ریلوے کی وزارت

آر پی ایف نے 23-2022 ء   کے دوران  604 افراد کو اسمگلروں کے چنگل سے بچایا اور 207 اسمگلروں کو گرفتار کیا


آر پی ایف  ٹیم نے پلیٹ فارم، ریل  پٹریوں اور ٹرینوں میں  873 مرد اور  543 خواتین مسافروں کی جان بچائی

آر پی ایف نے ’’ آپریشن ماتری شکتی‘‘ کے تحت  158 خواتین کو ٹرین میں اور  220 خواتین کو ریلوے احاطے میں بچے کی پیدائش میں مدد فراہم کی

آر پی ایف  ٹیم نے آپریشن وائیلیپ  کے تحت   108 معاملات کا پتہ لگایا اور  68 ملزمان کو گرفتار کیا

آر پی ایف  کے انسدادِ  انسانی اسمگلنگ یونٹ  740 سے زیادہ مقامات پر  سرگرم عمل ہیں

4280   دلالوں کو  گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی کی گئی

Posted On: 26 APR 2023 3:01PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے کی ریلوے پروٹیکشن فورس  ( آر پی ایف )   ریلوے مسافروں، مسافروں کے  مقامات اور ریلوے املاک کی حفاظت کے لئے مسلسل احتیاطی اقدامات کرنے کے لئے  عہد بستہ ہے ۔ آر پی ایف کو ریلوے املاک، مسافروں کے  مقامات اور مسافروں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ فورس مسافروں کو محفوظ اور آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر تی ہے۔ یہ بھارتی ریلوے کو اپنے صارفین کو محفوظ مال بردار ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ آر پی ایف  نے احتیاطی اقدامات کے ساتھ ساتھ ریلوے املاک کے خلاف جرائم کا پتہ لگانے کے اقدامات کرتے ہوئے  ، ملک بھر میں پھیلے ہوئے ریلوے کے بڑے اثاثوں کے تحفظ کی ذمہ داری کو  بہت اچھے طریقے سے  نبھایا ہے۔

مالی سال 2023-2022  ء  کے دوران آر پی ایف   کی کامیابیوں کا ایک مختصر خلاصہ حسب ذیل ہے :

 بچوں کا تحفظ اور آپریشن ننھے فرشتے :- وزارت ریلوے نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ( ایم او ڈبلیو سی ڈی ) کے اشتراک سے 5 مارچ ، 2015 ء کو  ریلوے کے رابطے کے ساتھ پریشان حال  بچوں کی بہتر دیکھ بھال اور تحفظ سے متعلق کام کاج کے معیاری  ضابطے  ( ایس او پی ) جاری کئے تھے ۔  ایس او پی میں تمام مروجہ رہنما خطوط/ دفعات/ ہدایات وغیرہ کو شامل کرنے کے لئے ، 23 دسمبر ، 2021 ء   کو ایک ’ریلویز کے لئے نظر ثانی شدہ ایس او پی‘ 2021 جاری کیا گیا ہے۔  ایس او پی  کے مطابق،  سردست  143 ریلوے اسٹیشنوں پر سی ایچ ڈیز    سرگرم عمل ہیں۔ آر پی ایف  نے مالی سال 2023-2022 ء کی مدت کے دوران اپنے خاندان سے متعدد وجوہات کی بناء پر کھوئے ہوئے/ الگ ہونے والے بچوں کو دوبارہ ملانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور  بھارتی ریلوے کے رابطے میں آنے والے ایسے  17000 سے زیادہ بچوں کو بچایا ہے  ، جنہیں  دیکھ بھال اور  تحفظ کی ضرورت  ہے ۔

اس سلسلے میں،  ایک بڑی مہم ’’ ننھے فرشتے ‘‘ کےنام سے شروع کی گئی ہے ، جو بھارتی ریلویز نے ، ایسے بچوں کو بچانے کے لئے شروع کی ہے  ، جو ٹرینوں / ریلوے اسٹیشنوں پر پائے گئے ہیں اور جنہیں دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے ۔ اس مہم  سے شاندار نتائج ظاہر ہوئے ہیں ۔

