صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 27 APR 2023 10:22AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت  کووڈ سے بچاؤ کےاب تک 220.66 کروڑ ٹیکے (95.21 کروڑ دوسرےٹیکے اور22.87 کروڑ احتیاطی ٹیکے) لگائے جا چکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 4,358ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

ہندوستان میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 57,410 ہے۔

فی الحال زیر علاج مریضو ں کی شرح 0.13فیصد ہے۔

سردست ملک میں شفایابی کی شرح 98.69فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12,932 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,43,35,977ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ کے 9,355نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔

طبی جانچ کے بعد اس بیماری سےمتاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (4.08فیصد) ہے ۔

طبی جانچ کے بعد اس بیماری سے متاثر پائے جانےوالے مریضوں کی ہفتہ وار شرح (5.36فیصد ) ہے ۔

اب تک کل 92.60 کروڑ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 2,29,175ٹیسٹ کیے گئے۔

***********

ش ح س ک۔ ع ر

U. No. 4558


(Release ID: 1920129) Visitor Counter : 109