پنچایتی راج کی وزارت
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر نے ملک کی 2.5 لاکھ پنچایتوں پر زور دیا کہ وہ پورے ملک کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں
پنچایتی راج کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر قومی پنچایت ایوارڈ ہفتہ 2023 کے موقع پر صحت مند پنچایت، پانی میں خود کفیل پنچایت اور صاف ستھری اور ماحول دوست پنچایت پر قومی کانفرنس کا اہتمام کیا
Posted On:
20 APR 2023 9:00PM by PIB Delhi
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے پائیدار ترقیاتی اہداف کی مقامی سازی (ایل ایس ڈی جی) تھیمز 2، 4 اور 5: صحت مند پنچایت، پانی میں خود کفیل پنچایت اور صاف ستھری اور ماحول دوست پنچایت کے موضوع پر منعقدہ نیشنل پنچایت ایوارڈ ہفتہ 2023 کے دوران تکنیکی اجلاس سے خطاب کیا۔اس اجلاس میں جناب سنیل کمار سکریٹری، پنچایتی راج کی وزارت، پنچایتی راج کی وزارت اور پنچایتی راج کے ریاستی محکموں کے دیگر سینئر افسران اور مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔
پنچایتی راج، حکومت ہند کی وزارت نے ’قومی پنچایتی راج ایوارڈ ہفتہ 2023‘منایا جو 17 اپریل کو شروع ہوا اور 21 اپریل 2023 کو اختتام پذیر ہوا۔ 20 اپریل 2023 کو، یعنی اس مبارک جشن کے چوتھے دن تین موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی: ’موضوع2- صحت مند پنچایت‘، ’موضوع 4 – پانی کے معاملے میں خود کفیل پنچایت‘، اور ’موضوع 5 - صاف اور ماحول دوست پنچایت‘۔ یہ جشن بھارت رتن سی سبرامنیم آڈیٹوریم، این اے ایس سی ، پوسا، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔
20 اپریل 2023 کو قومی پنچایت ایوارڈ ہفتہ کی تقریبات کے چوتھے دن، موضوع2: صحت مند پنچایت پر تکنیکی سیشن-I، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وشال چوہان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس پینل کے اندر گرام پنچایتوں کے نمائندے، وزارت کے افسران، اور متعلقہ شعبےکے ماہرین شامل تھے۔
محترمہ پوڈیم سجاتا، سرپنچ، گوتم پور گرام پنچایت، بھدادری کوٹھا گوڈیم ضلع تلنگانہ، نے دیہات کو درپیش صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے چیلنجوں اور ان پر قابو پانے کے لیے نافذ کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ گرام پنچایت نے صحت مند پنچایت کے حصول کے حتمی مقصد کے ساتھ، ذاتی حفظان صحت اور کچرے کے مناسب انتظام کے بارے میں کمیونٹی میں بیداری پیدا کرنے کے لیے گھر گھر مہم چلائی۔ اڈیشہ کے گنجم ضلع کے کنچورا گرام پنچایت کے سرپنچ شری مدن موہن سیٹھی نے گاؤں اور گاؤں والوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہوئے ایل ایس ڈی جی تھیم -2 صحت مند پنچایت بنائی ہے۔ چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع کے سنکرا گرام پنچایت کی سرپنچ محترمہ ششی دھرو نے ایک صحت مند پنچایت کی تعمیر کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ساتھ اس معاملے میں پنچایت میں کی جانے والی گرام سبھاوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جناب (ڈاکٹر) مالی ناتھ کلشیٹی، ڈی ڈی جی، یشادا، حکومت مہاراشٹرا نے دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کاپائیدار ترقی کے اہداف کی مقامی سازی ( ایل ایس ڈی جیز) – پانی کے معاملے میں خود کفیل پنچایت کے موضوع 4 پر ایک تکنیکی سیشن کے لیے خیرمقدم کیا۔