انسانی اسمگلنگ اور آپریشن  آہت  -   انسانی اسمگلروں کی کوششوں کو روکنے کے لئے ایک مؤثر طریقہ کار کے لئے، 2022  ء میں جاری کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق، آر پی ایف  کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ پوسٹ لیول (تھانہ کی سطح) پر 740 سے زیادہ کام کر رہے ہیں۔ یہ اے ایچ ٹی یوز   انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں شامل ایجنسیوں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں اور اسمگل کئے جانے والے بچوں کو بچانے میں ان کی مدد کرتے ہیں ۔ مالی سال  ( 2022-2023 ء )  کے دوران 207 اسمگلروں کی گرفتاری کے ساتھ  604 افراد کو اسمگلروں کے چنگل سے بچایا گیا۔ آر پی ایف  نے 6 مئی ، 2022 ء  کو رضاکارانہ کارروائی کی ایسوسی ایشن (نوبل انعام یافتہ سری کیلاش ستیارتھی کی  فاؤنڈیشن) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں  ، جسے بچپن بچاؤ آندولن بھی کہا جاتا ہے تاکہ آر پی ایف  اور ریلوے کے جوانوں کے چھاپے، بچاؤ اور انسانی اسمگلنگ کے بارے میں معلومات کے اشتراک کے لئے آر پی ایف  اور ریلوے کے جوانوں کی  صلاحیت سازی میں بہتری آئے  ۔  اس کے علاوہ ،  آر پی ایف  کے ذریعے چلائے جانے والے اے ایچ ٹی یوز  کو مضبوط کرنے کے لئے ایم ایچ اے  نے  12.6 کروڑ روپئے کی رقم  بھی منظور کی ہے ۔

ایمرجنسی ریسپانس اور آپریشن ’   یاتری سرکشا  ‘   -  پریشانی میں مبتلا مسافروں کی سیکورٹی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے اور فوری مدد کے لئے، مسافر ریل مدد پورٹل یا ہیلپ لائن نمبر 139 (ایمرجنسی ریسپانس سپورٹ سسٹم نمبر 112 کے ساتھ مربوط) کے ذریعے شکایت کر سکتے ہیں۔ مالی سال  (  2023-2022 ء )  کے دوران، 2.4 لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں اور ان کے حل کے لئے مناسب ضروری کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ، ریلوے مسافروں کی سیکورٹی کو بڑھانے اور ان کے سیکورٹی خدشات کو دور کرنے کے لئے ٹوئیٹر، فیس بک وغیرہ  جیسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مسافروں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہے۔

آپریشن   ’’ جیون رکشا ‘‘   - آر پی ایف   کی چوکسی اور تیز کارروائی کی وجہ سے ، مالی سال 2023-2022 ء کے دوران  آپریشن جیون رکشا کے تحت آر پی ایف ٹیم نے ریلوے پٹریوں اور ٹرینوں میں 873 مرد اور  543 خواتین مسافروں کی جانیں  بچائی ہیں ۔

سامان کی بازیافت اور آپریشن امانت- مالی سال 2022 - 2023 کے دوران، آر پی ایف  نے 32,337 مسافروں کے 50 کروڑ روپئے  کی لاگت کے چھوٹے ہوئے سامان کو بازیافت کیا اور  انہیں ضروری تصدیق کے بعد  واپس پہنچایا  ۔ آر پی ایف   یہ خدمات ’’  آپریشن امانت ‘‘  کے تحت انجام دے رہی ہے۔

