے کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KSN5.jpg

اصلاحی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے جناب نارائن رانے نے قرض دینے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ لبرلائزیشن کا بہترین استعمال کریں تاکہ ایم ایس ای سیگمنٹ کو ضمانت کے لیے اصرار کیے بغیر بہتر قرضے کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے بینکرز کو کولیٹرل سیکیورٹی کی دستیابی پر انحصار کم کرنے کی ترغیب ملے گی جو کہ ایم ایس ایز، خاص طور پر پہلی نسل کے کاروباری افراد کے لیے ایک مسئلہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BEX8.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکریٹری، جناب بی بی سوین نے بتایا کہ سی جی ٹی ایم ایس ای متعلقہ ریاستوں میں ایم ایس ایز کے لیے بہتر گارنٹی کوریج کے لیے مختلف ریاستی حکومتوں کے ساتھ بھی تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پالیسی کی سطح پر کی گئی تمام ترامیم کے ساتھ ساتھ سی جی ٹی ایم ایس ای کی طرف سے کئے جانے والے دیگر اقدامات کے نتیجے میں گارنٹی کے طریقہ کار کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہوگا۔

جناب ایس رامن، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر،ایس آئی ڈی بی آئی (جوسی جی ٹی ایم ایس ای کے چیئرمین بھی ہیں) نے کہا کہ سی جی ٹی ایم ایس ای  مختلف اقدامات کر رہا ہے جس کا مقصد گارنٹی اسکیم کو ایم ایس ایز کے ساتھ ساتھ قرض دہندگان دونوں کے لیے پرکشش بنا کر ایم ایس ایز میں قرضہ کی آمد کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ سی جی ٹی ایم ایس ای مزید اسکیمیں لے کر آئے گا اور قرض دہندگان کو یقین دلایا کہ وہ ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمیشہ نرم قدم ثابت ہوگا۔

جن بینکوں نے گارنٹی اسکیم کا بہترین استعمال کیا ان کو مرکزی وزیر نے مبارکباد دی۔ بینکوں اور این بی ایف سیزکے سینئر ایگزیکٹوز نے اسکیم میں لائی جانے والی تبدیلیوں کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ اقدامات ملک میں ایم ایس ایز کو ضمانت کے بغیر قرضے کی سہولت فراہم کرنے اور اس طرح بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کریں گے۔

پروگرام کے دوران یہ اعلان کیا گیا کہ سی جی ٹی ایم ایس ای، ایم ایس ایم ای کے لیے مالیاتی شمولیت کا مرکز قائم کرنے کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (این آئی-ایم ایس ایم ای)، حیدرآباد کے ساتھ تعاون کرے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 4588)  


(Release ID: 1920368) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi