وزارت دفاع
بھارت -موزمبیق مشترکہ دفاعی ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ نئی دلّی میں منعقد ہوئی
Posted On:
25 APR 2023 7:47PM by PIB Delhi
بھارت -موزمبیق مشترکہ دفاعی ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ 25 اپریل ، 2023 ء کو نئی دلّی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری جناب امیتابھ پرساد اور موزمبیق کی قومی دفاع کی وزارت کے مستقل سکریٹری جناب کاسیمیرو اگتو موئیو نے کی۔
دونوں فریقوں نے باہمی دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے فوجی تربیت اور کورسز، مشقیں، ادویات اور صلاحیت سازی سمیت وسیع مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ بھارتی فریق نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور دوطرفہ فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے طریقوں پر تبادلہ ٔخیال کیا۔ موزمبیق کی جانب سے دفاعی صنعت کے نمائندوں سے بھی الگ الگ بات چیت کی گئی ۔
موزمبیق نے دہشت گردی سمیت سلامتی کو لا حق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی افواج کی صلاحیت اور نقل و حرکت کو بڑھانے میں بھارت کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ بھارت کی جانب سے موزمبیق کو نئی دلّی کی مسلسل حمایت اور مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کے عزم کا یقین دلایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4488
(Release ID: 1919679)
Visitor Counter : 125