وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم بھونیشور، اڈیشہ میں تیسری ای ڈبلیو جی  میٹنگ کی میزبانی کرے گی

Posted On: 25 APR 2023 9:26PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم 26 سے 28 اپریل 2023 تک بھونیشور، اڈیشہ میں تیسری ایجوکیشن ورکنگ گروپ (ای ڈی ڈبلیو جی) میٹنگ کی میزبانی کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس پروگرام میں جی 20 کے رکن ممالک، مہمان ممالک اور او ای سی ڈی، یونیسکو اور یونیسیف جیسی مدعو تنظیمیں شرکت کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1NKXX.jpg

سہ روزہ تقریب  ایک سیمینار/نمائش اور ورکنگ گروپ کی میٹنگز پر مشتمل ہوگی۔ این اس ڈی سی کے تعاون سے سی ایس آئی آر- انسٹی ٹیوٹ آف منرلز اینڈ میٹریلز ٹیکنالوجی میں ’کام کے مستقبل کے تناظر میں زندگی بھر سیکھنے کے لئے صلاحیتوں کی تعمیر‘ پر سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے پہلے دن ڈاکٹر سبھاش سرکار، وزیر مملکت برائے تعلیم، حکومت ہند خطاب کریں گے۔

آج تقریب سے پہلے کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، جناب سنجے کے مورتی، سکریٹری ہائر ایجوکیشن نے بتایا کہ تیسری ای ڈی ڈبلیو جی اجلاس جی 20 ممبران، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں  اورممالک سے موصول ہونے والی معلومات پر مبنی جی 20 وزیر تعلیم کے اعلامیہ کے صفر مسودہ پر غور کرنے کے لئے  ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا ۔ اس سے جو سفارشات سامنے آئیں گی وہ 22 جون 2023 کو پونے میں وزرائے تعلیم کے اجلاس میں پیش کیے جانے والے اعلامیے کے مسودے میں شامل ہوں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27WFM.jpg

ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے سکریٹری، جناب اتل تیواری نے تیسری ای ڈبلیو جی میٹنگ اور سیمینار سے پہلے ہونے والے پروگراموں کی جھلکیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے میڈیا کو مطلع کیا کہ اتکل دیوس سے لے کر اب تک اوڈیشہ میں جن بھاگیداری پروگراموں میں 1 لاکھ لوگوں نے شرکت کی ہے، جو جی 20 صدارت  کو عوامی صدارت بنانے کے لئے  وزیر اعظم کے واضح اپیل کے جواب میں شروع ہوا تھا۔ انہوں نے سی ایس آئی آر-آئی ایم ایم ٹی گراؤنڈز میں جاری جی ٹوئنٹی فیوچر آف ورک نمائش کا بھی ذکر کیا، جس کا آغاز تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کیا تھا۔   نیز کانفرنسوں اور ورکشاپس کا بھی ذکر کیا جو ورکنگ گروپ کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی تھیں۔

محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی  کے سکریٹری، جناب سنجے کمار،   نے اسکول کے نصاب میں مہارت کے انضمام اور مستقبل کی مختلف صلاحیتوں سے لیس بچوں کو زندگی بھر سیکھنے کی راہ پر گامزن کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے 25 اپریل کی صبح تاج ویوانتا  میں منعقدہ ہندوستان اور سنگاپور ورکشاپ کے دوران سنگاپور کے مندوبین کے ساتھ ملاقات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے میڈیا کو ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان مختلف شراکت داریوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھونیشور کے بعد پونے میں ای ڈی ڈبلیو جی کی چوتھی میٹنگ فاؤنڈیشنل خواندگی اور اعداد پر توجہ مرکوز کرے گی، جو این ای پی-2020 کا ایک اہم جزو ہے۔

اجلاس اور سیمینار میں 27 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 60 سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ مزید برآں، یونیسکو کی جانب سے پریزنٹیشنز، ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ میٹنگ اور ڈیجیٹل اکانومی ورکنگ گروپ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس تقریب میں ایک ملٹی میڈیا نمائش بھی شامل ہوگی،  جس میں صنعت، اکیڈمی، اور اسٹارٹ اپ اقدامات کی شرکت ہوگی۔ یہ نمائش 23 سے 25 اپریل اور 27 سے 28 اپریل 2023 تک مقامی اداروں، طلباء، ماہرین تعلیم اور محققین کے لئے کھلی رہے گی۔

مندوبین کو ای ڈبلیو جی میٹنگز کے سیر کے حصے کے طور پر کونارک سورج مندر کا دورہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ یہ پروگرام اوڈیشہ کے روایتی فن اور دستکاری کو جی 20 اجلاس کے موقع پر مختلف ثقافتی پروگراموں کے ذریعے اجاگر کرے گا۔

***

ش ح۔ اک ۔ ک ا


(Release ID: 1919747) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Odia