امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
برلن میں ہند- جرمنی ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں ہندوستان نے جرمنی کے ساتھ معیار والے بنیادی ڈھانچے کے نئے ورک پلان پر دستخط کئے
ان کوششوں کا ہدف کاروبار میں تکنیکی رکاوٹوں کو کم کرنا اور اختراعات و صارفین کے تحفظ کو بڑھا وا دینا ہے
Posted On:
26 APR 2023 5:41PM by PIB Delhi
صارفین امور کے محکمہ اور جرمنی کے اقتصادی معاملوں اور موسمیاتی کارروائی کی وفاقی وزارت نے ہند – جرمنی ورکنگ گروپ کی نویں سالا نہ میٹنگ کے دوران سال 2023 کے لئے معیار والے بنیادی ڈھانچے کے نئے ورک پلان پر دستخط کئے ہیں ۔ 25 اپریل 2023 کو جرمنی کے برلن میں اس منصوبے پر دستخط کئے گئے۔
یہ سالانہ میٹنگ ورکنگ گروپ کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔ صارفین امور کے محکمے نے ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ندھی کھرے اور جرمنی کے اقتصادی امور و موسمیاتی کارروائی کے لئے وفاقی وزارت ، ڈیجیٹل و اختراعاتی پالیسی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ڈینیلا بروئنس ٹرپ نے میٹنگ کے دوران تکنیکی رکاوٹوں کو کم کرنے اور اختراعات و صارفین کے تحفظ کو بڑھا وا دینے میں ورکنگ گروپ کے اہم رول پر زور دیا۔
ورکنگ گروپ کے تکنیکی مکالمے میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے اہم شعبوں پر بھی بات چیت کی گئی ، اس کے علاوہ دونوں ممالک بین الاقوامی سطح پر معیاری بنیادی ڈھانچے (کیو آئی ) کے سسٹم جاتی تال میل کو بڑھاوا دیتے ہیں۔
دونوں فریق کے اسٹیک ہولڈرس نے اس سالانہ میٹنگ میں حصہ لیا ، اس میں بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس)، جرمن انسٹی ٹیوٹ آف فار اسٹینڈرڈائیزیشن (ڈی آئی این)، الیکٹریکل الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے لئے جرمن کمیشن (ڈی کے ای) ، معیار کے دیگر بنیادی ڈھانچہ اداروں کے ساتھ ہی صنعتی تنظیموں سے انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کی موجودگی رہی۔
معیار والے بنیادی ڈھانچہ اکائیوں و صنعتوں کے اسٹیک ہولڈرس نے جرمنی اور ہندوستان میں موجودہ کیو آئی کی ترقی پر گہرائی سے نظر ڈالی۔ ان میں ہندوستان کے لئے معیارات کے قومی ایکشن پلان ، جرمن معیارات روڈ میپ سرکلر معیشت اور صنعت 4.0 موجود تھے۔ دیگر معاونین میں ہندوستان میں بازار کی نگرانی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹ سرویلانس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ایپلی کیشنز اور ڈیجیٹل منظوری کے نشان شامل ہیں۔
سال 2023 کا ورک پلانگ کیو آئی کے اہم عناصر کے ساتھ مل کر بنا ہے۔ اس میں معیارات کی تصدیق ، منظوری ، یکساں تجزیہ ، قانونی میٹرولوجی، مصنوعات کا تحفظ اور بازار کی نگرانی شامل ہیں۔ یہ تال میل والے عالمی خلوں کے ساتھ ساتھ مخصوص شعبوں میں تعاون کے موضوعات جیسے ڈیجیٹائزیشن ( صنعت 4.0 ، مصنوعی ذہانت، سائبر تحفظ) ، سرکلر معیشت ، اسمارٹ زراعت اور مشینری کا تحفظ جیسے کراس – کٹنگ موضوعات پر توجہ دیتا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-4553
(Release ID: 1920112)
Visitor Counter : 118