خواتین کی  سکیورٹی اور آپریشن  ’’ ماتری شکتی ‘‘ -   خواتین مسافروں کا تحفظ اور سلامتی بھارتی ریلوے کی ایک اہم تشویش رہی ہے۔ اس سلسلے میں، 17 اکتوبر ، 2020 ء کو ’’ میری سہیلی ‘‘  پہل شروع کی گئی تھی ، جس کا مقصد طویل  مسافت والی ٹرینوں میں خواتین مسافروں کو تحفظ فراہم  کرنا ، خاص طور پر  ، ان مسافروں کو ، جو تنہا سفر  کر ہی ہیں  اور جنہیں مجرموں سے زیادہ خطرہ درپیش ہے ۔ خواتین مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دیگر احتیاطی اقدامات جیسے کہ ٹرین  میں محافظوں کی فراہمی ،  864 اسٹیشنوں اور تقریباً 6646  ریل ڈبوں میں سی سی ٹی وی  نظام ، لیڈیز اسپیشل مضافاتی ٹرینوں میں خاتون محافظ ، ٹرینوں میں مخلوط  محافظ ، لیڈیز کوچز میں غیر مجاز مسافروں کے خلاف باقاعدہ مہم وغیرہ بھی نافذ کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ، آر پی ایف  اہلکار  ، خاص طور پر خواتین آر پی ایف  اہلکار   ، جو  سردست آر پی ایف کے کل عملے کا 9 فی صد ہیں (   یونیفارم فورسز میں سب سے زیادہ) ، ان حاملہ خواتین کی مدد کے لئے  پہنچتی ہیں  ، جنہیں ٹرین کے سفر کے دوران یا ریلوے کے احاطے میں  زچگی کے لئے ضرورت ہوتی ہے۔ مالی سال 2023-2022 ء  کے دوران، آر پی ایف  نے  ’ آپریشن ماتری شکتی  ‘  کے تحت بچے کی پیدائش میں 158 خواتین کو ٹرین میں اور 220 خواتین کو ریلوے کے احاطے میں مدد فراہم کی ہے۔

دلالوں کے خلاف کارروائی اور آپریشن  ’’ اُپلبدھ ‘‘  -  اس سلسلے میں مالی سال 2023-2022 ء   کے دوران  4280   دلالوں کو گرفتار کر کے  ، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی  ہے ۔

آر پی ایف ٹیموں کے ذریعہ بھارتی ریلوے  میں دلالوں کے خلاف  مسلسل کارروائی کی جاتی ہے۔   ان دلالوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایسے غیر قانونی سافٹ ویئرز  تیار کرنے والوں ، سپر سیلرز، سیلرز اور ریٹیلرز کی گرفتاری کے ساتھ  140 سے زائد غیر قانونی سافٹ ویئرز کو  ضبط کیا گیا ہے ۔

 آپریشن  ’’ ریل سرکشا ‘‘ - ریلوے کی املاک کی حفاظت اور ریلوے کی جائیداد سے متعلق جرائم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ذمہ داری کے مطابق، آر پی ایف  نے  ، اس طرح کے جرم میں ملوث 9179 افراد کو گرفتار کیا  اور مالی سال 2023-2022 ء کے دوران   6.3 کروڑ روپئے  کی چوری شدہ ریلوے  املاک کی بازیابی کی۔

آپریشن  ’’ نارکوز ‘‘  -  حکومت ہند نے اپنے نوٹیفکیشن نمبر  1403  بتاریخ 11 اپریل ، 2019 ء کے ذریعے   بھارت کے غیر معمولی گزٹ ’ ایس او  ‘  1852 ( ای ) میں اشاعت کے ذریعے      اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس سے اوپر کے رینک کے ریلوے پروٹیکشن فورس کے افسران کو نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹنس  ( این ڈی پی ایس )  ایکٹ کے تحت تلاش کرنے، ضبط کرنے اور گرفتار کرنے کا اختیار دیا  گیا ہے۔ مالی سال 2023-2022 ء    کے دوران، 1022 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،  جس کے ساتھ ساتھ  81 کروڑ روپئے مالیت  کے  این ڈی پی ایس  ضبط کئے گئے ہیں اور گرفتار مجرموں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے بااختیار اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

آپریشن ’ وائیلیپ ‘  -  جنگلی حیات اور جانوروں کے حصوں کی اسمگلنگ فطرت کے خلاف جرم ہے۔ آر پی ایف اس معاملے پر  محترک ہے اور اس نے جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور کئی ممنوعہ جنگلی حیات یعنی پرندے، سانپ، کچھوا، مور، رینگنے والے جانور وغیرہ اور ان کی پروسیس شدہ مصنوعات کے ساتھ صندل کی لکڑی اور دیگر نباتات  اور حیوانات کو برآمد کیا ہے۔

ٹیم آر پی ایف  کے ذریعے آپریشن وائیلیپ   کے تحت مالی سال 2023-2022 ء  کے دوران  108 معاملات کا پتہ لگایا گیا اور  68 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 4522



(Release ID: 1919918) Visitor Counter : 92


Read this release in: Telugu , Tamil , English , Hindi