وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
شمولیت پر مبنی ترقی پر مشتمل اے کے اے ایم مہم کے ایک حصے کے طور پر ’’پشودھن جاگرتی ابھیان‘‘ کے تحت انٹرپرینیورشپ اسکیموں اور گھر کے دروازے پر ویٹرنری خدمات کے تئیں بیداری کے لیے توقعاتی اضلاع میں محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے 2000 کیمپوں کا انعقاد کیا
Posted On:
25 APR 2023 11:08AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے 24 اپریل 2023 کو شمولیت پر مبنی ترقی کی مہم کے تحت بیداری پروگرام ’’پشودھن جاگرتی ابھیان‘‘ کا انعقاد کیا۔ توقعاتی اضلاع میں گاؤں کی سطح کے 2000 کیمپوں کے انعقاد کے ذریعے کامن سروس سینٹر نیٹ ورک کے توسط سے محکمہ کے پروگراموں بالخصوص انٹرپرینیورشپ، ٹیکہ کاری اور دیگر استفادہ کنندگان پر مبنی اسکیموں سے متعلق معلومات کی وضاحت کی گئی۔ سی ڈی ڈی کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ورشا جوشی نے میٹنگ کی صدارت کی۔ حاضرین کو اسکیموں اور ویٹرنری خدمات کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئیں، ساتھ ہی سی ایس سی کے ذریعہ اسکیم پورٹل پر درخواست دینے کا طریقہ بھی بتایا گیا۔ تقریباً ایک لاکھ کسانوں نے کامن سروس سینٹرس سے ورچول طریقے پر بیداری پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔
محترمہ جوشی نے پروگرام کے دوران کسانوں سے بات چیت کی۔ ان کی بصیرت اور مہارت، کاشت کاروں کے لئے مویشی پروری اور ڈیری فارمنگ کے مختلف پہلوؤں کی بہتر تفہیم میں گراں قدر ثابت ہوئی۔ انہوں نے اپنے افتتاحی کلمات کے دوران کہا کہ ڈی اے ایچ ڈی کی دوبارہ ترتیب دی گئی اسکیمیں دیہی انٹرپرینیورشپ پیدا کرنے اور مرغی، بھیڑ، بکری، سور، چارہ اور چارہ کے شعبے میں بے روزگار نوجوانوں اور مویشی پالنے والے کسانوں کے لیے روزی روٹی کے بہتر مواقع پیدا کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔
یہ پروگرام کاشت کاروں کو مویشی پروری اور ڈیری فارمنگ کے جدید طریقوں اور تکنیکوں کی بہتر سمجھ حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، تاکہ اس سے ان کی روزی روٹی کمانے کے عمل میں بہتری آئے۔ پریزنٹیشنز اور ویڈیوز کی مدد سے اسکیموں کے اثرات اور ان کی کامیابی کی وضاحت کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م۔م ر
UN-4461
(Release ID: 1919391)
Visitor Counter : 139