بجلی کی وزارت

پاورگرڈ (پی جی سی آئی ایل ) نے سی ایس آر ورک  کے لئے گلوبل گولڈ ایوارڈ جیتا

Posted On: 25 APR 2023 6:45PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے تحت  ایک مہارتن سی پی ایس یو-پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پی جی سی آئی ایل)،  کو گرین  آرگنائزیشن نے گلوبل گولڈ ایوارڈ سے نوازا  ہے۔  24 اپریل 2023 کو  امریکہ کے میامی میں منعقد گرین ورلڈ ایوارڈ-2023 کی تقریب کے دوران یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ پاور گرڈ کے ڈائریکٹر (عملہ) ڈاکٹر وی کے سنگھ نے ادارہ  کی جانب سے ایوارڈ حاصل  کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GP56.jpg

یہ ایوارڈ اڈیشہ کے کالاہنڈی ضلع کے جے پٹنہ  بلاک کے 10  گاؤوں میں واٹرشیڈ مینجمنٹ، کمیونٹی کی شراکت  داری اور بہتر فصل  بندوبست کے  طورطریقوں کے ذریعے زرعی پیداوار اور دیہی معاش کو بہتر بنانے میں پاور گرڈ کے سی ایس آر  ورک کو  ایک منظوری  دیتا ہے۔

 یہ 60 مہینے کا ایک کسان پر مبنی پروجیکٹ ہے، جسے اکتوبر 2019 کے آخر میں شروع کیا گیا تھا۔  واپس لیے جانے کے منصوبے کے ساتھ پائیداریت کو یقینی بنانے کے لیے اس کی شروعات کی گئی تھی ۔ پاورگرڈ، کمیونٹی اور ماحولیات کے لیے کئی سی ایس آر پروگراموں میں خود کے شامل ہونے پر زور دیتا ہے۔

پاورگرڈ اپنے سی ایس آر  پروجیکٹوں کے لئے ایک اچھی  طرح سے وضاحت کی گئی اور موزوں ایگزٹ پالیسی  کے ساتھ  اقوام متحدہ (یو این)  پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق موثر تعاون، صلاحیت سازی اور پائیداریت کے ذریعے کمیونٹی  شراکت داری  کو اہمیت دیتی ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4484)



(Release ID: 1919681) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Punjabi