زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
صدر جمہوریہ نے زرعی تحقیق کے ہندوستانی کونسل –ڈیری تحقیق کے قومی ادارے کے 19ویں جلسۂ تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کی
Posted On:
24 APR 2023 4:20PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ،ہند محترمہ دروپدی مرمونے آج (24 اپریل 2023) ہریانہ کے کرنال میں زرعی تحقیق کے ہندوستانی کونسل –ڈیری تحقیق کے قومی ادارے (آئی سی اے آر- این ڈی آر آئی)کے 19ویں جلسۂ تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں خوراک اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں ڈیری صنعت اہم کردار ادا کررہی ہے۔ڈیری صنعت کا ملک کی جی ڈی پی میں تقریباً پانچ فیصد کا تعاون ہے اور یہ صنعت ہندوستان میں تقریباً آٹھ کروڑ کنبوں کو ذریعہ معاش فراہم کرتی ہے۔لہذا این ڈی آر اے جیسے اداروں کا ملک کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ہے۔
صدر نے کہا کہ گائے اور دیگر حیوانات ہندوستانی سماج اور روایات کے اٹوٹ حصہ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ این ڈی آر اے نے زیادہ دودھ پیدا کرنے والی بھینسوں اور گایوں کے کلونس کو تیار کرنے کے لئے ٹیکنالوجی بنائی ہے ۔صدر نے کہا کہ اس سے جانوروں میں دودھ پیدا کرنے کی گنجائش میں اضافہ ہوگا اور کسانوں کی آمدنی بڑھے گی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ دودھ اور دودھ کی مصنوعات ہمیشہ ہندوستانی خوراک اور ثقافت کے اٹوٹ حصہ رہے ہیں ۔ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے لیکن ہم دودھ کی مصنوعات کے لئے بڑھتی ہوئی مانگ کے چیلنجز کا بھی سامنا کررہے ہیں ۔اس کے علاوہ دودھ کا شعبہ بہترین معیار کا چارہ ،آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے موسم میں تبدیلی اور حیوانات میں بیماریوں جیسے چیلنجز کا بھی سامنا کررہا ہے ۔دودھ کی پیداوار اور ڈیری کی فارمنگ کو دیرپا بنانا ہمارے سامنے ایک چیلنج ہے۔جانوروں کی صحت و تندرستی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ماحول دوست اور ماحولیات سے متعلق اسمارٹ ٹیکنالوجیوں کو اپنا کر ڈیری صنعت کو تیار کرنے کی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ این ڈی آر آئی ڈیری فارمنگ سے گرین ہاؤس گیس اخراج کو کم کرنے کے لئے مختلف ٹیکنالوجیوں کو فروغ دے رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ این ڈی آر آئی بایو گیس کی پیداوار جیسی صاف توانائی پر بھی زور دے رہا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان میں ڈیری صنعت کے بندوبست میں خواتین اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔یہ شعبہ خواتین کو خود انحصار بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ لہذا ان خواتین کو تعلیم ، تربیت اور ہنر مندی کے فروغ میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی خواتین کے لئے ڈیری شعبہ میں صنعتوں کے قیام کی خاطر آسان قرضوں اور مارکیٹ تک رسائی کی فراہمی بھی ضروری ہے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں -
***********
ش ح ۔ ع ح ۔ م ش
U. No.4447
(Release ID: 1919366)
Visitor Counter : 69