نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے زیر اہتمام  جی 20 کے تحت وائی 20  ماقبل سربراہ  کانفرنس  میٹنگ  کل سے لیہہ میں شروع ہوگی


نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور لیہہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب  بریگیڈئیر۔ (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) اجلاس سے خطاب کریں گے

تقریباً 30 ممالک کے 100 سے زائد مندوبین قبل از سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

Posted On: 25 APR 2023 8:50PM by PIB Delhi

نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کی وزارت کے زیر اہتمام جی 20 کے تحت  وائی 20  ماقبل سربراہ  اجلاس  میٹنگ کل سے شروع ہونے والی ہے اور اس میٹنگ میں 100 سے زیادہ مندوبین شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس 26 سے 28 اپریل تک منعقد کیا جا رہا ہے۔

 جناب   ناگراج نائیڈو کاکنور، جوائنٹ سکریٹری جی 20،  جناب سوگت بسواس، ڈویژنل کمشنر، لداخ؛  جناب . پنکج کمار سنگھ، ڈائریکٹر، یوتھ افیئرز؛  جناب  منیش گوتم، ڈائریکٹر، پی آئی بی؛ جناب . وائی 20 انڈیا سیکرٹریٹ کے نمائندے فلیت سجریا اور پروفیسر راجندر ایس ڈھاکہ، چیئرمین انڈین نیشنل ینگ اکیڈمی آف سائنس (آئی این وائی اے ایس )  نے آج لیہہ میں  وائی 20  ماقبل سربراہ  کانفرنس  کے افتتاحی پروگرام  میں میڈیا سے خطاب کیا۔

1.jpg

2.jpg

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جی 20 کے جوائنٹ سکریٹری جناب ناگراج نے کہا کہ یہ مصروفیت بنیادی طور پر ان مسائل پر غور و خوض کرنے کے لیے ہے جو دنیا کے نوجوانوں سے متعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لیے یہ ایک زبردست موقع ہے کہ وہ لیہہ میں منعقد ہونے والی سربراہی اجلاس سے پہلے کی میٹنگ کا انعقاد کرے جس میں 30 سے زائد ممالک کے 100 سے زیادہ مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ اس سال جی 20  کا انعقاد ہندوستان کی صدارت میں ‘‘ایک زمین ایک خاندان ایک مستقبل’’  کے موضوع پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان اپنے مستقبل کے بارے میں بہت فکر مند ہیں، موسمیاتی تبدیلی پر بہت زیادہ  زور دیا جارہا ہے۔ کیونکہ یہ وہ سیارہ ہے جو مستقبل میں انہیں وراثت میں ملنا ہے۔ اس کے علاوہ صحت اور کھیلوں پر بھی بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے نوجوان اس پروگرام میں  حصہ لے رہے ہیں اور کل انہیں لیہہ اور اس کی خوبصورت ثقافت کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔

میڈیا کے ڈائریکٹر کو بریفنگ دیتے ہوئے، نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کی وزارت کی طرف سے بتایا گیا کہ جناب پنکج کمار سنگھ نے کہا ہے کہ یہ  باہمی رابطہ کاری کے گروپ لوگوں سے لوگوں کے رابطوں کے معاملات  سے زیادہ تر تعلق رکھتے ہیں۔ یہاں  ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرایا جاتا ہے جہاں ہم نوجوان رہنماؤں کو مدعو کرتے ہیں جو مختلف موضوعاتی شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ سربراہ کانفرنس  اس سال ہندوستان کی صدارت میں  باہمی رابطہ کاری  اور گفتگو  کے عمل کا حصہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 26 اپریل سے 28 اپریل  2023 تک  لیہہ لداخ میں سربراہ کانفرنس  کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ میٹنگ میں جی 20 ممالک کے سرکردہ  ماہرین، فیصلہ سازوں، اور نوجوان رہنماؤں کو اکٹھا کیا جائے گا تاکہ لوگوں کی ترقی اور بہتری  کے بارے میں قابل عمل منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اس میٹنگ کے دوران  مشترکہ مستقبل کے پانچ وائی 20موضوعات پر توجہ مرکوز  کی جائے گی: جمہوریت اور حکمرانی میں نوجوان؛ کام کا مستقبل: صنعت 4.0، اختراع اور 21ویں صدی کی مہارتیں؛ موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی: پائیداری کو زندگی کا ایک طریقہ بنانا؛ امن کی تعمیر اور مفاہمت: جنگ سے پاک ماحول  اور صحت، فلاح و بہبود اور کھیل کے دور کا آغاز: نوجوانوں کے لیے ایجنڈا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سربراہی اجلاس  کھلے مباحثوں، پریزنٹیشنز اور  باہمی مکالمے  کے اجلاسات  کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا جس  میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور ان کی ترقی کے لیے روڈ میپ بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ جناب پنکج سنگھ نے یہ بھی کہا، ‘‘ہم نے اس ملک کی 14 یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے جہاں ہم نے مذاکرات کیے ہیں جہاں بین الاقوامی طلباء اور مقررین نے حصہ لیا ہے۔ وائی 20 کے پروگراموں کی  رسائی کے دائرے  کو بڑھانے کے لیے، وائی 20  سیکرٹریٹ نے جن بھاگیداری کی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وائی  20  سربراہ کانفرنس میں  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور لیہہ-لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب  بریگیڈیئر  (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) بھی شرکت کریں  گے۔ سربراہی اجلاس میں وائی 20 کے عنوانات میں سے ہر ایک پر متوازی غور و خوض اور گفت و شنید کے سیشن بھی ہوں گے۔

 جناب  سوگت بسواس، ڈویژنل کمشنر، لداخ نے کہا کہ لیہہ انتظامیہ نے باہمی رابطہ کاری کی میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لیے ہر طرح کا تعاون فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری کے موضوعات پر نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے کئی تقریبات، کوئز مقابلوں، مباحثوں کا انعقاد کیا ہے۔ نوجوانوں کو جوڑنے کے لیے اسکولوں، کالجوں میں جن بھاگیداری کی بہت سی سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ، کاربن سے پاک ماحول والے لداخ  سے متعلق وزیر اعظم کے وژن کے مطابق مندوبین کو الیکٹرک بسیں فراہم کی گئی ہیں۔ لیہہ کی ثقافت کو دکھانے کے لیے ائرپورٹ پر مندوبین کا روایتی استقبال بھی کیا گیا۔

وائی  20انڈیا سیکرٹریٹ کے نمائندے شری فالیت سیجاریا نے کہا کہ وائی 20 نے دنیا بھر میں نوجوانوں کی شمولیت کے دیگر پلیٹ فارمز کے ساتھ بات چیت اور تعاون کرنے اور عالمی نوجوانوں کی اجتماعی آواز بننے کی کوشش کی ہے۔ کیونکہ ہندوستان کی جی 20  صدارت، جو ہم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان ایک پل بن رہا ہے اور وائی 20 ماقبل سربراہ اجلاس  کے ساتھ ہم اس ایجنڈے کو پورا کرنے کی کوشش کرنے کے لیے تمام مختلف طبقات سے شرکت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ہندوستان نےیکم دسمبر 2022 کو جی 20 کی صدارت ایک  سال کی مدت کے لیے یعنی 30 نومبر 2023 تک سنبھال لی ہے۔ اس کی صدارت کے لیے ہندوستان کا موضوع اس کے تہذیبی قدر کے نظام‘واسو دیوا کٹمبکم’  میں شامل ہے۔ لہذا ہمارا تھیم – ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ہے۔

جی 20  صدارت کے فریم ورک کے تحت، نوجوانوں کے امور کا محکمہ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند یوتھ 20 سمٹ-2023 کا انعقاد کرے گی۔ یوتھ 20 جی 20 کے آفیشل انگیجمنٹ گروپس میں سے ایک ہے۔ یوتھ 20 (وائی 20 ) رابطہ کاری  گروپ پورے ہندوستان میں مباحثوں کا اہتمام کر رہا ہے، تاکہ ملک کے نوجوانوں سے ایک بہتر کل کے خیالات پر مشورہ کیا جا سکے اور عملی اقدامات  کے لیے ایک ایجنڈا تیار کیا جا سکے۔ وائی 20  نوجوانوں کو  جی 20  کی ترجیحات پر اپنے نقطہ نظر اور خیالات کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

وائی  20 ماقبل سربراہی اجلاس  دوسرے  متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرے گا اور نوجوانوں کی ترقی میں اپنا  کردارا ادا کرے گا۔ تمام متعلقہ  شراکت داروں  سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سیکھنے، نیٹ ورک کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ مشغول ہونے کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

وائی 20  ماقبل سربراہی اجلاس  نوجوانوں کے مندوبین کی فعال شرکت کا منتظر ہے تاکہ اسے ایک بامعنی اور دلچسپ تقریب  میں تبدیل کیا جا سکے۔

متعلقہ لنکس:

https://www.pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=1889239

مکمل تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔

مکمل تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔

*************

ش ح ۔ س ب ۔ رض

U. No.4497



(Release ID: 1919720) Visitor Counter : 110


Read this release in: Marathi , English , Hindi