ٹیکسٹائلز کی وزارت

ہینڈلوم اور دستکاری کے لیے وقف ای کامرس پورٹل کا مقصد کاریگروں اور بنکروں کو خود انحصار بنانا ہے


کاریگر اور بنکر اپنی اشیاء کو براہ راست ورچوئل اسٹور پر بیچ سکتے ہیں، اور بچولیوں کی مداخلت کا خاتمہ کر سکتے ہیں

مرکزی ٹیکسٹائل وزیر جناب گوئل نے گجرات میں پورٹل کا آغاز کیا

Posted On: 24 APR 2023 5:30PM by PIB Delhi

35 لاکھ سے زیادہ ہینڈ لوم بنانے والوں اور 27 لاکھ دستکاروں کی  مصنوعات کو براہ راست صارفین تک پہنچانے کے لیے،بچولیوں کی مداخلت ختم کرتے ہوئے، ٹیکسٹائل کی وزارت نے دستکاری اور ہینڈ لوم کے شعبے کے لیے ایک ای کامرس پورٹل تیار کیا ہے۔ ٹیکسٹائل، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے گجرات میں پورٹل کا آغاز کیا۔

اس ورچوئل انڈین اسٹور کی مدد سے، کاریگروں کو قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے کے لیے کسی بچولیے کے بغیر مناسب معاوضہ ملے گا اور شہر میں رہنے والے شہری بھارتی افراد کو 100فیصد مستند اور بہترین دستکاری مصنوعات تک رسائی حاصل ہو گی جو براہ راست بھارت  میں ہی تیار ہوتی ہیں۔

انڈیا ہینڈ میڈ پورٹل پروڈکٹس کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے،  جس میں کپڑے، گھر کی سجاوٹ، زیورات، لوازمات وغیرہ۔ ان کی تمام مصنوعات ہنر مند کاریگروں کے ہاتھوں  تیار کی جاتی  ہیں، اور وہ اپنے آپ کو منفرد اور مستند نمونے پیش کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں جن سے  بھارت  کے متنوع ثقافتی ورثے کا اظہار ہوتا ہے ۔

پورٹل پر فروخت ہونے والی بہت سی مصنوعات ماحول دوست اور پائیدار  سامان کا استعمال کرتے ہوئے بنائی  جاتی ہیں، جو انہیں ان لوگوں کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوتی ہیں جو ماحول پر اپنے اثرات کے بارے میں حساس ہیں ۔ مجموعی طور پر، یہ بھارت  میں ہاتھ سے بنی تمام چیزوں کے لیے ایک اسٹاپ شاپ ہے اور بھارتی کاریگروں اور ان کے دستکاری کو دریافت کرنے اور ان کی مدد کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

یہ پورٹل کل 62 لاکھ بنکروں اور کاریگروں کو مستقبل کے ای-انٹرپرینیور بننے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

بھارت  اپنے بھرپور ثقافتی ورثے اور روایتی دستکاری کے لیے مشہور ہے، جس میں ہینڈلوم اور دستکاری کی مصنوعات شامل ہیں۔

ہینڈ لوم سے مراد دستی طور پر چلنے والے لوم کا استعمال کرتے ہوئے کپڑا بُننے کا عمل ہے، جب کہ دستکاری روایتی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے ہنر مند کاریگروں کے ذریعہ تیار کردہ اشیاء ہیں۔

پورٹل کی کچھ نمایاں خصوصیات یہ ہیں:

  • ایک مستند بھارتی ہینڈلوم اور دستکاری ورچوئل اسٹور
  • بھارتی لازوال ورثے کی مہک آپ کی انگلیوں پر
  • پریشانی سے مبرا خریداری کے لیے واپسی کے اختیارات کے ساتھ مفت شپنگ
  • یکساں لین دین کے تجربے کے لیے محفوظ ، متعدد ادائیگی کے گیٹ ویز
  • مختلف قسم کے مستند فروخت کار اس پورٹل پر رجسٹر کر سکتے ہیں، یعنی کاریگر، بنکر، پروڈیوسر کمپنیاں، ایس ایچ جیز کوآپریٹو سوسائٹیز وغیرہ۔
  • فروخت کار  صفر فیصدکمیشن کے ساتھ زیادہ منافع سے  لطف اندوز ہوتے ہیں۔
  • بچولیوں کی کوئی مداخلت نہیں اس طرح بھارت ی کاریگروں کی گرتی ہوئی صورتحال میں بہتری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
  • ہموار آرڈر پروسیسنگ کے لیے متعدد لاجسٹک پارٹنرز کے ساتھ انضمام
  • ’’کاروبار کرنے میں آسانی‘‘ کو یقینی بنانے کے لیے رجسٹریشن سے لے کر آرڈر کی تکمیل تک فروخت کنندگان کی مفت ہینڈ ہولڈنگ۔
  • کاریگر ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے ذریعے خریداروں سے براہ راست رابطہ قائم کر سکیں گے ۔
  • ٹول فری کسٹمر سپورٹ – 18001-216-216

۔۔۔۔

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U4432



(Release ID: 1919308) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Punjabi