وزارت آیوش
ہمارے یہاں یوگ اور مراقبہ جیسے حفاظتی اور حوصلہ افزا صحت نظام کی ایک عظیم روایت رہی ہے، جو اب عالمی تحریک بن چکی ہیں:وزیر اعظم جناب نریندر مودی
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ون ارتھ- ون ہیلتھ- ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا2023 کا افتتاح کیا
آیوش کی وزارت، میڈیکل ویلیو ٹریول(ایم وی ٹی) میں آیوش شعبے کی طاقت کو دکھانے کےلیے اس پروگرام میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے
Posted On:
26 APR 2023 5:46PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج نئی دہلی میں ون ارتھ- ون ہیلتھ- ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا2023 کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔وزیراعظم نے تمام قومی اور بین الاقوامی شرکاء کا استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس ون ارتھ- ون ہیلتھ کے ایجنڈے پر عالمی شراکت داری کو مستحکم بنائے گی۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب جامع حفظان صحت کی بات آتی ہے تو ہندوستان کے پاس ایک بڑی طاقت ہے، ہمارے پاس صلاحیت ہے، ہمارے پاس ٹیکنالوجی ہے، ہمارا اپنا ٹریک ریکارڈ ہے، ہماری روایت ہے۔ ہزار برسوں سے صحت کے تئیں ہندوستان کا نقطہ نظر جامع رہا ہے۔ ہمارے پاس حفاظتی اور حوصلہ افزا صحت کی ایک عظیم روایت ہے۔ یوگ اور مراقبہ جیسے نظام اب عالمی تحریک بن چکے ہیں۔ یہ جدید دنیا کے لیے قدیم بھارت کے تحفے ہیں۔ اسی طرح ہماری آیوروید نظام صحت کا ایک مکمل نظم و ضبط ہے، جو صحت کی جسمانی اور ذہنی پہلوو ں کا خیال رکھتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا تناؤ اور طرز زندگی کی بیماریوں کا حل تلاش کررہی ہے۔ ہندوستان کی روایتی صحت خدمات نظام میں اس کے بہت سارے جواب ہیں۔ ہمارے روایتی کھان پان ، جس میں موٹا اناج شامل ہے، خوراک کے تحفظ اور تغذیے میں بھی مدد کرسکتی ہے۔ صحت سے متعلق چیلنجوں کے تئیں عالمی ردعمل الگ الگ نہیں ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ یہ ایک منظم ، جامع اور ادارہ جاتی ردعمل کا وقت ہے۔ ہماری جی -20 صدارت کے دوران یہ ہمارے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے۔
آیوش کی وزارت، میڈیکل ویلیو ٹریول (ایم وی ٹی) میں آیوش شعبے کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے اس تقریب میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے۔ وزارت، آیوش کی طاقت کواجاگر کرنے والی نمائش اور ایم وی ٹی کے تئیں تعاون کے ذریعے آیوش کی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کررہی ہے۔ مختلف ممالک کے وزرائے صحت ، قومی اور بین الاقوامی پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور اس موضوع کے ماہرین اور دیگر شخصیات تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔ وہ اس دوران نئی دہلی میں موجود آیوروید کے کل ہند ادارے کا بھی دورہ کریں گے، تاکہ روایتی ادویات کی براہ راست جانکاری بھی حاصل کرسکیں۔
جدید ترین اعداد وشمار کے مطابق ہندوستان ایم وی ٹی کے لیے اہم مقام کے طور پر ابھرا ہے، جو اس حقیقت سے واضح ہے کہ 2017 میں ہندوستان میں طبی سیاحت کی مانگ کرنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد 4542000 تھی، جس میں سیاحت پر غیرملکیوں کے ذریعے کل خرچ 12 اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر (ایک لاکھ کروڑ) سے زیادہ تھی۔ تندرستی ، طبی دیکھ بھال، تھیریپیز کے احیا، یوگ، مراقبہ، سستی اور جامع صحت دیکھ بھال وغیرہ سمیت اعلی معیاری صحت دیکھ بھال خدمات کے ترقی کے اس راستے میں مضبوط معاون تسلیم کیا گیا ہے۔
اس 2 روزہ چوٹی اجلاس میں 73 ممالک کے125 نمائش کار اور تقریبا500 غیرملکی میزبان نمائندے شامل ہوں گے۔ افریقہ، مشرقی وسطی،آزاد ممالک کے دولت مشترکہ، سارک اور آسیان ممالک کے نمائندے اور ہندوستانی صحت دیکھ بھال فراہم کرنے والے اور غیرملکی شرکا کو ایک فورم پر لایا جائے گا اور اس کے ذریعے وہ ایک دوسرے سے جڑیں گے۔
***********
ش ح ۔ع ح۔ت ع
U. No 4557
(Release ID: 1920145)
Visitor Counter : 132