الایامون گرام پنچایت، کولم ضلع، کیرالہ سے تعلق رکھنے والی محترمہ آسینہ مناف نے انتہائی محتاط منصوبہ بندی کے ذریعہ صحت اور صفائی کے میدان میں گرام پنچایت کی کامیاب کوششوں پر توجہ مرکوز کی۔ کپواڑہ ضلع، جموں و کشمیر کے فالمرگ گرام پنچایت کی سرپنچ محترمہ دلشاد بیگم نے پائیدار ترقیاتی اہداف کی مقامی سازی ( ایل ایس ڈی جی) تھیم 4 – پانی کے معاملے میں خود کفیل پنچایت، گاؤں والوں کو نل کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ محترمہ چتلا سوروپا رانی، سرپنچ، نیلوتلا، تلنگانہ نے موضوعاتی کامیابیوں کی پائیداری کے لیے روڈ میپ کے بارے میں بتایا اور ریاستوں کو پانی کو بچانے اور ماحول کے تحفظ کے لیے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات سے باخبرکیا۔
جناب نثار پی، نائب صدر، پیرومپادپا گرام پنچایت، ملاپورم، کیرالہ، نے پانی کی آلودگی جیسے پانی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے جی پی کی طرف سے کی گئی مثالی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ ان کوششوں میں پائیدارطریقہ کار کا نفاذ اور پانی کے معیار کی جانچ شامل ہے، جس کا حتمی مقصد پانی کے معاملےمیں خود کفیل پنچایت کی تشکیل کرنا ہے۔
جناب شیو موہن دکشت، نمائندہ، آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے اور مشیر، قومی آبی مشن نے، پانی کے تحفظ کے لیے وزارت جل شکتی کی طرف سے لیے گئے اہم فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا،جن کا مقصد یہ ہے کہ مستقبل میں شہریوں کے لئے پانی کی مناسب دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
بعد ازاں مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع کے تحت ہیوارے بازار گرام پنچایت کے نائب سرپنچ پدم جناب پوپٹراو بہوجی پوار نے پنچایتوں میں پانی کی سطح میں اضافہ کرنے سے متعلق مسائل پر سائنسی انداز میں تبادلہ خیال کیا، تاکہ دیہاتوں اور ملک بھر میں پانی کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔
پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت پانی کی دستیابی کم ہو رہی ہے، اس لیے پنچایتوں کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں کو پانی کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا اورپانی کی مناسب فراہمی کےلئےکئے جانےوالے اقدامات میں اپنا تعاون پیش کرنا ہوگا،اسی کے ساتھ ساتھ کمیونٹی اور مقامی باشندوں کی شرکت کو یقینی بنانا ہوگا۔
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے پانی کے معاملے میں خود کفیل پنچایت، صاف ستھری اور ماحول دوست پنچایت اور صحت مند پنچایت پر قومی کانفرنس کے دوران ایل ایس ڈی جی – پانی کے معاملے میں خود کفیل پنچایت کے موضوع4 پر تکنیکی سیشن سے خطاب کیا۔
پنچایتی راج کے مرکزی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنچایتی راج ملک کی ترقی کا مرکزی نقطہ ہے۔ گاؤں کی ترقی ملک کو خود کفیل بنانے کی راہ ہموار کرتی ہے۔
مزیدبرآں، انہوں نے اپنے خطاب میں پانی کے تحفظ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ پانی کی بچت کے پروگرام کی شروعات اپنے گھروں سے کریں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پانی کے تحفظ اور ذخائر کی تعمیر ،کاربن سے پاک ، پانی کے معاملے میں خود کفیل پنچایتوں اور اپنی مدد آپ کاپروگرام چلانےوالے گروپس کے ممبروں کے لیے ماہی گیری کی ترقی میں مدد کر سکتی ہے۔ پنچایتی راج کے مرکزی وزیر نے ملک کی 2.5 لاکھ گرام پنچایتوں پر زور دیا کہ وہ مل کر کام کریں اور پورے ہندوستان کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔
ایل ایس ڈی جی – صاف ستھری اورماحولیات کےلئے سازگار پنچایت کے موضوع 5 پر تکنیکی سیشن کا اس کے بعد مشیر، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت محترمہ ریٹا کھنہ کی صدارت میں افتتاح کیا گیا۔
مہاراشٹر کے سانگلی ضلع کے تحت کنڈل گرام پنچایت کے سرپنچ جناب دگاڈو چندھو کھڈے نے ایل ایس ڈی جی تھیم 5 – صاف ستھر ی اور ماحولیات کے لئے سازگار پنچایت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے، جس کے لیے گرام پنچایت کو عزت مآب صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں پنچایتوں کے ساتھ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کی ترغیب دینے پر قومی کانفرنس کے دوران پہلے انعام سے نوازا گیا ہے۔
اڈیشہ کے گنجم ضلع کی سیاسن امباگام گرام پنچایت نے کلین اینڈ گرین پنچایت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کئی اختراعی کوششیں کی ہیں، جس سے متعلق معلومات جناب سبرت کمار جینا، بی ڈی او، ہنجیلیکٹ، گنجم نے دی۔ جناب ارشناپیلی وینکٹیشور راؤ، سلطان پور گرام پنچایت ایلیگڈ، پیڈا پلی، تلنگانہ کے سرپنچ نے پائیدار ترقیاتی اہداف کی مقامی سازی (ایل ایس ڈی جی) کے تحت تھیم 5- کلین اینڈ گرین پنچایت کو حاصل کرنے کے لیے گرام پنچایت میں جاری متاثر کن ترقیاتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور قومی پنچایت ایوار ڈ ہفتہ( این پی اے ڈبلیو)2023 میں تیسرا ایوارڈ جیتنے کی راہ میں پیش رفت کی۔
محترمہ پرینکا تیواری، سرپنچ، راج پور گرام پنچایت، ہاتھرس ضلع، اتر پردیش، نے فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے نظام کو درست کرنے اور گرام پنچایت میں صفائی اور حفظان صحت کو فروغ دینے کے لیے نافذ کیے گئے متعدد اقدامات پر کلیدی خطبہ پیش کیا۔
اتراکھنڈ کے ٹہری گڑھوال ضلع کے جرگاؤں گرام پنچایت کے سرپنچ جناب اروند سکلانی تقریباً 50 ہزار درخت لگانے کےپختہ عزم کے ساتھ صاف ستھری اور ماحول دوست پنچایت کی تعمیر کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ پنجاب کے ضلع موہالی کی ماجری گرام پنچایت کے سرپنچ جناب جگدیپ سنگھ، سولر پینلز کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ دیہاتی عوام کے لیے کم قیمت پر زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے کے معاملے میں رہنمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے پانی کے تحفظ اور صاف ستھری اورماحول دوست پنچایت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ محترمہ رجنی پی، سرپنچ، پیام گرام پنچایت، کنور ضلع، کیرالہ، نے مختلف اقدامات کے بارے میں بات کی جوگرام پنچایت کے ذریعہ ٹھوس کچرےکے بندوبست کےسلسلے میں لاگو کیے گئے ہیں۔ ان میں ایک بڑے پیمانے پر صفائی پروگرام، فضلہ اکٹھا کرنے کی سہولت اور کچرے کو الگ کرنا شامل ہے۔ ان کوششوں کا حتمی مقصد پنچایت کے علاقوں کو پلاسٹک سے پاک بنانا اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی مقامی سازی( ایل ایس ڈی جی) کی تھیم 5- صاف ستھری اور ماحول دوست پنچایت کے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔
محترمہ ممتا ورما نے قومی پنچایت ایوارڈ ہفتہ (این پی اے ڈبلیو)2023 کے چوتھے دن تھیم 5- صاف ستھری اور ماحول دوست پنچایت پر تکنیکی سیشن III کا اختتام کیا اور تقریب میں شامل ہونے کے لیے پینل مذاکرات میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گرام پنچایتوں کی دیہی ہندوستان کی ترقی کے سلسلے میں کئے جانے والے ان کے معیاری کام کی تعریف کی۔
تقریب کے چوتھے دن کا اختتام ثقافتی لوک رقص اور موسیقی کی پرفارمنس کے ساتھ ہوا جسے قومی پنچایت ایوارڈز ہفتہ-2023 کی تقریبات کے سامعین/شرکاء نے بھرپورطریقے سے سراہا اور ان کا استقبال کیا۔
**********
ش ح۔ س ب ۔ ف ر
U. No.4567
(Release ID: 1920180)
Visitor Counter : 111