وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کی صدارت کریں گے

Posted On: 26 APR 2023 9:10PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ، 28 اپریل کو نئی دلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔  اس میٹنگ میں چین، قزاخستان، کرغستان، روس، تاجکستان، ازبیکستان کے وزرائے دفاع شرکت کریں گے۔ بھارت نے ایس سی او کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کی غرض سے بیلاروس، ایران کو بھی مدعو کیا ہے، جن کو فی الحال ایس سی او میں مشاہد کا درجہ حاصل ہے، جبکہ پاکستان کے وزیر دفاع ورچوئل طور پر میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یہ وزرائے دفاع، علاقائی امن اور سلامتی، ایس سی او کے اندر انسداد دہشت گردی سے متعلق کوششیں اور ایک مؤثر کثیر جہتی نظام سے متعلق امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ، 27 اور 28 اپریل 2023 کو میٹنگ میں شرکت کرنے والے وزرائے دفاع سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جن کے دوران دفاع سے متعلق دو طرفہ امور اور باہمی مفاد کے دیگر امور پر غور وخوض کیا جائے گا۔

بھارت کے ایس سی او رکن ملکوں کے ساتھ قدیم تہذیبی، ثقافتی اور روحانی تعلقات ہیں، لہٰذا 2017میں بھارت کی ایس سی او کی رکنیت سے ان تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق بھارت کی خواہش کی توثیق ہوتی ہے۔ بھارت خطے میں کثیر جہتی، سیاسی، سلامتی، اقتصادی اور عوام سے عوام کے درمیان روابط کے فروغ دینے کے مقصد سے ایس سی او کو ایک اہم علاقائی گروپ سمجھتا ہے۔

بھارت، ایس سی او ملکوں کے مابین اشتراک اور تعاون کو مستحکم بنانے کی خاطر، مسلسل مزید خیالات ونظریات اور پہل قدمیاں متعارف کرارہا ہے۔ اس سال اپنی صدارت کے تحت، بھارت نے دفاع سے متعلق دو سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے تاکہ ایس سی او کے رکن ملکوں کے مابین باہمی تال میل میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں پہلی تقریب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور آفات کی صورت میں راحتی کارروائیوں کے بارے میں تھی، جبکہ دوسری فوجی میڈیسن، حفظان صحت اور عالمی وبا سے نمٹنے میں مسلح فورسز کے تعاون سے متعلق امور کے بارے میں، ایس سی او ملکوں کے دفاعی دانشوروں اور تھنک ٹینکس کا سیمینار تھا۔

بھارت، اپنی صدارت میں ایس سی او کے ایجنڈے کو آگے لے جانے کے تئیں اپنے عزم اور عہد بندگی پر قائم ہے۔

**********

)ش ح ۔ ع م۔ ع ر)

U-4551


(Release ID: 1920126) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi