نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے  غذا میں موٹے اناج کو  بڑھاوا دینا – ہندوستان کی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بہترین پہل پر  ایک رپورٹ جاری کی

Posted On: 26 APR 2023 7:40PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ  نے غذا  میں موٹے  اناج کو بڑھاوا دینا  -  ہندوستان کی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی بہترین پہل پر  ایک رپورٹ جاری کی۔ نیتی آیوگ  کے  وائس چیئر مین  سمن کے بیری نے  ممبر (صحت) ڈاکٹر وی کے پال،  ممبر  (زراعت)  ڈاکٹر رمیش چندر اور  سی ای او   بی وی  آر  سبرامنیم کی موجودگی میں  یہ رپورٹ جاری کی۔

 اس موقع پر  خواتین واطفال بہبود کی  وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری  محترمہ  ادتیہ راوت، زراعت  وکسانوں کی بہبود  کی وزارت میں  جوائنٹ سکریٹری  محترمہ شبھا ٹھاکر ، اسکولی تعلیم اور  خواندگی کے محکمے  میں ڈپٹی سکریٹری محترمہ دیپا آنند اور  نیتی آیوگ  کے سینئر  مشیر  ڈاکٹر  راجیو سین  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ رپورٹ  موٹے اناج  کے  ویلیو چین  کے مختلف پہلوؤں ، خاص طور  سے پیدا وار ، پروسیسنگ  اور کھپت میں  ریاستی سرکاروں  اور اداروں کے ذریعہ  اپنائی گئی  بہترین اور  جدید  پیش رفتوں  کا  ایک خاکہ  سامنے رکھتی ہیں۔ رپورٹ  تین موضوعات پر مبنی ہے۔ (اے) موٹے اناج کو بڑھاوا دینے کے لئے ریاستی مشن  اور پہل ، (بی) آئی سی ڈی ایس نے  موٹے اناج کو شامل کرنا  اور (سی)  اختراعاتی طریقہ کار کے لئے  تکنیکوں استعمال اور  تحقیق وترقی -  یہ رپورٹ  ہماری غذا  میں موٹے اناج  کی حصہ داری کو بڑھانے  اور اسے قومی دھارے میں لانے کے لئے  ایک رہنما  کی شکل میں کام کرے گی۔

اس موقع پر  نیتی آیوگ  کے وائس چیئر مین  جناب سمن کے بیری نے کہا ‘‘یہ رپورٹ  بہت مناسب وقت پر آئی ہے، عزت مآب وزیراعظم نے  موٹے  اناج کی اہمیت کو  بڑھاوا دینے کے لئے  اسٹریٹجک قیادت فراہم کی ہے۔ رفتہ رفتہ غذا میں تبدیلی آئی ہے ، جو  ماحولیاتی  استحکام  اور صحت پر پڑنے والے اثرات  سے  جڑی ہے اور  لوگ  ملٹس کے  طبی ، تغذیاتی  وسوجن وغیرہ مسائل میں مدد گار  علامتوں کی ستائش کرنے  لگے  ہیں۔ آگے  ہم نے  موٹے اناج کو  سپر فوڈ کی شکل میں  مقبول بنانے  اور  اسے فیشن میں لانے کے لئے برانڈنگ  و مارکیٹنگ کی  طاقت  کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے’’۔

نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر  وی کے پال نے کہا کہ  موٹا اناج  تغذیہ سے بھر پور  ہے۔ اس طرح کے دستاویز ہونا  اہم ہے، کیونکہ یہ  عام لوگوں  و  موٹے اناج کے ڈاٹا ،  شواہد  کو دیکھنے والوں میں  غذا  میں  اسے  شامل کرنے کو لے کر  ایک اعتماد پیدا کرے گا۔

نیتی آیوگ  کے  ممبر  پروفیسر رمیش چندر نے کہا کہ ‘‘ہمارے  عزت مآب وزیراعظم نے  موٹے اناج کو  قومی و عالمی سطح پر  ایک باعزت  درجہ دلانے کے لئے  خود  مخصوص دلچسپی لی ہے۔ یہ رپورٹ  وسیع طور سے پالیسی ، ریاستی مشنوں  اور  تحقیق  و ترقی  اور  تکنیکی  اختراعات کا  احاطہ کرتی ہے، تاکہ  موٹے اناج کو بڑھاوا مل سکے اور  موٹے  اناج کے بارے میں لوگ  زیادہ جان سکیں گے۔’’

سی او او  جناب بی وی آر  سبرامنیم  نے کہا کہ  موٹا  اناج  ہماری غذا  میں بہت عام چیز  تھی۔ حالانکہ  غذا  کی شکل  رفتہ رفتہ  چاول اور گیہوں کی طرف  منتقل ہوگئی۔  شوگر جیسے غیر مواصلاتی  امراض میں اضافے کے ساتھ ساتھ  موٹا اناج  ہماری غذا  میں دوبارہ شامل ہو رہا ہے۔ ملک  کی  تغذ یاتی تحفظ کی سمت میں  موٹے اناج میں  وسیع امکانات موجود ہیں۔ ہمارے عزت مآب وزیراعظم نے  موٹے اناج کو  غذا کے قومی دھارے میں لانے میں  اہم رول ادا کیا ہے اور یہ رپورٹ  اس میں اہم  معاون ثابت ہوگی۔’’

غذا میں موٹے اناج کو بڑھاوا –ہندوستان کی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بہترین پہل، رپورٹ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ج ق- ق ر)

U-4560



(Release ID: 1920141) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Marathi , Hindi