کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اور تھائی لینڈ کی تیرہویں مشترکہ تجارتی کمیٹی کی میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی
Posted On:
20 APR 2023 8:21PM by PIB Delhi
ہندوستان تھائی لینڈ کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کی تیرہویں میں آج نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ تجارتی مذاکرے کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل تھائی لینڈ کی کامرس کی وزارت، محترمہ ارومون سکتھاویتھم اور جوائنٹ سکریٹری ، تجارت کے محکمے ، تجارت وصنعت کی وزارت اور محترمہ اندوسی نائر نے اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ 17 برسوں بعد 2020 میں شروع ہوئی جے ٹی سی کی یہ پہلی فزیکل میٹنگ تھی۔
تھائی لینڈ23-2022 میں 16.89 بلین امریکی ڈالر کل تجارت کے ساتھ آسیان ممالک میں ہندوستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ تھائی لینڈ کا آسیان کے ساتھ ہندوستان کی کل تجارت میں 13.6 فیصد حصہ ہے۔ تھائی لینڈ ہندوستان کی جواہرات اور زیورات ، میکنیکل مشینری، آٹو اور آٹو اجزا اور زرعی مصنوعات، خاص طور پر سمندری مصنوعات کے لئے ایک اہم مقام ہے۔
دوطرفہ تجارت کی صورتحال اور ایک دوسرے کی عالمی برآمدات میں شراکتداروں کے معمولی حصہ کا جائزہ لیتے ہوئے صدور نے دو طرفہ تجارت کی توسیع کے لئے نئے ممکنہ مصنوعات اور ترجیحی شعبوں کی پہچان پر زور دیا۔ دونوں فریق نے مارکیٹ تک رسائی کے مختلف مسائل اور برآمدکاروں کو درپیش تکنیکی رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقل اور مسلسل دو طرفہ بات چیت کے ذریعہ ان مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔ ہندوستان نے سمندری ، پولٹری اور گوشت کی اشیا کی برآمدات میں درپیش رکاوٹوں کا معاملہ اٹھایا۔
دونوں فریق نے مضبوط شراکتداری کے لئے ممکنہ اشیا اور شعبوں جیسے سمندری مصنوعات ، اسمارٹ فونز ، الیٹرک گاڑیاں، خوراک کو ڈبہ بند کرنے اور دوا سازی کی پہچان کی۔ ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خدمات کے شعبے میں تعاون کی بڑی گنجائش ہے اور انھوں نے نرسنگ ، اکاؤنٹنگ ، آڈیوویزوئل اور طبی سیاحت میں باہمی منظوری / معاون انتظامات قائم کرنے کا پتہ لگانے پر بھی اتفاق کیا۔
میٹنگ میں یونیفائڈ پیمنٹ انٹرفیس( یوپی آئی آف انڈیا)کو تھائی لینڈ کی پرامپٹ پے سروس سے جوڑنے اور مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کے تصفیہ پر جاری کوششوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
****
U.NO:4350
ش ح۔ع ح۔س ا
(Release ID: 1918492)
Visitor Counter : 107